دیکھنے کو بہت کچھ ہے ٹی وی میں مگر کچھ پرورگرام اتنے گھٹیا بے مزہ اور بورنگ قسم کے ہیں کہ میں حیران ہوں اب تک کیسے چل رہے ہیں
جیو کا پروگرام "ہم سب امید سے ہیں" ، اس قدر گھٹیا پروگرام ہے اور بےمزہ بے کار قسم کی کامیڈی چل رہی ہوتی ہے
جو کسی زاویے سے پاکستانی پروگرام نہیں لگتا بلکہ بھارتی پروگرام زیادہ لگتا ہے
اس پروگرام کو دیکھنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد صرف نئی نئی ماڈلز کو متعارف کرانا ہے ۔۔
اور ہر نئے بھارتی گانے پر تھرڈ کلاس قسم کی پیروڈی بنانا ہے
بات بات پر "ہیں جی " ، "ہیں جی " ۔۔۔۔۔۔ یہ پتا نہیں کونسی کامیڈی ہے
ایک تو پروگرام کا نام ہی بے ہودہ "امید سے ہیں" ۔۔۔ چلو مان لیا کہ ہم اپنے حکمرانوں سے امید کرتے ہیں کہ کچھ اچھا کرینگے
تو یہ پاکستانی معاشرے کے تناظر میں بنائی گئی ہے ، اس میں بھارتی ادکار و اداکاراؤں کی پیروڈی ٹھونسنے کی کیا ضرورت ہے ؟
بھارت سے ہمیں کیا لینا دینا ، ہمیں ان سے کیا امید رکھنی چاہیئے ۔۔
خود بھارتی ثقافت کو ٹھونسنے کی کوشش کرتے ہیں، اور بات میں دعویٰ کرتے ہیں
کہ ہم پاکستانی ہیں
یونس بٹ کو چاہیئے کہ اخبار میں ہی لکھا کرے ، یہ اوور ایکٹنگ کامیڈی پروگرام بند کردے