آپ کو کس فلم کا کون سا ساؤنڈ ٹریک پسند ہے، مجھے فلم The Message کا ساؤنڈ ٹریک Entry to Mecca بہت پسند ہے، اسے آپ مندرجہ ذیل ربط سے سن سکتے ہیں: Entry to Mecca
Braveheart کی موسیقی تو لاجواب ہے ہی ۔ مجھے اس کے علاوہ The last samurai کا ساؤنڈ ٹریک بہت پسند ہے، بلکہ Braveheart, The last samurai اور Gladiator ، The last of mohicans تمام فلمیں میں ان گنت دفعہ دیکھ چکا ہوں ۔ سب سے زیادہ بار شاید Gladiator دیکھی ہے، مسلسل ایک سال تک ۔
مجھے بھی بریو ہارٹ میں amazing grace گوسپل کا ٹریک پسند ہے۔
کچھ آوازیں مجھے بہت پسند ہیں لیکن مجھے کبھی ان کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔ 1984 کی لاس اینجلس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جو آرکسٹرا پلے کیا گیا تھا وہ بہت متاثر کن لگا تھا۔ اس کے علاوہ 1986 میں پاکستان اور بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے سلسلے میں پی ٹی وی نے کچھ موسیقی تیار کی تھی جو مجھے بہت اچھی لگتی تھی لیکن یہ بھی دوبارہ کبھی سننے میں نہیں آئی۔