عبدالقدیر 786
محفلین
آج ہم لوگ بیٹھے ہوئے باتیں کر رہے تھے کام پر تو میرے سر نے مجھے ایک واقعہ بتایا اپنا کہ میں نماز پڑھ کر آتا تو راستے میں میں نے عموما دیکھا کرتا تھا کہ ایک آدمی بچوں کو روز ٹافی وغیرہ باٹتا تھا ۔ بچے اُسے دیکھ کر بہت خوش ہوتے تھے پر میں نے ایک بات نوٹ کی کہ وہ شخص جمعے کہ دن نظر نہیں آتا تھا میں نے یہ بات بہت دفعہ نوٹ کی پھر ایک دن میں نے ہمت کرکے اُس شخص سے پوچھ ہی لیا کہ آپ روز بچوں کو ٹافی باٹتے ہیں پر جمعے کو آپ نظر نہیں آتے تو اُس شخص نے بتایا کہ میں جمعے کی نماز سعودیہ میں پڑھتا ہوں میں نے کہا کہ ایسا کیسے ممکن ہے پھر انہوں نے مجھے بتایا کہ میرے پاس پیسوں کی کوئی کمی نہیں ہے میں ہر جمعے کو جہاز کے ذریعے سعودیہ جاکر جمعے کی نماز ادا کرتا ہوں میں نے سوچا کہ دیکھو اللہ کی رحمت اِس شخص پر کتنی ہے خیر اللہ اِس شخص کو اور برکت عطا فرمائے آمین ۔ مجھے لگا کہ یہ واقعہ آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کرنا چاھئیے تو اِسی لیے کردیا ۔
آخری تدوین: