آپ لوگوں کی نظر سے یہ خبر گزری؟

آصف

محفلین
بحوالہ خبریں 11 مارچ 2007
sajad1103hx3.gif
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے حساب سے اگر روزانہ کی پچاس درجن بیلٹس بکیں تو کوئی 27000 روپے خرچ نکال کر بچتے ہیں اور کرایہ وغیرہ نکال کر 21500

باقی اللہ تعالٰی معاف کرے۔ کیا کہا جا سکتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
آصف بھائی یہ صحیح ہے کہ پاکستان میں غربت بہت ہے، بہت سے لوگ بھوکے سوتے ہیں۔ لیکن قیصرانی کا حساب اور میں یہ کہتا ہوں کہ اس نے 20-25 ہزار روپے کی گن کہاں سے خرید لی؟ مجھے تو یہ لگتا ہے کہ وہ ذہنی مریض تھا۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
 

بدتمیز

محفلین
20-25 ہزار کی گن :shock: شمشاد چند سو کی مل جاتی ہے۔ معمولی سی۔ پاکستان میں کھانا پینا مہنگا ہوا ہے اسلحہ نہیں۔ آپکو نہیں‌ معلوم کہ یہ کیوں اتنی سستی ہوئی ہوئی ہے؟ :shock:
 

بدتمیز

محفلین
اگر وہ ذہنی مریض تھا تو کیا باقی گھر والے بھی ساتھ میں ذہنی مریض تھے؟ ہماری عقل کا حال‌ کسی بھی شخص کی ایسی بات جو ہماری عقل کے معیار سے نیچے ہو کو ذہنی مریض قرار دینا رہ گیا ہے۔ کہ وہ ذہنی مریض تھا اور بات ختم
بات اصل یہ ہے کہ ہمیں گھر بیٹھے کھانے کو مل رہا ہے تو ہم یہ ماننے کو تیار نہیں کہ کوئی ایسا کر سکتا ہے۔


دوسرے میرے خیال سے صاحب مضمون سے غلطی ہوئی ہے روزانہ پچاس درجن بیلٹس کا بننا اور بک بھی جانا مجھے نہیں لگتا کہ درست ہے۔
 

اظہرالحق

محفلین
یہ بات تو صحیح ہے کہ ہم لوگوں کو مل رہا ہے اور ہم اس کرب کو سمجھ نہیں پا رہے جو ایسے لوگوں کے ساتھ گذر رہا ہوتا ہے ۔ ۔ اب ہمارا حال ایسا ہو گیا ہے جو اس پرانے گیت میں ہے کہ

میں کی آکھاں
کجھ آکھیں ناں
میں کی کراں
کجھ بولیں ناں
جو کردی اے دنیا
بس ویکھی جا

تو بھائی لوگ ہم وہ مردے ہیں جو سب دیکھ رہے ہیں اور بس دیکھی جا رہے ہیں ۔ ۔
 
Top