معین الدین

محفلین
آج لگتا یوں ہے کہ معین الدین صاحب چارپائی پر بیٹھے ہیں اور چارپائی کے دوسرے سرے پر نصرت فتح علی صاحب کی 'کیسٹوں' والا تھیلا رکھا ہے اور ساتھ ہی ٹیپ ریکارڈر کچھ گنگنا رہا ہے۔ :)
جناب اردو شاعری اور موسیقی سے بہت لگاؤ ہے مجھے اور میرے پاس اس کا بہت وسیع ذخیرہ ہے تو میں نے سوچا کے پیش کر دو اور نصرت صاحب کی غزل ضرور سن رہا ہوں اس وقت
 

محمداحمد

لائبریرین
جناب اردو شاعری اور موسیقی سے بہت لگاؤ ہے مجھے اور میرے پاس اس کا بہت وسیع ذخیرہ ہے تو میں نے سوچا کے پیش کر دو اور نصرت صاحب کی غزل ضرور سن رہا ہوں اس وقت

گو کہ ہم نے موسیقی کا زمرہ نظر انداز کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ایسا کرنے میں ناکامی پر یہاں بیٹھے آپ سے باتیں مٹھار رہے ہیں۔ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین

معین الدین

محفلین
قافیے کی مطابقت دیکھتے ہوئے یہ یوں لگتا ہے
یہ ادا یہ نزاکت بھرا سِن، میرا دل تم پہ قربان لیکن

براسل کا کیا مطلب ہے ویسے؟
اس کا مطلب میں نے ڈکشنریوں میں بھی تلاش کیا ہے مجھے اس کا مطلب نہیں ملا ابھ اصل لفظ کیا ہے کچھ کہا نہیں جا سکتا
 

فاخر

محفلین
اس غزل کو تو راحت نے بھی گایا ھے جس کو چوروں کی جماعت نے فلم پدماوت کا گانا بتا کر یوٹیوب سے خوب پیسے کمائے.........!!!...یہ کتنی بے شرمی کی بات ہے کہ انڈین فلم انڈسٹری کے لوگوں نے خان صاحب کا دھن چوری کرلیا ....! ایک نہیں لاکھوں گانے ایسے ہیں جس کی دھن خان صاحب کی تھی؛ لیکن چوروں نے چرا کر اپنے نام سے کاپی رائٹ کروالیا.......!!!! لعنت ہو ایسے لوگوں پر.....!!!
خیر عرض یہ بھی ہے کہ "یہ ادا یہ نزاکت بھرا سل " یا پھر "سن "؟؟ میں نے خان صاحب کو لفظ "سن " یعنی سال، پڑھتے ہوئے سنا ہے، جب کہ راحت فتح علی خان نے اس کو "سل " پڑھا ہے.....!!!
 
آپ بیٹھے ہیں بالن پہ میری.. یہ ادایہ نزاکت براسل..... اس میں بالن اور براسل کا کیا معنی ہے کوئی جانتا ہو تو رہنمائی فرما دیں. شُکریہ
 

شاہد دہلوی

محفلین
آپ بیٹھے ہیں بالن پہ میری.. یہ ادایہ نزاکت براسل..... اس میں بالن اور براسل کا کیا معنی ہے کوئی جانتا ہو تو رہنمائی فرما دیں. شُکریہ
بالن نھیں ، لفظ بالیں ہے جس کا مطلب ہے۔
لیٹے ہوئے شخص کے سرہانے کی جگہ۔ براسل شاید "بڑا دل" ہے، یہ میرا قیاس ہے گلوکار کو بہ غور سننے پر بھی اس کی زبان سے براسل ہی سنا جب کہ براسل کوئی لفظ نھیں ہے
 

شاہد دہلوی

محفلین
استاد محترم جناب نصرت فتح علی خان صاحب کی گائی ہوئی غزل کے شاعر کا نام کسی دوست کو معلوم ہے ۔۔۔؟

آپ بیٹھے ہیں بالیں پہ میری، موت کا زور چلتا نہیں ہے
موت مجھ کو گوارا ہے لیکن، کیا کروں دم نکلتا نہیں ہے.

یہ ادا یہ نزاکت براسل، میرا دل تم پہ قربان لیکن
کیا سنبھالو گے تم میرے دل کو جب یہ آنچل سنبھلتا نہیں ہے

میرے نالوں کی سُن کر زبانیں،ہوگئی موم کتنی چٹانیں
میں نے پگھلا دیا پتھروں کو،اک تیرا دل پگھلتا نہیں ہے

شٙیخ جی کی نصیحت بھی اچھی،بات واعظ کی بھی خُوب لیکن
جب بھی چھاتی ہیں کالی گھٹائیں،بِن پئے کام چلتا نہیں ہے


دیکھ لے میری میت کا منظر, لوگ کاندھا بدلتے چلے ہیں
ایک تیری بھی ڈولی چلی ہے, کوئی کاندھا بدلتا نہیں ہے

میکدے کے سبھی پینے والے لڑکھڑا کر سنبھلتے ہیں لیکن
تیری نظروں کا جو جام پی لے عمر بھر وہ سنبھلتا نہیں ہے.

مجھے یہ کلام فناؔ بلند شہری کے علاوہ کسی اور کا نہیں لگ رہا۔ اسی رنگ و لہجے میں فنا کا یہ کلام مشہورِ عالم ہے
میرے رشک قمر تو نے پہلی نظر جب نظر سے ملائی مزا آ گیا
 
Top