ساتھیو ،
مطالعہ ایک بہت اچھی عادت ہے۔ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی ترقی کے باوجود کتاب بینی کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔
آپ یہاں بتائیں گے کہ آپ کن موضوعات پر کتابیں پڑھنا زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ اس میں ای بکس (برقی کتب) کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔
سب سے پہلے میں بتاؤں تو مجھے اپنے شعبے یعنی ائیر کنڈیشننگ کی جدید معلومات پر مبنی کتابوں کے ساتھ ساتھ سیاست ، عالمی معیشت ، جدید و قدیم طریقہ ہائے تعلیم اور تاریخ پر کتابیں پڑھنے کا شوق ہے۔ مذہبی موضوعات پر کتابیں پڑھنے کا بھی مجھے خاصا شوق رہ چکا ہے ۔ اب بھی یہ شوق تو موجود ہے لیکن صرف چیدہ چیدہ مصنفین کی تصانیف تک محدود ہو چکا ہے۔
ابھی پچھلے ہفتے میں نے بھی تارڑ صاحب کی کئی کتب پڑھی ہیں، جن میں پیار کا پہلا شہر، سفر شمال کے، نانگاپربت، دیوسائی کی داستان، الاسکا ہائی وے شامل ہیںای بکس میں نہیں پڑھ سکتی
اردو پنجابی اور انگریزی ادب تھوڑا بہت پڑھتی ہوں -نفسیات پہ مضامین پڑھنا اچھا لگتا ہے-اسلام پہ مختصر کتابیں پڑھ پاتی ہوں ضحیم نہیں-
مزاح پڑھنا اچھا لگتا ہے-
باقی مخصوص چوائس نہیں ہے آخبار،رسالے،ڈائجسٹ، ہاں کالج لائف میں سفرناموں کا شوق ہوا تھا کیون کہ پہلی بار فرسٹ ایئر میں تاڑر صاحب کا ''پیار کا پہلا شہر'' پڑھا پھر انھیں کہ کچھ سفر نامے پڑھے-
خیر۔۔۔ ۔ پڑھنا اچھا لگتا ہے
کیا واقعی کوسمولوجی کی بات کر رہی ہیں؟ ان میں سے چند کتب کے نام بتائیں گی جو آپ کی خالہ کے زیر مطالعہ رہتی ہیں؟تاریخ(ہر طرح کی کتابیں اس موضوع پر)، فلسفہ، کوسمولوجی، سفرنامے کی کتابیں میری خالہ پڑھتی ہیں اور مجھے دے دیتی ہیں پڑھ کر تو میں پڑھ لیتی ہوں لیکن اپنے پیسے سفرناموں پر خرچ نہیں کرتی میں کچھ سیڈنی شیلڈن کے ناول بھی پڑھے ہیں ، ایک زمانے میں نیسم حجازی بانو قدسیہ اشفاق احمد کو پڑھا بہت اور پہلے کچھ اردو شاعری کی کتابیں نھی خرید لیتی تھی۔۔
میں نے ای بکس پڑھنے کی ہر طرح سے کوشش کرلی لیکن میں بالکل نہیں پڑھ پاتی میں کتابیں خرید کر ہی پڑھتی ہوں
محب علوی ، ہُن سمجھ تے گئے ہو گے کہ مجھے کیا پسند ہے پڑھنے کے لئے۔ بس اب آپ میرے بک مارکس کے لئے اچھی سائٹس تلاش کرنے میں میری مدد کریں۔ساتھیو ،
مطالعہ ایک بہت اچھی عادت ہے۔ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی ترقی کے باوجود کتاب بینی کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔
آپ یہاں بتائیں گے کہ آپ کن موضوعات پر کتابیں پڑھنا زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ اس میں ای بکس (برقی کتب) کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔
سب سے پہلے میں بتاؤں تو مجھے اپنے شعبے یعنی ائیر کنڈیشننگ کی جدید معلومات پر مبنی کتابوں کے ساتھ ساتھ سیاست ، عالمی معیشت ، جدید و قدیم طریقہ ہائے تعلیم اور تاریخ پر کتابیں پڑھنے کا شوق ہے۔ مذہبی موضوعات پر کتابیں پڑھنے کا بھی مجھے خاصا شوق رہ چکا ہے ۔ اب بھی یہ شوق تو موجود ہے لیکن صرف چیدہ چیدہ مصنفین کی تصانیف تک محدود ہو چکا ہے۔
سیما جی اگر بتیاں تو سنا ہے۔یہ آپ بتیاں کیا ہیں؟آپ بتیاں
۔