آپ نے اردو محفل سے کیا سیکھا.............؟

فاروقی

معطل
دوستو مجھے انٹر نیٹ پہ آئے ہوئے زیادہ سے زیادہ چھے سات ماہ ہوئے ہیں.........ان چھے سات ماہ میں میرے نظریات میرے خیالات ،میرے احساسات ،میری سوچ ،میری طبعیت میرا مزاج میں بہت بڑا فرق آیا ہے........میں بہت سی ویب سائٹ کا ممبر ہوں لیکن جو مزا اردو محفل نے دیا کم ہی کسی نے دیا..........اسی محفل کی وجہ سے میری سوچ میں پختگی پیدا ہوئی ......میرے خیالات و نظریات واضع ہوئے.......مجھے کسی بھی معاملے کو تنقیدی نظر سے دیکھنے کی جان پہچان ہوئی.......مجھے سیاست اور اس کے اسرارو رموز کا پتا چلا......مجھے بات کرنے کا ڈھنگ اور سلیقہ آیا......مجھ میں خود اعتمادی اور قوت ارادی پیدا ہوئی...،اور میرے ذہین کے دریچے واہوئے..........اس محفل میں جو بھی بات کی جاتی ہے ثبوت کی بنا پر کی جاتی ہے یہ اس محفل کی ایک بہت بڑی خوبی ہے جو کسی اور سائٹ میں کم کم ہی نظر آتی ہے.........

اور مزاحیہ بات:: مجھے بہت سے معاملات کی سمجھ یہاں سے آئی ......میں نے اس محفل سے بہت کچھ سیکھا ،....لیکن مجھے اس سائٹ کے منتظمین کی سمجھ آج تک نہیں آئی.......:grin::grin::grin:

تو دوستو سے گزارش ہے کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کریں کہ انہوں نے اس پیاری سی سائٹ سے کیا سیکھا...کیا پایا........تاکہ دوسرے بھی اس سائٹ کو انہیں نظروں سے دیکھٰں اور بہت کچھ پانے اور سمجھنے کی کوشش کریں........والسلام
 

طالوت

محفلین
میں نے اس محفل سے سیکھا ہے
بندے بن جاؤ ورنہ داستاں تک نہ ہو گی تمھاری داستانوں میں
میری نظر سے گزرنے والا یہ دوسرا کافی حد تک غیر جانبدار انتظامیہ کا فورم ہے ۔۔۔ تاہم اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے ۔۔۔ کیونکہ ہم ممبران یہاں وہی کھیل کیلتے ہیں جو شریف الدین پیر زادہ پاکستانی آئین سے کھیلتے چلے آ رہے ہیں ۔۔۔ اس کھیل کی انتظامیہ کو خبر دیر سے ہوتی ہے اور جب ہوتی ہے تو مروجہ ایکشن کے باعث کوئی نہ کوئی تشنہ رہ جاتا ہے ۔۔۔
تو اگر اس پر اور زیادہ توجہ دی جائے تو بلاشبہ اردو دنیا کا سب سےبہترین فورم ہو گا ۔۔۔ جو تعلیم و تربیت کے حوالے سے سبھی کو کچھ نہ کچھ دے رہا ہے ۔۔۔
وسلام
 

دوست

محفلین
میں نے یہاں آکر اردو کے لیے کام کرنا سیکھا۔ یہیں کی صحبت نے مجھے پروگرامنگ سیکھنے پر مجبور کیا۔
 

محسن حجازی

محفلین
مجھے اس فورم پر تین سال ہوگئے ہیں اور اس کے علاوہ کبھی کسی فورم پر گیا ہی نہیں۔ طبیعت میں بلا کی سنجیدگی اس بات کی اجازت ہی نہیں دیتی کہ بلاوجہ بھی کوئی کام کیا جائے۔ اب اگر تین سال سے یہیں پر ہوں اور باقاعدہ ہوں تو ظاہر ہے کہ اس میں میرا کمال نہیں اردو محفل کا کمال ہے اور انشااللہ تادم مرگ اس فورم پر آنا جانا رہے گا۔
میں نے یہاں سے لکھنا سیکھا ہے۔ پڑھنا سیکھا ہے۔ ملنا جلنا سیکھا ہے۔ اردو محفل کے سبب بے شمار لوگ مجھے اور میں بے شمار لوگوں کو جانتا ہوں۔میں چند روز پہلے سوچ رہا تھا کہ اردو محفل پر میری بہت سے لوگوں سے جان پہچان ہے وہ آخر کس زمرے میں آتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے ہی مجھے معلوم ہوا کہ مراسلات کی قلیل تعداد کے باجود میں محفل میں شہرت کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہوں۔ اس قدر لوگوں کی محبتوں کو سمیٹنے کا ہنر میں اب بھی یہیں سے سیکھ رہا ہوں وگرنہ ذاتی زندگی میں بہت کم دوستیاں ہیں۔

فونٹ اور اردو کے حوالے سے بھی کچھ کام کیے کچھ کروانے کی کوشش کی لیکن حالات کی سختی کے سبب پیچھے بھی ہونا پڑا کچھ مہلت و فرصت ملے تو انشااللہ اس طرف بھی پیش قدمی رفتہ رفتہ جاری رہے گی۔

اب اردو محفل میں میری دلچسپی ادبی حوالوں سے اور بھی بڑھتی جا رہی ہے اور اس بارے میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ اردو زبان کی تاریخ میں اس فورم کو انٹرنیٹ کا پاک ٹی ہاؤس گردانا جائے گا۔ نوید صادق، آصف شفیع، م م مغل، محمد احمد، ایم اے راجا، وارث بھائی، فرخ بھائی سمیت بہت سے باذوق اور شعر و ادب سے شغف رکھنے والے لوگوں سے گھر بیٹھے ملاقات ہو جاتی ہے گویا گھر بیٹھے ہی اس حوالے سے تربیت کا بھی اہتمام ہے جو جانے گلی کوچوں کی خاک چھان کر بھی نصیب نہ ہوتی۔ اور پھر فی زمانہ تو اہل وطن کے لیے غم روزگار اس قدر شدید ہے کہ ادھر سے ادھر ہونے کا بھی موقع نہیں ملتا زندگی کولہو کے بیل کی طرح دو چار دائروں میں مقید ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
میں محض یہ مزید کہوں گا کہ محفل کے بعد میرے اردو کمپیوٹنگ یاہو گروپ میں دل چسپی کچھ کم ہی ہو گئی ہے کہ میں اکثر سوالات یہاں ہی پوسٹ کر دیتا ہوں. بہت سے ارکان سے رابطہ بھی ہوا جو اردو کمپیوٹنگ اور اردو کی برقی کتابوں کے سلسلے میں تعاون دیتے رہے ہیں، اور ٹیم ورک میں کام کرنے میں بھی یہاں مزا آیا.
 

arifkarim

معطل
میں اردو ٹائپوگرافی کو ڈھونڈتا ہوا یہاں آگیا، بس اسوقت سے یہیں ہوں۔۔۔ میرے بہترین دوست اسی فارم کی بدولت بنے۔ میں نے یہاں بحث و مباحثے کے علاوہ بہت سی علمی و دینی باتیں بھی سیکھیں۔ میں یہاں کے بعض ممبران کو سمجھنے سے قاصر ہوں، اسی طرح یہاں کے اکثر ممبران مجھے سمجھنے سے قاصر ہیں۔ :) اسلئے کبھی کبار تو تراخ ہو جاتی ہے۔ باقی آپ کو اتحاد اسلامی اور محفل سے اتنی محبت پر میری طرف سے خراج تحسین!
 
Top