آپ کا شکریہ

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو السلام علیکم،

مجھے فرصت ہی نہیں ملی کہ میں اردو لائبریری پراجیکٹ میں نئی روح پھونک ڈال دینے والے دوستوں کا شکریہ ادا کر سکتا۔ میں نے شاکر سے ایک مرتبہ کہا تھا کہ کام کرنے کے لیے خواہ کم ہی سہی لیکن لگن رکھنے والے لوگ شامل سفر ہو جائیں تو یہ پراجیکٹ‌ کچھ ہی عرصے میں کئی منازل طے کر سکتا ہے۔۔ اور اب کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے۔ سیدہ شگفتہ، رضوان، محب علوی اور وہاب، آپ سب کا بہت شکریہ۔ آپ لوگ اردو کی عظیم خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ اب جبکہ آپ لوگ اتنی لگن سے کام کر رہے ہیں تو میں بھی آپ کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے تکنیکی ممکنات پر غور کر رہا ہوں۔ میں اس بابت اپنے آئیڈیاز جلد ہی پیش کروں گا۔

والسلام
 
اصل کام تو شگفتہ ، رضوان اور وہاب کررہے ہیں۔ بلکہ رضوان صاحب تو اس قدر لگن سے کررہے ہیں کہ مجھ سے بھی کروا رہے ہیں۔ نبیل آپ بس گاڑی کا وقتا فوقتا تیل پانی چیک کرتے رہیں اب یہ روا تو ہو گئی ہے انشاءللہ اب چلتی رہے گی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی میں تو صرف قرض ہی اتار رہی ہوں ۔ہماری گذشتہ نسل نے جو شمع ہمارے لئے روشن کی تھی اسے اب ہمیں روشن رکھنا ہے اور اپنے بعد آنے والوں کو سونپنا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس لسٹ میں میرا نام سب سے نیچے ہے ۔ آپ کے کلمات اور رہنمائی کے لئے شکریہ ۔ امید ہے کہ اور نام بھی اس قافلے میں آ شامل ہوں گے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
رضوان صاحب آپ کے لئے خصوصی شکریہ کہ آپ کی لگن اور محب علوی صاحب سے کام لینا دونوں ہی قابل ستائش ہیں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی ، آپ غنودگی کے عالم میں بھی قابلِ رشک کام کر رہے ہیں اگر بیدار ہوگئے تو مزید کمال کریں گے اور ہم اس کی دعا کریں گے
 
رضوان

محفلین
اس بارے میں مزید کچھ کہنا بجا طور پر من ترا ملا بگویم تو مرا حاجی بگوء
یا انجمنِ ستائش باہمی والی بات ھوگی لیکن انٹر نٹ کے اس بحر بیکراں میں اردو کا یہ بجرا جن لوگوں نے چلایا ہے وہ مستحقِ مبارکباد ہیں ہم تو اپنے حصہ کا پتوار چلانا چاہ رہے ہیں ناؤ کدھر کو جاتی ہے فیصلہ نا خدا کے ہاتھ ہے۔ میرے ساتھ میری بیٹی اور بیٹا بھی ھاتھ بٹا رہے ھیں پھر بھی رفتار سست ھے محترمہ شگفتہ اور وہاب صاحب کا پاسنگ بھی نہیں اور محب صاحب نے ابھی فراٹے بھرنے شروع نہیں کیے۔

اللّہ نظر بد سے بچائے۔
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
محب علوی ، آپ غنودگی کے عالم میں بھی قابلِ رشک کام کر رہے ہیں اگر بیدار ہوگئے تو مزید کمال کریں گے اور ہم اس کی دعا کریں گے

غنودگی ہی بھلی کہ کچھ کام تو ہو رہا ہے ویسے یہی لگن رہی تو جلد ہم لوگ کسی سنگ میل تک پہنچ سکیں گے اور لوگ جوق در جوق شامل ہوتے چلے جائیں گے۔ میں ویسے لوگوں کو قائل کرنے پر لگا تو ہوا ہوں۔ اسی بہانے اردو سے محبت کا کچھ قرض بھی ادا ہو تا ہے مگر تقریر کے بعد جواب تھا کہ تقریر بہت اچھی تھی مگر کام ذرا مشکل ہے، خیر حوصلہ جوان رہیں ہمارے تو جلد زیادہ کامیابی ہو گی۔ ہاں میں بھول گیا بتانا کہ ماورا بھی لکھ رہی ہیں “زاویہ “ اور پہلا باب جلد ہی پوسٹ کریں گی تو ایک اور ممبر بڑھ گیا۔ :lol:

مزید کوشش بھی جاری ہے میں نے بھی رفتار پکڑ لی ہے ڈرتا ہوں کہیں فصیلِ وقت سے آگے نہ نکل جاؤں :)
 
دوست

محفلین
اس کا اجر تو اللہ ہی دے سکتا ہے آپ لوگوں‌کو۔ اور اب میں‌کیا کہوں۔ہم لوگ تو بس بحث کرکرا کے تسلی سے بیٹھے تھے بلکہ اور کاموں‌کی طرف لگے ہوئے تھے۔ اب آپ لوگوں‌کی آمد سے ایک نئی روح‌بلکہ روح سے بھی کچھ ایڈوانس چیز آگئی ہے اس پراجیکٹ میں۔
امید ہے یہ ٹیم ایسے ہی کام کرتی رہے گی۔ اور میں‌بھی کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش کروں‌گا کم از کم وہ ابواب ہی مہیا کر دوں‌ جو کبھی لکھے تھے۔ فردوس بریں کے۔
جاری رکھیے آپ جہاد کررہے ہیں‌ اس کا اجر صرف اللہ ہی جانتا ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:

محب علوی

ہماری دعا یہی ہے کہ آپ فصیلِ وقت سے آگے نکل جائیں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دوست نے کہا:
اس کا اجر تو اللہ ہی دے سکتا ہے آپ لوگوں‌کو۔ اور اب میں‌کیا کہوں۔ہم لوگ تو بس بحث کرکرا کے تسلی سے بیٹھے تھے بلکہ اور کاموں‌کی طرف لگے ہوئے تھے۔ اب آپ لوگوں‌کی آمد سے ایک نئی روح‌بلکہ روح سے بھی کچھ ایڈوانس چیز آگئی ہے اس پراجیکٹ میں۔
امید ہے یہ ٹیم ایسے ہی کام کرتی رہے گی۔ اور میں‌بھی کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش کروں‌گا کم از کم وہ ابواب ہی مہیا کر دوں‌ جو کبھی لکھے تھے۔ فردوس بریں کے۔
جاری رکھیے آپ جہاد کررہے ہیں‌ اس کا اجر صرف اللہ ہی جانتا ہے ۔

آپ کی دعائیں وصول پائیں ۔ آپ فردوسِ بریں روانہ کریں تاکہ آپ کو جوابی دعائیں بھیجی جا سکیں
 
Top