آپکے پسندیدہ ملی نغمے

محمد بلال اعظم

لائبریرین
پہلا تحفہ میری طرف سے اردو کے ایک عظیم شاعر اور مصنف احمد ندیم قاسمی صاحب کی دعا "وطن کے لئے"
خدا کرے میری ارض پاک پر اترے​
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو​

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں​
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو​

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے​
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو​

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں​
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو​

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن​
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو​

ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال​
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو​

خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے​
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو​

 

رانا

محفلین
بہت سے ملی نغمے پسند ہیں جن میں سے یہ ایک خاص طور پر۔ اور اسکی مختلف ویڈیوز میں سے بھی صرف یہی ایک ویڈیو خاص طور پر پسند ہے۔

ہم زندہ قوم ہیں۔

 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
چھوٹاغالبؔ غالب اس میں پُر مزاح والی کیا بات ہے۔

پہلا تحفہ میری طرف سے اردو کے ایک عظیم شاعر اور مصنف احمد ندیم قاسمی صاحب کی دعا "وطن کے لئے"
خدا کرے میری ارض پاک پر اترے​
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو​

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں​
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو​

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے​
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو​

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں​
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو​

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن​
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو​

ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال​
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو​

خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے​
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو​

 

عائشہ عزیز

لائبریرین

نایاب

لائبریرین
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے
21jumoo.gif
21jumoo.gif
21jumoo.gif
21jumoo.gif

سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے
قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے
تیرا ہر اک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا
تیرے دم سے شان ہماری تجھ سے نام ہمارا
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے
قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
قدم قدم آباد تجھے
دھڑکن دھڑکن پیار ہے تیرا
قدم قدم پر گیت رے
دھڑکن دھڑکن پیار ہے تیرا
قدم قدم پر گیت رے
بستی بستی تیرا چرچا نگر نگر اے میت رے
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے
قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
قدم قدم آباد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے
تیری پیاری سج دھج کی ہم اتنی شان بڑھائیں
آنے والی نسلیں تیری عظمت کے گن گائیں
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
اللہ رکھے
قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے
قدم قدم آباد تجھے
21jumoo.gif

میرا سب سے پسندیدہ ملی نغمہ یہی ہے
شکریہ زحال بھائی
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اے پیارے لوگو سجدے میں جا کے مانگو دعا یہ خدا سے
خاک وطن کو سیراب کر دے اپنے کرم کی گھٹا سے


اے میری سر زمین وطن (حبیب ولی محمد)
اگر ہے جذبہ تعمیر زندہ، تو پھر کس چیز کی۔ہم میں کمی ہے (طاہرہ سید)
اے وطن پیارے وطن (استاد امانت علی خان)
 

تعبیر

محفلین
اوہ ہو تعبیر آپی کو تو بھول ہی گیا
اوہ ہو تعبیر آپی کو تو بھول ہی گیا

:(:(:(

میرے ساتھ یہ سوتیلانہ سلوک کیوں؟؟؟جبکہ مجھ کچھ زیادہ ہی خوش فہمی تھی :p

اوکے ابھی کرتی ہوں یا رپیٹ گانے کی گنجائش ہےِ؟؟؟
 

تعبیر

محفلین
اوکے جو جہاں پہلے سے پوسٹ کیے گئے ہیں ان میں


جنید جمشید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل دل پاکستان

مہدی حسن کا ۔۔۔۔۔یہ وطن تمھارا ہے

نصرت فتح کا۔۔۔۔۔میرا پیغام پاکستان

سوہنی دھرتی اور جیوے جیوے پاکستان ہیں
باقی جو ابھی تک پوسٹ نہیں ہوئے وہ ابھی کرتی ہوں
 

تعبیر

محفلین

تیری وادی وادی گھوموں تیرا کونا کونا چوموں تو میروا دلبرجان تو میرا پاکستان تو میرا دلبر جان
 
Top