منظور قریشی صاحب کا ایک پُرانا ڈراما
(جس میں انہوں نے روحی بانو مرحومہ کے مقابل ہیرو کا کردار ادا کیا تھا)
اس ڈرامہ میں سر سید احمد خان کے پوتے اور راس مسعود کے صاحب زادے ظفر مسعود بھی جلوہ گر ہوئے جو بعدازاں عین عالم شباب میں قاہرہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
یہ کہانی بھی حسینہ معین مرحومہ کی تھی اور مجھے لگتا ہے کہ بعد میں جو ڈراما دھوپ کنارے بنایا گیا تھا، اس میں ڈاکٹر کا کردار راحت کاظمی نے ادا کیا تھا اور ساجد حسن صاحب سے قبل یہ ٹرینڈ ظفر مسعود نے سیٹ کیا تھا کہ ایک مزاحیہ کردار ڈاکٹر کے ہمراہ موجود رہتا ہے گو کہ وہ کہانی مختلف تھی۔