آپکی پسندیدہ خوشبوئیں کون کون سی ہیں؟؟؟

تعبیر

محفلین
چلیں جی کچھ نیا شروع کرتے ہیں :)

آپ سب نے بتانا ہے کہ آپ کی پسندیدہ خوشبوئیں کون کونسی ہیں؟؟؟

پہلے میں جواب دیتی ہون تاکہ آپکو کچھ اندازہ ہو جائے کہ کیا کرنا ہے :)
میری لسٹ کچھ لمبی ہے :p کچھ اور بھی یاد آیا تو پھر دوبارہ پوسٹ کرونگی کوئی پابندی تھوڑی نا ہے :p

*بارش کے بعد مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو
* گھاس کٹنے کے بعد اسکی تازہ تازہ خوشبو
*ڈیٹول ور اسپرٹ کی خوشبو
*کچھ ڈیٹرجینٹس اور واشنگ پاؤڈراور فلور کلینرز کی خوشبو

پھولوں میں
* گلاب۔موتیے اور رات کی رانی کی خوشبو
پرفیومز میں
مجھے جنٹس پرفیوم زیادہ پسند ہیں ویسے اور لیڈیز میں narciso rodriguez پنک والا،coco chanel اور jimmy choo اور بھی بہت سارے ہیں وہ پسند ہیں

کھانے پینے میں
*coffee کی خوشبو
*بیکنگ کی خوشبو
*بار کیو کی خوشبو
*پراٹھوں کی خوشبو
* چاولوں کی بھی
ویسے بھوک لگی ہو تو ہر کھانے کی ہی خوشبو اچھی لگتی ہے :)

اس کے علاوہ
دھند میں جو ایک عجیب سا atmosphere ہوتا ہے نا اسکی خوشبو
اور
دھویں کی
باقی یاد نہیں آرہا
میرے خیال سے بہت ہو گیا :p
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو بس ایک ہی خوشبو پسند ہے اور وہ ہے نئے نئے کرارے نوٹوں کی۔ اور مہینے کے آخر میں تو یہ اور بھی پسندیدہ ہو جاتی ہے۔
میری رائے میں تو اس کا عطر بنا کر رکھ لینا چاہیے اور تمام تنخواہ دار طبقے کو مہینے کی آخری تاریخوں میں یہ عطر لگانا چاہیے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
ِ چمپا ، موتیا اورچنبیلی کے پھولوں کی خوشبو
اچار کی خوشبو
کراچی میں صبح کے وقت جمعدار کاغذ جمع کرکے جلاتے ہیں اس کی مہک میں ایک اُداسی سی ہوتی ہے مجھے وہ بہت پسند ہے
(جی مجھے وہ ہلکا ہلکا دھواں اور خوشبو ہی محسوس ہوتی ہے )
لوبان کی خوشبو (جس کی دھونی دی جاتی ہے ہمارے گھرمیں اکثر)
آم کی خوشبو
زیرہ اور سونف کی خوشبو
پودینے کی خوشبو
 
گلاب ،موتیے اور چنبیلی کی خوشبو
الائچی کی خوشبو (دو منٹ منہ میں ڈالنے کے بعد آنیوالی خوشبو)
دودھ پتی کی خوشبو (یاد رہے چائے اور دودھ پتی کی خوشبو میں فرق ہوتا:) )
چپس کی خوشبو،
خشک دھنیا،پودینہ ہرا دھنیا الغرض اس طرح کے گرم مصالحے سب ہی زبردست ہیں
جو بھی ہانڈی پک رہی ہو سب کی خوشبو ہی اچھی لگتی ہے:p
آج تک کسی بھی پرفیوم کا نام یاد نہیں کیا (کبھی مستقل استعمال کیا ہو تو پتہ ہو) کبھی کبھار دوست سے لیکر استعمال کرتا ہوں۔خود کبھی بھی نہیں خریدا۔بہرحال عطر کافی خریدے ہیں لیکن انکے نام بہت اوکھے ہیں :rolleyes: لہذاٰ جب یاد آئیں گے بتا دیں گے:)
 
ہر وہ خوشبو جسے سونگھتے ہی خودبخود آنکھیں سرور کے عالم میں بند ہوجائیں (کلوروفام وغیرہ اس سے مستثنیٰ ہے) :D
اور ہر وہ خوشبو جسے سونگھتے ہی بے اختیار زبان پر سبحان اللہ جاری ہوجائے
ویسے خربوزے کو پکڑ کر کبھی سونگھا ہے؟ ۔۔واہ واہ سبحان اللہ:D
 

نبیل

تکنیکی معاون
جب تیز دھوپ سے جھلسی ہوئی زمین پر بارش کی پھوار پڑتی ہے تو اس کے بعد مٹی سے اٹھنے والی خوشبو مجھے بہت پسند ہے۔
 
Top