تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

خرد اعوان

محفلین
غالب کے بارے میں کیا خیال ھے آپکا۔
ویسے آپکی معلومات میں اضافہ کرتا چلوں کہ یہاں غالب کی ایک عدد بھتیجی بھی موجود ہوا کرتی ہیں محفل میں۔:)

اسد اللہ خان نے اپنا تخلص بجا رکھا تھا "غالب" اگر میں‌غلط نہیں‌ہوں تو غالبا ڈیڑھ صدی کے بعد بھی وہی غالب ہیں‌مطلب سب پر غالب ہیں ۔

مجھے ان کے بارے میں‌ضرور بتایئں کہ وہ کون ہیں‌جو چچا غالب کی بھتیجی ہیں ۔مجھے تو ان کے ساتھ بھی ویسی ہی عقیدت ہوگی جیسے مرزا اس اللہ خان غالب کے ساتھ ہے ۔:)
 
حسن علوی

محفلین
تو دوپہر کے کھانے کے بارے میں ہی کوئی ایک آدھ سطر لکھ دی ہوتی پھر:)
اور شکریہ کی ضرورت نہیں خرد بس محفل پر آتی رہیئے گا۔
آپکا نام کافی منفرد ھے 'خرد'
اقبال کا شعر یاد آ گیا:
زمانے کے انداز بدلے گئے، نیا راز ھے ساز بدلے گئے
خرد کو غلامی سے آزاد کر، جوانوں کو پیروں کا استاد کر

ایسے ہی ھے نا کچھ۔۔۔
 
ایک آدھ سطر دوپہر کے کھانے کے بارے میں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیسی باتیں‌کرتے ہیں‌سر ۔۔۔۔ایک آدھ سطر میں‌میرے کھانے کے بارے میں‌تو کچھ لکھا ہی نہیں‌جا سکتا ہے کیونکہ دوپہر سے کھانا شروع ہوتا ہے تو پھر،،،،،،،، ۔:grin:آپ بہت سمجھدار ہیں‌ نا سمجھ ہی گئے ہونگے ۔
 
حسن علوی

محفلین
اسد اللہ خان نے اپنا تخلص بجا رکھا تھا "غالب" اگر میں‌غلط نہیں‌ہوں تو غالبا ڈیڑھ صدی کے بعد بھی وہی غالب ہیں‌مطلب سب پر غالب ہیں ۔

مجھے ان کے بارے میں‌ضرور بتایئں کہ وہ کون ہیں‌جو چچا غالب کی بھتیجی ہیں ۔مجھے تو ان کے ساتھ بھی ویسی ہی عقیدت ہوگی جیسے مرزا اس اللہ خان غالب کے ساتھ ہے ۔:)

ہم کیا بتلائیں بس یوں سمجھیئے کہ جب محفل پر بجلیاں گریں اور زلزلہ آ جائے تو جان لیجیئے کہ وہ آ گئیں۔ وہ اپنا تعارف آپ ہیں بس نام بتلائیں دیں انکا کہ 'جیہ' کہلاتی ہیں۔ بہت ہی اچھی رکن ہیں محفل کی اور دیوانِ غالب پر بہت کام کر چکیں ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ
بہت صحیح جا رہے ہیں دونوں ہی۔

سعودیہ میں کس شہر میں مقیم ہیں اور والد صاحب کیا کرتے ہیں؟ کیا حکومت پاکستان کے ملازم ہیں؟
 
بہت خوب ۔اچھا آپ مجھے تھوڑا گائیڈ کریں گے اگر برا نہ لگے تو اور کچھ وقت نکال سکیں‌ تو ۔بات یہ ہے کہ میں‌شاعر کے حالات زندگی ، اور ان کی شاعری کو یکجا کرنا چاہ رہی ہوں‌لیکن ایسی کوئی جگہ نظر نہیں‌آرہی ہے ۔آپ کچھ گائیڈ کریں کہ کہاں‌لکھوں کیونکہ میں‌ایک غزل یا نظم پر اکتفا نہیں‌کرنے والی ہوں ۔
 
خرد اعوان

محفلین
ماشاء اللہ
بہت صحیح جا رہے ہیں دونوں ہی۔
سعودیہ میں کس شہر میں مقیم ہیں اور والد صاحب کیا کرتے ہیں؟ کیا حکومت پاکستان کے ملازم ہیں؟
سعودیہ میں جدہ میں‌اور صحیح‌پہچانا حکومت پاکستان کی طرف سے تعینات کئے گئے ہیں‌لیکن صرف چار سال کے لیے جس میں‌سے ایک سال گزر چکا ہے اور مجھے بلکل امید نہیں‌ہے کہ اگلے چار سال یہاں‌گزاروں گی ۔کیونکہ یہاں‌مزید پڑھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں‌ہے اور ایکٹیویٹیز بھی بہت محدود ہیں ۔:(
 
حسن علوی

محفلین
مثال کے طور پر آپ نے اس نیک کام کے لیئے کونسے حضرتِ شاعر کا انتخاب کیا ھے؟ اگر تو غالب یا اقبال ہیں تو ان کے لیئے ایک مخصوص سلسلہ ھے۔ دوسری صورت میں یہاں پر دیکھیئے
 
خرد اعوان

محفلین
مثال کے طور پر آپ نے اس نیک کام کے لیئے کونسے حضرتِ شاعر کا انتخاب کیا ھے؟ اگر تو غالب یا اقبال ہیں تو ان کے لیئے ایک مخصوص سلسلہ ھے۔ دوسری صورت میں یہاں پر دیکھیئے

ابھی میری اتنی جرات نہیں ہوئی ہے کہ میں‌حضرت اقبال یا غالب پر لکھوں بس کچھ معلومات پروین شاکر کے بارے میں‌یعنی بایوگرافی ، ان کی شاعری کے بارے کچھ جملے ہیں اور بہت سارا منتخب کلام ہے ان کا۔اب صحیح زمرہ بتائیں مجھے کچھ سمجھ نہیں‌آرہا ہے ۔
 
حسن علوی

محفلین
تو آپ پروین شاکر کی سوانح عمری پر کچھ پیش کرنا چاہ رہی ہیں۔ بہت خوب۔ اس کارِ خیر کے لیئے میں اوپر بھی لنک دے چکا ہوں پھر دے رہا ہوں۔ برائے مہربانی یہاں کلک کیجیئے۔ نیا موضوع کا بٹن دبایئے اور شروع ہو جایئے اللہ کا نام لے کر:)
 
خرد اعوان

محفلین
hello Please Bear Me I Need To Send 3 More Msgs In Forum To Get Acess To Forum To Seee One Book Sorry For This Bad Act But This Condition Is Unfair Thanks

کیا ہوا بھائی ؟؟؟؟؟؟؟؟

ان فیئر نہیں ہے شاید اس فورم کا روول ہے ۔ ہر جگہ کے الگ الگ قوانین ہوتےہیں پہلے میں‌بھی حیران و پریشان تھی کیونکہ پچھلے دو فورمز پر تو بس فورا نیا موضوع لکھ دیا تھا لیکن چلیں کوئی بات نہیں‌ دس پوسٹس کا کیا ہے ہو ہی جاتی ہیں‌۔
 
خرد اعوان

محفلین
تو آپ پروین شاکر کی سوانح عمری پر کچھ پیش کرنا چاہ رہی ہیں۔ بہت خوب۔ اس کارِ خیر کے لیئے میں اوپر بھی لنک دے چکا ہوں پھر دے رہا ہوں۔ برائے مہربانی یہاں کلک کیجیئے۔ نیا موضوع کا بٹن دبایئے اور شروع ہو جایئے اللہ کا نام لے کر:)

لیکن یہاں اوپر اردو نثر لکھا ہوا ہے جو لنک آپ نے دیا ہے ۔ کہیں میں‌کچھ زیادہ تو پریشان نہیں‌کر رہی ہوں ۔:confused:
 
حسن علوی

محفلین
حالانکہ ایک تازہ مثال بھی سامنے تھی مگر موصوف تو ایک آندھی کی مانند آئے اور چلے بھی گئے۔ خیر ایسا بھی ہوتا ھے کبھی کبھی:)
آپ کہیئے خرد کیا مطلوبہ سلسلہ مل گیا؟
 
خرد اعوان

محفلین
حالانکہ ایک تازہ مثال بھی سامنے تھی مگر موصوف تو ایک آندھی کی مانند آئے اور چلے بھی گئے۔ خیر ایسا بھی ہوتا ھے کبھی کبھی:)
آپ کہیئے خرد کیا مطلوبہ سلسلہ مل گیا؟

وہاں اردو نثر لکھاہوا ہے میں‌ایسا کرتی ہوں‌کہ بزم سخن میں‌لکھ دیتی ہوں‌باقی کام موڈریٹرز کا ہے اگر انہیں‌کہیں اور کے لیے مناسب لگے تو موو کر دیں ۔آپ بتایئں ؟
 
حسن علوی

محفلین
چلیئے یہ بھی ٹھیک ھے۔ ایسا ہی کر لیجیئے ورنہ مجھے بھی کوئی زیادہ موزوں جگہ ملی نہیں جہاں ان دونوں چیزوں (یعنی شاعری اور حالات زندگی) کو ایک ساتھ ملا کر لکھا جا سکے۔ آپ بسم للہ کیجیئے۔
 
خرد اعوان

محفلین
چلیئے یہ بھی ٹھیک ھے۔ ایسا ہی کر لیجیئے ورنہ مجھے بھی کوئی زیادہ موزوں جگہ ملی نہیں جہاں ان دونوں چیزوں (یعنی شاعری اور حالات زندگی) کو ایک ساتھ ملا کر لکھا جا سکے۔ آپ بسم للہ کیجیئے۔

بسم اللہ کر دی آپ دیکھ لیجئے اور پھر وہاں‌اپنے تاثرات دیجئے ۔:grin:
 
خرد اعوان

محفلین
کیا لکھنا چاہ رہی ہیں آپ؟

میں پروین شاکر کی بایو گرافی کے ساتھ ان کا کچھ منتخب کلام لکھنا چاہ رہی تھی لیکن اردو شاعری پر کلک کیا تو پرمیشن نہیں‌ہے وہاں‌ہمیں‌لکھنے کی اس لیے میں‌نے بزم سخن میں‌لکھد یا ہے اب ۔:(
 
Top