آپ سب آج کل کون سا ڈرامہ شوق سے ديکھ رہے ھيں؟

ہادی

محفلین



محمتچک کوت العمارۃ | Mehmetcik Kutul Amare
پروڈیوسر,ہدایت کار اور رائٹر= مہمت بوزداگ
سیزن= 2 • اقساط = 33 Bolum
• پس منظر
..................
یہ ڈرامہ اس زمانے کا ہے جب سلطنت عثمانیہ زوال پذیر تھی اور چاروں طرف سے بھوکے کفار اس پر ٹوٹ پڑے تھے...یہ 1916 اور جنگ عظیم کا سلگتا ہوا زمانہ تھا...پوری دنیا میں ایک ہی طاقت کا ڈنکا بج رہا تھا اور وہ فاشسٹ طاقت برطانیہ اور انگریزوں کی تھی...انہوں نے خلافت کو ختم کرنے کا مکمل تہیا کرلیا تھا چاروں طرف سے سلطنت عثمانیہ پر حملہ کردیا....اس سلسلے میں پہلا حملہ استنبول پر بذریعہ چناق قلعہ (گیلی پولی) کیا گیا اور پھر جنگ کا دائرہ کار مشرق وسطی جزیرۃ العرب تک پھیلادیا گیا۔۔۔
اس وقت! ترکوں کی سب سے بڑی ترجیح تھی کہ کسی طرح حجازمقدس کے مبارک مقامات کو, عراق میں اہل بیت و صحابہ کے مزارات اور مسلمانوں کے قدیم شہر بغداد (جہاں پر امام ابوحنیفہ اور شیخ عبدالقادر جیلانی کا مزار ہے) کی طرف بڑھنے والی ظالمانہ برطانوی یلغار کو روک سکیں....اسکا مقصد اسلامی سرزمینوں کا تحفظ تھا جو رسول اکرمﷺ کے زمانے سے مسلمانوں اور اسلام کی عظمت کا نشان تھیں
کوت العمارہ, مشرقی عراق کا ایک قصبہ ہے جہاں پر ترکان عثمان نے برطانیہ کو 1916 میں ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا... برطانوی مورخ کرسٹوفر کے مطابق یہ جنگ عظیم اول میں برطانیہ کی سب سے بڑی ہزیمت آمیز شکست تھی اس جنگ میں برطانیہ نے اپنے سپاہیوں اور جرنیلوں کی کثیر تعداد کو کھودیا.....یہ کارنامہ صرف مٹھی بھر ترکوں نے انجام دیا جنکے دل ایمان سے لبریز تھے.... اور ان ترکوں نے یہ بات ثابت کی کہ ایمانی جذبہ سے دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت کو بھی ہرایا جاسکتا ہے
اس فوج کی سربراہی جنرل خلیل پاشا نے کی تھی اور یہ فتح تشکیلات مخصوصہ (سلطنت عثمانیہ کی خفیہ تنظیم-ایجنسی) کے ذریعے حاصل ہوئی
اس جنگ کی وجہ سے برطانیہ بری طرح بوکھلا گیا اور اس نے میدان جنگ کا دائرہ کار خفیہ سازشوں تک پھیلادیا..." Divide and Rule"
.. مشرق وسطی کے قبائل میں شیعہ سنی اور عربی و عجمی فسادات کو آگ لگائی گی (اس میں نمایاں کردار 'مسٹر پرسی کوکس' نے ادا کیا) جس کے بعد عربوں نے سلطنت عثمانیہ کے خلاف بغاوت کردی...اگر عرب قبائل بغاوت نہ کرتے تو شائد جنگ عظیم کا نتیجہ ترکی کے حق میں نکلتا اور آج دنیا کا نقشہ مختلف ہوتا ......
یہ سیریز اسی دور کے حالات, انگریزوں کی سفاکیت اور جابرانہ استعمار,عرب قبائل کے ملت فروش سرداروں, اسلامی اخوت پر یقین رکھنے والے عربوں,ترک افواج کے جذبہ جہاد سے لبریز سپاہیوں,اور تشکیلات مخصوصہ کے ذہین اور ایمانی فراست سے بھرپور دلیر کمانڈرز کے ایسے جاندار کردار پیش کرتی ہے کہ دل و روح کے گوشوں میں موجود ایمانی جذبہ بیدار ہوجاتا ہے
اس کی Making اور Scenes نہایت اعلی اور بین الاقوامی معیار کے ہیں....اور اسکی موسیقی دل کی تاروں کو چھونے والی ہے....اسکے کرداروں کی جاندار ایکٹنگ نے دیرلش ارطغرل کے بھی اداکاروں کو پیچھے چھوڑدیا ہے......
سیریز کی سب سے اہم بات تجسس ہے ... ہر قسط آپکو بہت تجسس میں ڈال سیتی ہے....کردار ایک ایسی حالت میں پھنس جاتے ہیں جہاں سے زندہ بچنا ناممکن ہوتا ہے مگر ایمانی فراست کے بل بوتے پر وہ دشمن کے ایسے دانت کھٹے کرتے ہیں کہ وہ تلملا کر رہ جاتا ہے....
اس سیریز کا سب سے اہم پوائنٹ "ایمان اور امید" ہے کہ حالات خواہ جیسے بھی ہوں , چاہے پوری دنیا آپکے خلاف ہوجائے مگر آپ نے کبھی اسلام کا , حق کا , اور انصاف کا پرچم جھکنے نہیں دینا .... جب تک آسمان سے سورج طلوع ہوتا ہے جب تک رات کو ستارے جھلملاتے ہیں اسکا مطلب ہے کہ امید ابھی قائم ہے
 
Top