آپ کا بچپن کہاں گزرا؟

آپ کا بچپن کہاں گزرا؟

  • شمالی امریکہ

    Votes: 0 0.0%
  • جنوبی امریکہ

    Votes: 0 0.0%
  • آسٹریلیا

    Votes: 0 0.0%
  • مشرق وسطٰی

    Votes: 0 0.0%
  • افریقہ

    Votes: 0 0.0%
  • ایشیا

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    101

زیک

مسافر
میں سوچ رہا تھا کہ محفل کے ارکان کہاں سے ہیں۔ مگر اس حوالے سے کہ ان کا بیک‌گراؤنڈ کیا ہے۔ ان کے formative years کہاں گزرے؟ ہو سکتا ہے میری طرح آپ کا بچپن کئی ملکوں میں گزرا ہو۔ اگر ایسی بات ہے تو اپنی زندگی کے پہلے 18 سالوں میں سے زیادہ کہاں گزرے۔

اس سوال کا خیال مجھے اردو کے حوالے سے آیا کہ جو ارکان پاکستان سے باہر ہیں اور وہ باہر ہی پیدا ہوئے انہوں نے اردو کیسے سیکھی اور انہیں اردو میں کیسے دلچسپی پیدا ہوئی؟ اگر آپ کے پاس اس بارے میں کوئی دلچسپ کہانی ہے تو ہمارے ساتھ share کریں۔

میرے پہلے 6 سال پاکستان میں گزرے۔ پھر 6 سال لیبیا میں اور پھر دوبارہ پاکستان۔ اس لئے میں رائے‌شماری میں پاکستان لکھ رہا ہوں۔
 

نعمان

محفلین
میرا بچپن پاکستان میں ہی گزرا اور جوانی بھی یہیں گذر رہی ہے اور آئندہ بھی میرا کہیں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہاں سیاحت کے لئیے میں نے دنیا میں اسی کے قریب ملکوں پر نشان لگا رکھا ہے۔ اردو میں بچپن سے ہی بول سیکھ سن اور لکھ رہا ہوں اسلئیے یہ پتہ نہیں کہ اس سے دلچسپی کب پیدا ہوئی۔ لیکن ہاں یہ احساس ہمیشہ ضرور رہا کہ اردو دنیا کی سب سے خوبصورت زبان ہے۔ شاید سب کو ہی اپنی زبان ایسی لگتی ہوگی۔
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم
بھائی میں نے تو پاکستان پورہ نہیں دیکھا ہیں ۔پاکستان تو دور کی بات ہیں میں لاہور نہیں دیکھا ہیں جہاں میں پیدا ہوا ہو اور نہ ہی کہی جانے کی خواہش ہیں
 

الف عین

لائبریرین
اب تک میں اکیلا ہی ہندوستانی ہوں جس نے ووٹ دیا ہے۔
میرا تو سارا بچپن مدھیہ پردیش کے مالوہ علاقے میں گزرا، جاؤرہ اور اندور شہروں میں۔
 

زیک

مسافر
اعجاز اختر نے کہا:
اب تک میں اکیلا ہی ہندوستانی ہوں جس نے ووٹ دیا ہے۔
میرا تو سارا بچپن مدھیہ پردیش کے مالوہ علاقے میں گزرا، جاؤرہ اور اندور شہروں میں۔

یہ رائے‌شماری کچھ زیادہ ہی lopsided جا رہی ہے۔
 

شعیب صفدر

محفلین
میری اب تک کی تمام زندگی (پیدائش اور پرورش) کراچی میں ہوئی ہے۔ اور کراچی پاکستان میں ہے :lol: :lol: :lol: اور کراچی بھی میں نے پورا نہیں دیکھا!!!!!!!!!
 

نعمان

محفلین
شعیب بھائی میں نے بھی کراچی پورا نہیں دیکھا۔

لیکن زکریا کی پوسٹ چونکہ مختلف علاقوں کی اردو کے بارے میں ہے تو میں یہاں کچھ اضافہ کرنا چاہوں گا۔ ہمارے شہر میں سب لوگ ایک جیسی اردو نہیں بولتے۔ ہر کوئی اپنے مقامی لب و لہجے کے ساتھ اور اغلاط سے پر اردو بولتا ہے۔ یہ بہت مزے کا تجربہ ہے اور اردو کے حوالے سے شاید ہی دنیا کے کسی اور شہر میں آپکو اردو کے اتنے فلیور اور ورائٹی ملے۔

لوگوں کے علاوہ علاقوں کی اردو میں بھی بہت فرق ہے۔ ناظم آباد کے علاقے کے رہنے والے لائنز ایریا والوں سے تھوڑی مختلف اردو بولتے ہیں۔ کھارادر والے الگ اردو بولتے ہیں۔ ہر لہجہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بات کرنے والے شخص کا تعلق دنیا کے کس علاقے سے رہا ہے یا ان کا ثقافتی بیک گراؤنڈ کیا ہے۔

لیکن اکثر ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ دہلی یوپی وغیرہ کے اردو بولنے والے جو میمنوں کے محلوں میں رہتے ہیں ان کی اردو بھی اس علاقے جیسے ہوجاتی ہے۔ کپڑا مارکیٹ میں پٹھان پنجابی میمن سب ایک سی اردو بولتے ہیں۔ جو ان کی خاص بازاری زبان ہے۔ لہذا آپ وثوق سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ گرچہ کراچی میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد جب اپنے علاقے کے لوگوں سے ملتی ہے تو اپنی زبان میں بات کرنا شروع کردیتی ہے لیکن جیسے ہی کوئی تیسرا شخص شامل گفتگو ہوتا ہے تو اتنی ہی تیزی سے اردو بولنا شروع کردیتے ہیں۔

حالانکہ اردو کراچی میں اکثر لوگوں کی مادری نہیں بلکہ ایڈاپٹڈ زبان ہے مگر اردو سے ان کی انسیت اور اپنائیت بہت ہی پیاری اور اچھی لگتی ہے۔

ویسے میرے اور شعیب بھائی کے علاوہ یہاں اور کون ہے جو کراچی سے تعلق رکھتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
میرا بچپن پاکستان کے مختلف شہروں، بلکہ کہہ لیں کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں گزرا ہے، جس میں راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، نارووال اور فیصل آباد شامل ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی میں‌ڈیرہ غازی خان ضلع میں‌پیدا ہوا، پلا۔ بڑھا۔ ابھی جب 24 سال کا تھا تو کچھ عرصہ دبئی گزارا۔ پھر ابھی ایک سال سے فن لینڈ میں‌ہوں۔
بے بی ہاتھی
 

ظفری

لائبریرین
میں کراچی میں پیدا ہوا ۔ وہیں پلا بڑھا ۔ ۔میری زندگی کے اٹھارہ سال پاکستان میں گذرے ، پورا پاکستان دیکھا ۔۔۔ پھر پیروں میں سفر آگیا۔ دُنیا کے ہر مشہور مقامات کی سیاحت بھی کی پھر یہاں امریکہ آگیا اور اب تک یہیں ہوں ۔ سال دو سال میں پاکستان کا چکر لگا آتا ہوں ۔
 

تیلے شاہ

محفلین
میرا بچپن پشاور بنوں کوہاٹ کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گزرا ہے ویسے پاکستان کی سیر بھی کی ہے ہر سال گرمی کی چھٹیوں میں
 
Top