آپکے ہاں پہلے روزے کا دورانیہ کتنا ہے؟

آپ کے ہاں پہلے روزے کا دورانیہ کتنا ہے؟

  • چودہ گھنٹے تک

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    18
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

میم نون

محفلین
ہمارا شمالی اٹلی میں پہلا روزہ تقریبا پونے سترہ گھنٹے کا ہے، جبکہ آخری تقریبا پونے پندرہ گھنٹے کا ہو گا :)
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے ہاں پہلے روزے کو فجر کی اذان 3 بجکر 58 منٹ پر ہوئی اور مغرب کی اذان 6 بجکر 38 منٹ پر۔ روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 40 منٹ۔

آخری روزہ 29 رمضان المبارک کو ہو گا۔ اس دن فجر کی اذان 4 بجکر 13 منٹ پر اور مغرب کی اذان 6 بجکر 16 منٹ پر ہو گی۔ روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے اور 3 منٹ ہو گا۔

آخری روزے تک 37 منٹ کا فرق پڑ جائے گا۔

یہ اوقات کار ریاض شہر کے ہیں۔ دوسرے شہروں کے اوقات کار کا تھوڑا بہت فرق ہو گا۔
 

مقدس

لائبریرین
ہماری سحری تین بج کر بیس منٹ ہر ہوئی اور افطاری نو بج کر پندرہ منٹ پر
سو تقریباً اٹھارہ گھنٹے کا روزہ ہے
 

میم نون

محفلین
یعنی کہ مختلف مقامات کا آپس میں چار گھنٹے تک کا فرق ہے
اور مقدس کا روزہ اس وقت تک سب سے طویل ہے :eek:
 

ابو کاشان

محفلین
ہماری سحری تین بج کر بیس منٹ ہر ہوئی اور افطاری نو بج کر پندرہ منٹ پر
سو تقریباً اٹھارہ گھنٹے کا روزہ ہے
سوا نو بجے افطار ہوتی ہے تو عشاء کب ہوتی ہے اور تراویح کب ختم ہوتی ہے؟
میرے حساب سے تراویح پڑھتے ہی سحری کھا کر روزہ رکھ لیا جاتا ہو گا۔
 
Top