آپ کا آپریٹنگ سسٹم کون سا ہے ؟ نیز آپ اردو کیلئے کونسا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں ؟

کاشف اختر

لائبریرین
اس دھاگے میں دو باتیں جاننا چاہتا ہوں ، اس بارے آپ تمام احباب کی تفصیلی رائے اور مکمل تشفی بخش تبصرے درکار ہیں ؟
اول یہ کہ اردو کا سب سے بہترین اور زیادہ فیچرز کا حامل کی بورڈ کون سا ہے ؟ آپ ذاتی طور پر کونسا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں ؟
دوم یہ کہ آپ کا آپریٹنگ سسٹم کونسا ہے ؟ اور آپ ذاتی طور پر کس کو ترجیح دیتے ہیں ؟ آخرالذکر کے بارے میں ذرا تفصیلی رائے دیں ؟
 
میں نے اس حوالے سے کوئی خاص تجزیہ نہیں کیا ہوا، پہلے کرلپ والوں کا کیبورڈ استعمال کرتا تھا، پھر جب سے پاک اردو انسٹالر آیا، تب سے وہی استعمال کر رہا ہوں. اور مجھے اس میں آج تک کوئی مسئلہ نہیں آیا.

آپریٹنگ سسٹم میں ونڈوز ٹین استعمال کرتا ہوں. اور اسی کو ترجیح دیتا ہوں. اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ میں ٹیکنالوجی شفٹ سے زیادہ گھبراتا نہیں ہوں. اور لیٹسٹ فائنل ریلیز پر اپنا سسٹم اپگریڈ کر لیتا ہوں.
میرے لیپ ٹاپ پر ونڈوز 7،8، 8.1 بھی انسٹال رہی ہیں. پرفارمنس ونڈوز 10 کی ہی سب سے اچھی ہے.
جب انسٹال کی تو شروع میں مسائل آئے لیکن وقتاً فوقتاً حل ہوتے گئے.

میری ضرورت کے تمام سافٹویئر اس پر بخوبی رن ہوتے ہیں.
 
تجمل حسین

محفلین
میرے استعمال میں بیک وقت ونڈوز 3 ونڈوز 7 پروفیشنل، 1 ونڈوز 7 Ultimate اور لینکس منٹ رہتی ہیں۔ مجھے سب سے زیادہ لینکس منٹ پسند ہے۔ اور اردو کیبورڈ لے آؤٹ ایم بلال ایم صاحب کا بنایا ہوا پاک اردو انسٹالر کا کیبورڈ لےآؤٹ پسند ہے۔
 
کاشف اختر

لائبریرین
بہت شکریہ! بہت اچھی معلومات فراہم کی ہیں ۔ جزاکم اللہ!
اصل میں اس سوال کا منشا یہ ہے کہ میں اس وقت ونڈز ایٹ ون یوز کررہا ہوں، مگر بہت سے سوفٹویر اس میں لانچ نہیں ہوپاتے، جیسے ابھی کچھ روز قبل انگلش ٹو اردو ڈکشنری ڈاؤنلوڈ کی تھی پر وہ انسٹال نہیں ہوئی! تو میں سوچا کوئی ایسا آپریٹنگ سسٹم ہو جس میں بیک وقت نئے پرانے ہر قسم کے سوفٹویر قابلِ عمل ہوسکیں تو بہت بہتر ہو

شاید آپ پاک سائن کی بورڈ کی بات کررہے ہیں؟
 
اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ انسٹالیشن فائل کی پروپرٹیز میں جا کر کمپیٹبلٹی موڈ پر ونڈوز 7 یا اس سے بھی پرانا ورژن کہ جس پر وہ سافٹویئر چل رہا تھا. سیٹ کر دیجئے. اور انسٹالیشن کے بعد پروگرام کی مین ایگزی فائل سے بھی یہی سلوک کیجئے.
بہت سے پروگرام اس طرح چل جاتے ہیں
 
یاز

محفلین
میرے استعمال میں بیک وقت ونڈوز 3 ونڈوز 7 پروفیشنل، 1 ونڈوز 7 Ultimate اور لینکس منٹ رہتی ہیں۔ مجھے سب سے زیادہ لینکس منٹ پسند ہے۔ اور اردو کیبورڈ لے آؤٹ ایم بلال ایم صاحب کا بنایا ہوا پاک اردو انسٹالر کا کیبورڈ لےآؤٹ پسند ہے۔

کی بورڈ لے آؤٹ کیسے تبدیل کرتے ہیں بھائی؟
اور کیا انگریزی لکھنے والے کی بورڈ کا لے آؤٹ بھی بدلا جا سکتا ہے؟
 
تجمل حسین

محفلین
کی بورڈ لے آؤٹ کیسے تبدیل کرتے ہیں بھائی؟
اور کیا انگریزی لکھنے والے کی بورڈ کا لے آؤٹ بھی بدلا جا سکتا ہے؟
بالکل تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اردو کے لیے تو شاید محفل پر ہی ایک کیبورڈ لے آؤٹ میکر سافٹ وئیر متعارف کروایا گیا تھا۔
جبکہ انگریزی کے لیے پہلے ہی سے ونڈوز میں بے شمار کیبورڈ دستیاب ہیں آپ ان میں سے اپنی پسند کا منتخب کرسکتے ہیں۔ :)
 
شکریہ جناب۔ آپ کی فراہم کردہ معلومات سے ایک دیرینہ مسئلہ تو حل تو ہوا۔ میرے پاس پہلے انگریزی (برٹش) کی بورڈ چل رہا تھا، جس میں @ لکھنے کے لئے شفٹ+2 کی بجائے شفٹ+" کو پریس کرنا پڑتا تھا۔ اب انگریزی (انڈیا) کی بورڈ منتخب کیا ہے تو اس سے یہ مسئلہ تو حل ہو گیا۔
اب یہ مدد بھی کر دیں کہ محفل والا کی بورڈ کہاں سے ملے گا اور کیسے تنصیب کرنی ہو گی تو ممنون و مشکور ہوں گا۔
 
آپ پاک اردو انسٹالر گوگل پر تلاش کر کے انسٹال کر لیں۔
 
بہت شکریہ جناب۔
میں نے انسٹال تو کر لیا ہے۔ تاہم ابھی تک جتنا بھی آزمایا ہے، مجھے اس میں اور فونیٹک کی بورڈ میں فرق نظر نہیں آیا۔ کچھ اس بابت روشنی ڈال سکتے ہیں کہ کن کن حروف یا کیریکٹر میں فرق ہے؟
 
مجھے نہیں معلوم، میں سمجھا آپ کے پاس کوئی بھی انسٹال نہیں ہے۔ اس لئے اس کا مشورہ دیا۔ :)
باقی آپ فرق آن سکرین کیبورڈ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں
 
شکریہ تابش بھائی۔ اس سے بھی کم از کم ایک اہم مسئلہ تو حل ہو گیا ہے۔ مثلاََ ، غالباً وغیرہ میں بالائی دو زبر لکھنے کے لئے پہلے کوئی کی نہیں تھی، لیکن پاک اردو کے آن سکرین کی بورڈ سے اس کی سہولت کا بھی علم ہو گیا ہے۔
شکریہ اور خوش رہیں جناب۔
 
پہلے کس کیبورڈ کی بات کررہے ہیں۔جس میں بالائی دو زبر کے لیے ”کی“ نہیں تھی۔ فونیٹک یا محفل والا کیبورڈ؟
 
تجمل حسین

محفلین
شکریہ جناب۔ آپ کی فراہم کردہ معلومات سے ایک دیرینہ مسئلہ تو حل تو ہوا۔ میرے پاس پہلے انگریزی (برٹش) کی بورڈ چل رہا تھا، جس میں @ لکھنے کے لئے شفٹ+2 کی بجائے شفٹ+" کو پریس کرنا پڑتا تھا۔ اب انگریزی (انڈیا) کی بورڈ منتخب کیا ہے تو اس سے یہ مسئلہ تو حل ہو گیا۔
اب یہ مدد بھی کر دیں کہ محفل والا کی بورڈ کہاں سے ملے گا اور کیسے تنصیب کرنی ہو گی تو ممنون و مشکور ہوں گا۔
ویسے آپ انڈیا کے بجائے United Status بھی منتخب کرسکتے ہیں جو کہ پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے اور عموماً کیبورڈ پر بٹن بھی اسی ترتیب سے ہوتے ہیں۔ :)
 
یاز

محفلین
پہلے کس کیبورڈ کی بات کررہے ہیں۔جس میں بالائی دو زبر کے لیے ”کی“ نہیں تھی۔ فونیٹک یا محفل والا کیبورڈ؟

پہلے میرے پاس فونیٹک والا کی بورڈ تھا۔ اور یہ نہیں کہہ رہا کہ اس میں دو زبر والی کی نہیں تھی۔ بلکہ یہ کہنا مقصود ہے کہ پہلے اگر تھی بھی تو مجھے علم نہیں تھا، اور اب آن سکرین کی بورڈ کو دیکھنے سے علم ہوا کہ اس کام کے لئے بھی کی موجود ہے۔
 
میرے لیپ ٹاپ میں تو ونڈوز 7 انسٹال ہے اور اردو لکھنا تو میں نے محفل فورم پر آ کر شروع کی ہے اس سے پہلے اردو نہیں لکھتی تھی کمپیوٹر پر :D
 
Top