آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

زیک

مسافر
مانگا سے اڈاپٹ کی گئی یہ سیریز دیکھنی شروع کی ہے جو ایک جاپانی ہسپتال کے زچہ بچہ وارڈ سے متعلق ہے اور خوب ہے۔


سوچ رہا ہوں کہ نیرنگ خیال نے مانگا سیریز کونوڈوری: ڈاکٹر سٹورک پڑھ رکھی ہے یا نہیں؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مانگا سے اڈاپٹ کی گئی یہ سیریز دیکھنی شروع کی ہے جو ایک جاپانی ہسپتال کے زچہ بچہ وارڈ سے متعلق ہے اور خوب ہے۔


سوچ رہا ہوں کہ نیرنگ خیال نے مانگا سیریز کونوڈوری: ڈاکٹر سٹورک پڑھ رکھی ہے یا نہیں؟
فہرست میں بیوقوفوں کی طرح رکھا ہوا ہے۔۔۔ نہ تو سیزن دیکھا ہے۔۔۔ نہ مانگا پڑھا ہے۔۔۔۔ میرا خیال صرف تین ہی سیزن تھے اس کے۔۔۔ ۔ لیکن جب بھی دیکھا اینمے دیکھوں گا۔ ہیومن اڈاپشن دیکھنے کا ارادہ نہیں ہے۔ سویٹ ہوم نے بھی مجھے بہت مایوس کیا ہے۔۔۔ اس سے کہیں بہتر تھا کہ اینمے بناتے۔۔۔۔
 

شہزاد وحید

محفلین
بنج واچنگ کا ایک اورشکار۔ سائلو۔ ایپل ٹی وی کی انتہائی شاندار سیریز۔ اس قدر ہکد اپ سیریز ہے کہ اس کےختم ہونے کا افسوس ہوا۔ مجھے یاد ہے کئی سال پہلے سیما غزل کا ایک ناول پڑھا تھا ”چاند کے قیدی“۔ اس کے کردار بھی اتنے دلچسپ تھے کہ ناول ختم ہونے کے بعد کافی عرصہ اس کے ختم ہونے کا افسوس رہا۔ لیکن اچھی بات ہے کہ اس سیریز کا دوسرا سیزن بھی آرہا ہے۔ سیریز کا احتتام ایسے موڑ پر کیا ہے کہ شدت ہے دوسرے سیزن کا انتظار ہے۔


Apple_TV_Silo_key_art_graphic_header_4_1_show_home.jpg.large_2x.jpg
آخر ڈیڑھ سال انتطار کے بعد سائلو کا دوسرا سیزن دسمبر ۲۰۲۴ میں شروع ہوا اور ابھی تک آٹھ اقساط نشر ہو چکی ہیں۔ سائلو ان چند سلسلہ وار / قسط وار شوز میں سے ایک ہے جو یک مشت پورا سیزن لانچ نہیں ہوتے بلکہ ہفتہ وار قسط کے طور پر آتے ہیں اور اپنی بے حد دلچسپی کی وجہ سے بے حد انتظار کرواتے ہیں۔
 
Top