اردو محفل میں خوش آمدید
ماشاء اللہ آپ نے اردو تو بہت اچھی ٹائپ کی ہے۔
آپ " تعارف " کے زمرے میں آئیں۔ وہاں اپنا تعارف دیں، دیکھیں آپ کی دس پیغامات کتنی جلدی پورے ہوتے ہیں۔
میرا خیال میں آپ لائبریری سیکشن میں تھیں۔ شاعری پوسٹ کرنے کے لیے"]یہاں] جائیں۔
محفل میں آپکو بہت بہت خوش آمدید خرد۔ قوی امید ھے کہ آپکے شعر و شاعری کے شوق کو یہاں پنپنے میں قدرے آسانی رہے گی۔ آتی رہیئے گا۔ شکریہ
آپکے شعر و شاعری کے شوق کو یہاں پنپنے میں قدرے آسانی رہے گی۔
آپ جلدی سے یہاں اپنی دس پوسٹیں مکمل کر لیں تاکہ آپ شاعری کے زمرے میں کچھ پیش کر سکیں۔ کیا آپ خود بھی شعر کہتی ہیں خرد یا دوسرے شعرا کے کلام پر ہی اکتفا کر لیتی ہیں میری طرح۔
اجی مائنڈ کرنے والی کیا بات ھے، ہمیں خوش مزاج لوگوں سے مل کر ویسے ہی بڑی خوشی ہوتی ھے۔ آپ نے بتایا نہیں کہ آپکا تعلق کس شہر سے ھے؟
بہت خوب کہی واقعی دوسروں کا کلام انکی شخصیت اور احساسات کا عکاس ہوتا ھے جسے سمجھنے کو وہی کیفیت اپنے اوپر بھی طاری کرنی پڑتی ھے۔
کونسے شعراء کا کلام پسند ھے؟
ماشاءاللہ تو آپ کا تعلق چکوال سے ھے۔ خوبصورت علاقہ ھے ایک بار ایک عزیز کی شادی کے سلسلے میں وہاں جانے کا اتفاق ہوا۔
تو آج کل آپ کراچی میں مقیم ہیں۔۔۔۔ اور اپنی تعلیمی قابلیت کے راز سے بھی تو کچھ پردہ اٹھایئے گا
یہ تمام سوالات اس لیئے کیے کہ آپ کم از کم اپنے دس پوسٹیں تو مکمل کر لیں اور جن بندشوں کا سامنا ھے وہ دور ہو جائیں
ویسے اگر ناشتے کے بارے میں بھی بتانا چاہیں تو کچھ مضائقہ نہیں