تعارف آپ اپنا تعارف

سمر رضوی

محفلین
السلام و علیکم،
نام و کردار محسن ہے مکمل نام کی طوالت سے لوگوں کو بچانے کے لئے مخفف 'سمر' کو تخلص کر لیا، شاعری کا شوق نوجوانی میں لاحق ہوا تھا ذوق ہنوز لاپتہ ہے، نوجوانی میں دل کو لگنے والے روگ کا سوگ، تک بندی ( جو ہماری دانست میں شاعری تھی) کرکے منایا، اجداد میں کسی کو دل کا روگ لگا کہ نہیں؟ یقین سے نہیں کہا جا سکتا لیکن یہ بات حتمی ہے کہ شاعری کا کبھی گزر نہیں ہوا ( شاید سوگ بھی نہیں منایا، کثرتِ اولاد سے یہ ثابت ہے) ۔ گھر والوں کا بھی ادب سے بس اتنا تعلق تھا کہ بزرگوں کا کرتے تھے۔ جوانی میں اُس بے وفا کے وطن (جو اپنا بھی ہے) کو چھوڑا اورپچھلے پچیس سالوں سےنگر نگر کی خاک چھانتے ہوئے اب سعودی عرب کے ریگستانوں کی خاک چھان رہا ہوں۔ اس دوران شاعری کا شوق مفقود ہو گیا لیکن گذشتہ کچھ ماہ سے ایک دوست نے پھر تحریک دی تو دوبارہ کچھ کہنے کی کوشش کی، اسی دوست نے اس فورم کے بارے میں بتایا، ایک غزل ڈرتے ڈرتے تصحیح کے لئے بھی پیش کی تھی۔ چونکہ عروض سے قطعاً نابلد ہوں بلکہ سچ تو یہ ہے کہ عروض کے بارے میں آگاہی بھی اسی فورم پہ ہوئی، آپ دوستوں نے راہنمائی کی تو شاید مزید کچھ کہہ سکوں۔ ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی ساری تک بندی یہاں پیش کردوں گا۔

سمر رضوی
 
محفل میں خوش آمدید ۔۔۔ کھٹا میٹھا تعارف بہت پسند آیا ۔
امید ہے آپ کی تُک بندی بھی بہت مزے کی ہو گی :)
انتظار رہے گا شیئرنگ کا ۔ :)
 

سمر رضوی

محفلین
لیجئے آپ کے لئے ایک تضمیم حاضر ہے

عقدِ ثانی کی اجازت بھی نہیں دیتی ہے
مہر اتنا ہی کہ میں دے بھی نہیں سکتا طلاق
میری بیوی نے شریعت کا سہارا لے کر
ہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق
 

حماد علی

محفلین
السلام و علیکم،
نام و کردار محسن ہے مکمل نام کی طوالت سے لوگوں کو بچانے کے لئے مخفف 'سمر' کو تخلص کر لیا، شاعری کا شوق نوجوانی میں لاحق ہوا تھا ذوق ہنوز لاپتہ ہے، نوجوانی میں دل کو لگنے والے روگ کا سوگ، تک بندی ( جو ہماری دانست میں شاعری تھی) کرکے منایا، اجداد میں کسی کو دل کا روگ لگا کہ نہیں؟ یقین سے نہیں کہا جا سکتا لیکن یہ بات حتمی ہے کہ شاعری کا کبھی گزر نہیں ہوا ( شاید سوگ بھی نہیں منایا، کثرتِ اولاد سے یہ ثابت ہے) ۔ گھر والوں کا بھی ادب سے بس اتنا تعلق تھا کہ بزرگوں کا کرتے تھے۔ جوانی میں اُس بے وفا کے وطن (جو اپنا بھی ہے) کو چھوڑا اورپچھلے پچیس سالوں سےنگر نگر کی خاک چھانتے ہوئے اب سعودی عرب کے ریگستانوں کی خاک چھان رہا ہوں۔ اس دوران شاعری کا شوق مفقود ہو گیا لیکن گذشتہ کچھ ماہ سے ایک دوست نے پھر تحریک دی تو دوبارہ کچھ کہنے کی کوشش کی، اسی دوست نے اس فورم کے بارے میں بتایا، ایک غزل ڈرتے ڈرتے تصحیح کے لئے بھی پیش کی تھی۔ چونکہ عروض سے قطعاً نابلد ہوں بلکہ سچ تو یہ ہے کہ عروض کے بارے میں آگاہی بھی اسی فورم پہ ہوئی، آپ دوستوں نے راہنمائی کی تو شاید مزید کچھ کہہ سکوں۔ ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی ساری تک بندی یہاں پیش کردوں گا
سمر رضوی
وعلیکم السلام!
محفل میں خوش آمدید !
 

Khuram Shahzad

محفلین
السلام و علیکم،
نام و کردار محسن ہے
وعلیکم سلام- کاش کہ سب کا کردار ہی محسنوں جیسا ہو جائے..... بیشک الله تعالیٰ احسان کرنے والوں کو پسند فرماتے ہیں-
( شاید سوگ بھی نہیں منایا، کثرتِ اولاد سے یہ ثابت ہے) ۔
جناب کچھ تو خیال کریں...... اگر کسی خاندانی منصوبہ بندی کے افسر کا ادھر سے گزر ہوگیا تو؟:nerd:
گھر والوں کا بھی ادب سے بس اتنا تعلق تھا کہ بزرگوں کا کرتے تھے۔
تو جناب اس سے بڑھ کر اور کیا چیز ہے؟ جو کہ اب ناپیدہوتا جا رہا ہے...... :sad2:
نوجوانی میں دل کو لگنے والے روگ کا سوگ، تک بندی ( جو ہماری دانست میں شاعری تھی) کرکے منایا ۔ جوانی میں اُس بے وفا کے وطن (جو اپنا بھی ہے) کو چھوڑا اورپچھلے پچیس سالوں سےنگر نگر کی خاک چھانتے ہوئے اب سعودی عرب کے ریگستانوں کی خاک چھان رہا ہوں۔
شاید یہ ہی سب سے بڑا فرق ہے حقیقی اور مجازی عشق کا ..... عشق ِحقیقی بلندیوں اورعظمتوں کا سفر اور عشقِ مجازی دھوکہ ہی دھوکہ ..... زندگی کے کسی موڑ پہ اپنے رب سے "دل لگا " کر دیکھئے گا- جس میں نہ کسی بے وفائی کا خطرہ نہ کسی روگ کا سوگ ..... کاش الله تعالیٰ ہم سب کو بھی عشق ِحقیقی کی راہوں کا مسا فر بنائیں ...... آمین
آپ دوستوں نے راہنمائی کی تو شاید مزید کچھ کہہ سکوں۔ ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی ساری تک بندی یہاں پیش کردوں گا۔
نا جناب یہ ظلم نہ کرنا...... :sad2:آپ اُس بے وفا کا بدلہ ہم معصوم و مظلوم محفلیں سے کیوں لینا چاہتے ہیں......؟:sad2:

محفل میں خوش آمدید ...... :)
 
Top