شکریہ شمشاد بھائی۔
علی، میں نے تو کبھی شتر مرغ دیکھا بھی نہیں۔۔لیکن ادھر ادھر سے دیکھ کر۔۔ایک ترکیب اپنی طرف سے بنا کر بتا رہی ہوں۔ اگر ٹھیک لگے تو بنا لیجیے گا۔اور خراب بنے تو مجھے کچھ نہ کہیے گا۔
پہلے گوشت کو کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔
گہرے پین میں ایک سے دو پیاز باریک کٹے ہوئے کو تیل میں ہلکا براؤن کر لیں۔ براؤن ہونے کے بعد ادرک اور لہسن پسا ہوا بھی شامل کر دیں۔ اسے بھی براؤن کر لیں۔
نمک، مرچ(سرخ مرچ، کالی نہیں) زیرہ، خشک دھنیا بھی ڈال دیں۔ ساتھ باریک کٹا ہوا ٹماٹر اور ایک دو کھانے کے چمچ دہی ڈال دیں۔
کچھ بھوننے کے بعد گوشت شامل کر دیں۔ اور پھر اچھی طرح بھون لیں۔۔ جب تک گوشت گل جائے۔ (اب مجھے نہیں معلوم کہ اس کا گوشت جلدی گلتا ہے کہ نہیں۔)پانی جتنا ڈالنا ہوا۔۔ڈال لیجیے۔
آخر میں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی شامل کر دیں۔ اور گرم مصالحہ چٹکی بھر اوپر چھڑک دیں۔ بس کام ختم۔ ابلے ہوئے چاول یا پھر چپاتی کے ساتھ کھا لیں۔