آپ عید کی نماز کہاں ادا کریں گے؟

عاطف بٹ

محفلین
السلام علیکم
عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور اس سلسلے میں زبیر مرزا بھائی اور امجد میانداد بھائی کی طرف سے آپ محفل اور اہلِ محفل کے لئے محبت اور خلوص کا بےمثال اظہار بھی دیکھ ہی چکے ہیں۔ گپ شپ کی اس نئی لڑی میں بتانا آپ کو یہ ہے کہ آپ عید کی نماز کہاں ادا کریں گے۔ علاوہ ازیں، اگر اس عیدگاہ کے حوالے سے بھی کچھ معلومات فراہم کرسکیں تو کیا ہی بات ہے کہ یوں ملک کے مختلف شہروں اور دیہات اور مختلف ملکوں کے شہروں اور دیہات میں آباد اراکینِ محفل کو بہت سی دلچسپ باتیں جاننے کا موقع ملے گا۔

پسِ تحریر: امید ہے کہ فکری اختلاف کو زندگی کا حسن تصور کرتے ہوئے اہلِ محفل مسلکی وابستگی سے بالاتر ہو کر اس لڑی میں پیش کی جانے والی معلومات سے استفادہ کریں گے۔
 
یہاں تو اتنے زیادہ آپشن ہی نہیں ہیں کہ لوگ رنگ و نسل اور مسالک کی بنیاد پر علیحدہ علیحدہ عید منائیں۔ اس جمعہ میں اس بار کے عید کے مقام کا اعلان ہو چکا ہے جہاں ہمارے شہر اور آس پاس کے دو ایک مزید شہروں سے لوگ اکٹھا ہوں گے۔ امید ہے کہ دو سے تین ہزار کی بھیڑ ہوگی۔ اس دفعہ کی عید بھی وہیں طے پائی ہے جہاں پچھلے سال ہوئی تھی۔ یہ جگہ "ورجینیا پیچ کنوینشن اینڈ ویزیٹر سینٹر" ساحل سمندر کے قریب ہی واقع ہے۔ اس کی پچھلے سال کی ایک تصویر پیش خدمت ہے۔ اس ربط پر گوگل میپ اسٹریٹ ویو بھی ملاحظہ فرمایا جا سکتا ہے۔ :) :) :)

IMG_20120819_102929.jpg
 

عمر سیف

محفلین
دو آپشنز ہیں۔
ایک تو ابراہیم کانو مسجد جو میرے فلیٹ سے 15 منٹ پیدل مسافت پہ ہے۔
یہ مسجد ابراہیم کانو کے نام سے منسوب ہے جو بحرین کی ایک بہت بڑی سرمایہدار فیملی "کانو" سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ علاقہ "قفول" میں واقع ہے۔ جس کے حدود "برہامہ"، "السوقائیہ" اور "الزنج" سے ملتی ہیں۔ یہ تمام علاقے دارالحکومت "المنامہ" میں ہیں۔

3_zps480fa7e5.jpg

2_zps11d38edf.jpg

1_zps27837f98.jpg


دوسری آپشن اگر عید پہ اپنے ماموں کی طرف چلا گیا تو پھر عبداللہ ناس مسجد جومیرے فلیٹ سے کافی دور انڈسٹریل ایریا میں ہے۔
اس کی تصویر موجود نہیں۔ یہ کانو مسجد سے چھوٹی ہے اور عبداللہ ناس فیکٹری کے اندر موجود ہے۔
 

یوسف-2

محفلین
اس مرتبہ ہم عید اندرون سندھ آئل فیلڈ کے ایک ایسے نواہی گاؤں میں ادا کریں گے، جہاں ایک گمنام بستی میں گنتی کے چند گھر اور ایک چھوٹی سی مسجد ہے۔ مسجد کی سیٹلائیٹ تصویر پیش ہے :)
KK+masjid.GIF
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
215813_222693617746167_5054221_n.jpg

ہماری عید گاہ تو جناب وہ دور کھیتوں میں۔۔۔ پہلے پہل تو گاؤں کے لوگوں کے لئے کافی تھی لیکن اب آبادی بڑھ چکی ہے سو اس کی توسیع کے بارے سوچا جا رہا ہے اور کوئی پانچ چھ سال سے سوچا جا رہا ہے۔ گاؤں کی آبادی کا ستر فیصد حصہ اسی میں نماز ادا کرتا ہے، اور چونکہ جگہ کم پڑ جاتی ہے لہذا عید کے دنوں میں ساتھ والے کھیت صاف کر دئیے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔ باقی جو اہل تشیع حضرات ہیں وہ اپنی امام بارگاہ میں نماز ادا کرتے ہیں۔
ابھی اس میں سفیدے کے درخت لگا دئیے گئے ہیں لیکن اس سے پہلے جن درختوں تلے ہم نے بچپن بتایا۔۔ وہ خوب موٹے اور پرانے شیشم کے درخت جو کم سے کم بھی ایک صد عیدیں دیکھ چکے تھے۔۔۔انہیں کاٹ دیا گیا ہے۔۔۔ جس کا ابھی تک ہمیں بہت رنج ہے۔
 

عاطف بٹ

محفلین
اوہو، اپنا تو میں بتانا ہی بھول گیا۔ :)
پیشہ ورانہ مجبوری نہ ہو تو میں عید کی نماز عموماً مینارِ پاکستان کے سائے تلے ادا کرتا ہوں اور انشاءاللہ اس بار بھی نماز کے لئے وہیں جانے کا ارادہ ہے۔ اس عیدگاہ میں علامہ احسان الٰہی ظہیر عید کی نماز پڑھایا کرتے تھے اور ان کے بعد اب ان کے فرزند علامہ ابتسام الٰہی ظہیر یہ فریضہ انجام دیتے ہیں۔ نماز کے لئے ٹینٹ لگا کر انتظام اقبال پارک کے اس حصے میں کیا جاتا ہے جو بادشاہی مسجد کی طرف لگتا ہے۔ مرد و زن کے لئے الگ انتظام ہوتا ہے اور بلاشبہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔
Minar-e-Pakistan-Lahore1.jpg

Lahore-Minar-e-Pakistan.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
بہت اچھی لڑی کا آغاز کیا ہے عاطف بٹ - عید کا حُسن اوراصل روح تو نمازِ عید کی ادائیگی اور اس کا اہتمام ہی ہے میری نظر میں-
نمازِ عید کا اہتمام تو فجر کی نماز کے بعد سے ہی شروع ہوجاتا ہے - مقامی مسجد میں ہی نماز کی ادائیگی ہوتی ہے - یہ بڑا اجتماع تو
نہیں ہوتا - اس میں دو جماعتیں ہوتی ہیں جن میں ایک وقت میں صرف 250 سے 300 افراد ہی شریک ہوسکتے ہیں
title.kg_.jpg
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
فی الحال تو ریاض میں ہوں۔ پروگرام بن رہا ہے کہ عید کہیں اور جا کر کریں۔ دیکھیں عید کی نماز کہاں ملتی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
راہ پہ رہتے ہیں ، یادوں پہ بسر کرتے ہیں
خوش رہو اہلِ وطن ، ہم تو سفر کرتے ہیں

دعا ہے کہ کسی بڑے شہر میں عید تک دوسرا پراجیکٹ شروع ہوجائے تو عید کی نماز مل سکتی ہے کیونکہ ابھی تو ایک چھوٹے سے شہر میں ہوں ۔:(
 

ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی پراجیکٹ سے مراد چوڑیوں کا اسٹال تو نہیں :p
ہائے ۔۔۔ کیوں ایک پردیسی وہ بھی دربدر کو کیا کیا یاد دلاتے ہو ظالم ۔۔۔۔

دائرے شوخ رنگوں کے بنتے رہے ، یاد آتی رہی وہ کلائی ہمیں
دل کے سنسان آنگن بجتی رہیں ، ریشمی شربتی چوڑیاں رات بھر
 

ظفری

لائبریرین
اسی زمرے میں پوسٹ کرکے ثوابِ دارین حاصل کریں:mrgreen:
ارشاد ہے :

کوئی دیوار سے لگ کے بیٹھا رہا ، اور بھرتا رہا سسکیاں رات بھر
آج کی رات بھی چاند آیا نہیں ، راہ تکتی رہیں کھڑکیاں رات بھر

غم جلاتا کسے کوئی بستی نہ تھی ، مرے چاروں طرف مرے دل کے سوا
میرے ہی دل پہ آ آ گرتیں رہیں ، مرے احساس کی بجلیاں رات بھر

دائرے شوخ رنگوں کے بنتے رہے ، یاد آتی رہی وہ کلائی ہمیں
دل کے سنسان آنگن بجتی رہیں ، ریشمی شربتی چوڑیاں رات بھر

کوئی چہرہ ، کوئی روپ آنچل کوئی ، سوچ کی وادیوں سے گذرتا رہا
میرے احساس کو گدگداتی رہیں ، رنگ و نور کی تتلیاں رات بھر
 

ظفری

لائبریرین
Top