معین الدین

محفلین
استاد محترم جناب نصرت فتح علی خان صاحب کی گائی ہوئی غزل کے شاعر کا نام کسی دوست کو معلوم ہے ۔۔۔؟

آپ بیٹھے ہیں بالیں پہ میری، موت کا زور چلتا نہیں ہے
موت مجھ کو گوارا ہے لیکن، کیا کروں دم نکلتا نہیں ہے.

یہ ادا یہ نزاکت براسل، میرا دل تم پہ قربان لیکن
کیا سنبھالو گے تم میرے دل کو جب یہ آنچل سنبھلتا نہیں ہے

میرے نالوں کی سُن کر زبانیں،ہوگئی موم کتنی چٹانیں
میں نے پگھلا دیا پتھروں کو،اک تیرا دل پگھلتا نہیں ہے

شٙیخ جی کی نصیحت بھی اچھی،بات واعظ کی بھی خُوب لیکن
جب بھی چھاتی ہیں کالی گھٹائیں،بِن پئے کام چلتا نہیں ہے


دیکھ لے میری میت کا منظر, لوگ کاندھا بدلتے چلے ہیں
ایک تیری بھی ڈولی چلی ہے, کوئی کاندھا بدلتا نہیں ہے

میکدے کے سبھی پینے والے لڑکھڑا کر سنبھلتے ہیں لیکن
تیری نظروں کا جو جام پی لے عمر بھر وہ سنبھلتا نہیں ہے.
 
فیض احمد فیض؟
مزید کوئی حوالہ تو ہمارے پاس نہیں ہے، بس فیس بک پر کئی بار اس غزل کے ساتھ فیض احمد فیض کا نام لکھا ہی دیکھا ہے،
 
آپ نے سوالیہ انداز اپنایا ہے مجھے خود اس بات کا علم نہیں
اس جواب میں آپ سے استفسار نہ تھا۔ :) ہم نے سوالیہ انداز اس لیے اپنایا ہے کیونکہ ہمارے محدود علم کے مطابق تو یہی جواب ہے اور ہم ٹھہرے ادب کے ادنی ترین طالب علم۔ اساتذہ اگر کچھ اور کہیں تو ان کی بات مستند تر گردانی جائے گی۔ :):)
 

معین الدین

محفلین
ہم نے سوالیہ انداز اس لیے اپنایا ہے کیونکہ ہمارے محدود تعلم کے مطابق تو یہی جواب ہے اور ہم ٹھہرے ادب کے ادنی ترین طالب علم۔ اساتذہ اگر کچھ اور کہیں تو ان کی بات مستند تر گردانی جائے گی۔ :) اس جواب میں آپ سے استفسار نہ تھا۔ :)
میں بھی زیادہ علمی نہیں مجھے صرف اردو ادب سے محبت ہے اور محبت میں شوق اور نام ہی کافی ہے
 
فیض کا یہ اسلوب نہیں ہے، تو ایسا ہونا محال ہی ہے۔
میں بھی آپ کی بات سے متفق ہوں۔ اس غزل کے شاعر کا حوالہ انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں سوائے اس کے کہ فیس بک پر اکثر جگہ فیض کے نام سے پوسٹ ہوئی ہے۔ اس لیے بس یہ ذکر کیا۔ :)
 

معین الدین

محفلین
میں بھی آپ کی بات سے متفق ہوں۔ اس غزل کے شاعر کا حوالہ انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں سوائے اس کے کہ فیس بک پر اکثر جگہ فیض کے نام سے پوسٹ ہوئی ہے۔ اس لیے بس یہ ذکر کیا۔ :)
بلکل میں بھی کافی ٹائم سے اس کے شاعر کی تلاش میں ہوں
 

محمداحمد

لائبریرین
میں بھی آپ کی بات سے متفق ہوں۔ اس غزل کے شاعر کا حوالہ انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں سوائے اس کے کہ فیس بک پر اکثر جگہ فیض کے نام سے پوسٹ ہوئی ہے۔ اس لیے بس یہ ذکر کیا۔ :)

حوالہ دستیاب نہیں تو پھر اقبال یا فیض کی ہی ہونی ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
آج لگتا یوں ہے کہ معین الدین صاحب چارپائی پر بیٹھے ہیں اور چارپائی کے دوسرے سرے پر نصرت فتح علی صاحب کی 'کیسٹوں' والا تھیلا رکھا ہے اور ساتھ ہی ٹیپ ریکارڈر کچھ گنگنا رہا ہے۔ :)
 
Top