آپ فوج میں ہیں؟

ساجد

محفلین
جب پاکستان میں پہلا مارشل لاء نافذ ہوا ، تو اس دوران ، ایک بس ، ملتان سے لاہور کے لئیے روانہ ہوئی۔

ساہیوال سے ایک آدمی ، پہلے سے بیٹھے ہوئے ، مسافر کے برابر والی نشست پر بیٹھ گیا۔ نیا مسافر شکل و صورت سے فوجی لگتا تھا۔

تھوڑی گفتگو کے بعد پرانے مسافر نے پوچھا ،

"آپ فوج میں ہیں ؟ "

جی نہیں

"آپ ریٹائرڈ فوجی ہیں ؟ "

جی نہیں

" آپ کا کوئی عزیز فوج میں ہے ؟ "

جی نہیں۔

یہ سن کر پرانے مسافر نے غصے سے اس کی ایک ٹانگ اٹھا کر دوسری طرف رکھتے ہوئے کہا

" تو پھر ڈیڑھ من کا اپنا جوتا میرے پاؤں پہ رکھے کیوں بیٹھا ہے ؟ "۔

( راوی جسٹس انوارالحق ( ر ) چیف جسٹس پاکستان )
 
تلمیذ

لائبریرین
اس میں کو ئی شک نہیں گذشتہ کچھ عرصے میں عوام الناس کے دلوں میں وطن کی فوج کی قدر میں کافی کمی آئی ہے، ورنہ ایک ستمبر 65 کے ایام تھے جب یہی فوجی سب کی آنکھ کا تارا تھے۔
 
خوشی

محفلین
جب پاکستان میں پہلا مارشل لاء نافذ ہوا ، تو اس دوران ، ایک بس ، ملتان سے لاہور کے لئیے روانہ ہوئی۔

ساہیوال سے ایک آدمی ، پہلے سے بیٹھے ہوئے ، مسافر کے برابر والی نشست پر بیٹھ گیا۔ نیا مسافر شکل و صورت سے فوجی لگتا تھا۔

تھوڑی گفتگو کے بعد پرانے مسافر نے پوچھا ،

"آپ فوج میں ہیں ؟ "

جی نہیں

"آپ ریٹائرڈ فوجی ہیں ؟ "

جی نہیں

" آپ کا کوئی عزیز فوج میں ہے ؟ "

جی نہیں۔

یہ سن کر پرانے مسافر نے غصے سے اس کی ایک ٹانگ اٹھا کر دوسری طرف رکھتے ہوئے کہا

" تو پھر ڈیڑھ من کا اپنا جوتا میرے پاؤں پہ رکھے کیوں بیٹھا ہے ؟ "۔

( راوی جسٹس انوارالحق ( ر ) چیف جسٹس پاکستان )

بہت خوب ساجد جی ، بہت عمدہ ، اب مارشل لا کا ڈر بھی اتر گیا ھے مارشل لا لگ لگ کے
 
عادل بھیا

محفلین
تلمیز بھیا نے دُرست کہا۔ اب پاک فوج سے وہ محبت نہیں رہی۔ اِس میں عوام کا کوئی قصور نہیں۔ فوج اچھی ہوگی تو خود ہی عوام کی ہمدردیاں پا لے گی۔ اب تو یہ پاک فوج نہیں بلکہ امریکی فوج لگتی ہے۔۔۔:(
 
جاوید مغل

محفلین
یار وہ تو بڑا بزدل آدمی تھا میں ہوتا تو جوتا رکھنے ہی نہ دیتا ، ہم پاکستانی ہیں اور کسی سے ڈرتے نہیں سوائے اللہ تعالیٰ کے
 
Top