تیرے مکُھڑے دا کالا کالا تِل وے. میرا کڈھ کے لے گیا دِل وے. وے مُنڈیا سیالکوٹیا!
یہ گانا تو آپ نے سنا ہی ہو گا، اگر نہیں سنا تو اب سن لیجئے کہ ملکہ ترنم نور جہاں نے گایا ہوا ہے کسی سیالکوٹی منڈے کے بارے۔
تو جناب ہمیں شہر سیالکوٹ میں رہنے کا شرف حاصل ہے۔ یہاں کی کئی ایک خوبیاں ہیں جن میں سب سے پہلی خوبی سیالکوٹ کا شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا شہر اور جائے پیدائش ہونا بھی ہے۔
اس کے علاوہ یہاں امام علی الحق شہید رحمتہ اللہ علیہ کا مزار شریف بھی ہے جہاں حاضری دینے کیلئے پورے ملک سے لوگ یہاں آتے ہیں۔
تم آئے ہو، نہ شبِ انتظار گزری ہے۔۔۔
جی ہاں ۔۔۔ یہاں کی مشہور شخصیات میں ایک اور نمایاں ترین نام جناب فیض احمد فیض کا ہے۔جو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔
سیالکوٹ کی خوبی یہ بھی ہے کہ بہت ہی زیادہ بڑا نہیں، اور یوں آوارہ گردی کرتے وقت بھی آپ کا زیادہ وقت صرف نہیں ہوتا۔
یہاں بھی تانگوں کی جگہ چنگ چی رکشے لے چکے ہیں اور تانگہ خال خال ہی نظر آتا ہے ۔۔باقی بسیں بھی چلتی ہیں اور کاریں بھی لیکن آپکو تقریباً ہر سیالکوٹی کی پسندیدہ سواری بہت ملے گی جو کہ ہے”ًموٹر سائیکل“
چوک علامہ اقبال سے اندر مڑتے ہی آگے اردو بازار اور ساتھ ہی شاہی قلعہ ہے۔
سیالکوٹ قلعہ
سیالکوٹ اور گجرات کے درمیان بہتا دریائے چناب اور ہیڈ مرالہ واٹر ورکس بھی دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔
سیالکوٹ کی چمڑہ سازی کی صنعت باوجود اپنے زوال کے بہت پھیلی نظر آتی ہے۔ باقی یہاں کی سب سے بڑی انڈسٹری سپورٹس گڈز اور سرجیکل آلات ہیں جن کا میعار ابھی تک دنیا بھر میں بہترین مانا جاتا ہے۔
چیمبر آف کامرس یہاں کی فیکٹریوں کی ترقی کے لئے بہت کام کر رہا ہے اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ بھی سیالکوٹ کے تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بنوایا ہے اس میں کسی بھی طرح کی حکومتی امداد شامل نہیں تھی۔۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ۔۔
شہر کا سب سے صاف ستھرا اور خوبصورت علاقہ ”سیالکوٹ کینٹ“ مانا جاتا ہے ۔
کینٹ کے عین درمیان میں سیالکوٹ کا ”گھنٹہ گھر“ ہے۔
یہاں کا صدر بازار ایک بڑی مارکیٹ کی طرح ہے۔ یہاں کئی ریستوران اور ہوٹل بھی ہیں۔ مجھے یہ ایک اور وجہ سے بھی بہت پسند ہے کہ یہاں ایک فاسٹ فوڈ ریسٹونٹ ”فرینگوز“ پایا جاتا ہے ۔اور اس کے شیف پیزا کو اتنی مہارت سے تیار کرتے ہیں کہ کیا کہنے، کچھ دنوں پہلے کچھ احباب آسٹریلیا سے وطن واپس آئے ۔۔ہم گھومتے پھرتے فرینگوز کی طرف نکل گئے۔ وہاں جو انہیں” سپر سپریم پیزا“ (پیزا کی ایک قسم) کھلایا تو جھوم اٹھے اور کہنے لگے کہ پورے آسٹریلیا میں گھومے پھرے لیکن ایسا مزے دار پیزا وہاں نہیں ملا۔۔۔
اگر آپ فاسٹ فوڈ کے شوقین ہیں یا بالکل نہیں ہیں تب بھی آپ کو یہی مشورہ ہے کہ آپ جب بھی سیالکوٹ آئیے تو کینٹ صدر کے فرینگوز سے ایک عدد فریش super supreme pizza کھانا مت بھولیں۔۔۔
باقی بھی بہت سی خوبیاں ہیں لیکن پورا مضمون بن جائے گا
سو تب اسے کسی مضمون کی لڑی میں پوسٹ کریں گے۔
والسلام۔