احمد محمد
محفلین
یا دونوں لحاظ سے!!!
نہیں ناں۔۔ لڑی کے جاری کنندہ اس کے تعین کے جملہ حقوق محفوظ رکھتے ہیں۔ ہم آپ تو دائرہ کار وضع کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
یا دونوں لحاظ سے!!!
جہاں ہم سے اور غلطیاں ہوئیں ان میں سے ایک غلطی یہ بھی ہے کہ آپ جیسے زبان دراز شخص کو مخاطب کربیٹھے!!!
اسے محض مذاق سمجھ کر قبول فرمایا جائے۔
برا مناتے تو سرگوشی میں بھی نہ ہنستے!!!شاہ صاحب! آپ نے برا مانا؟ یقین جانئے، خالصتاً محبت والا مذاق کیا تھا۔
میری پسندیدہ شخصیت میری ماں ہیں، جن کے بغیر میں نامکمل ہوںبہت مشکل سوال ہے۔ میرے سے تو اخذ ہی نہیں ہو رہا۔ حیران ہوں آپ کیسے نتیجہ پر پہنچ گئے؟
پسندیدگی کے معاملہ میں ہم غیر مستقل مزاجی کا شکار رہے ہیں۔ شاید حالات و واقعات سے پسندیدگی بدلتی ہے۔ اور شاید پسندیدگی اور محبت میں فرق بھی یہی ہے کہ ایک بدلتی ہے اور ایک نہیں۔
اس لیے پہلے آپ اپنی پسندیدہ شخصیت (شخصیات) بتائیں۔ آپ نے تو محبت میں بات ٹال دی۔
میری دونوں پسندیدہ شخصیت اس دنیائے فانی سے کوچ کر چکی ہیںاور آپ؟
مدوون!اور عنوانی مراسلہ میں نیچے نوٹ بھی دے دیں کہ یہ پسندیدگی دنیاوی لحاظ سے ہے یا دینی؟ تاکہ تمام شرکاء کا ایک ہی موضوع رہے۔
ویسے اگر غور کیا جائے تو حقیقت یہی ہے کہ انسان کے لیے سب سے پسندیدہ شخصیت خود اسی کی ذات ہوتی ہے؛ کیونکہ اپنی ذات کے احساسات و جذبات کی تسکین کے لیے ہی وہ کسی کو پسندیدہ قرار دیتا ہے اور کسی کو ناپسندیدہ، کسی پر اپنا سب کچھ نچھاور کر دیتا ہے اور کسی سے سب کچھ بچا کر کنارہ کرتا ہے۔آپ کی زندگی کا سب سے پسندیدہ شخص کون ہے؟ کیوں ہے؟
اپنے لیے تو میں ہی پسندیدہ ہوں کیوں؟ مجھے خود سے محبت ہے!
یہ پسندیدگی دنوں: دینی، دنیوی لحاظ سے ہو سکتی ہے
مدوون شدہ!
آمینمیری دونوں پسندیدہ شخصیت اس دنیائے فانی سے کوچ کر چکی ہیں
پہلی شخصیت میرے والد کی ہے ۔مالک اُنکے درجات بلند فرمائے۔۔۔آمین
دوجہانوں کے مالک ! میرے اباّ جان کو اپنے فرمابردار اور محبوب لوگوں کی صف میں شامل فرمادے۔
ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام سے نوازیں۔آمین۔
میری اُردو ادب سے محبت اُن سے ورثے میں ملی ہے ۔میرا یہ شوق اُنکی کتابوں سے سے شروع ہوا اور آخری سانسوں تک رہے گا۔
وہ بھی تو مِٹے ،جانِ جہاں نام تھا جن کا
یہ نظمِ جہاں پھر بھی تو،برہم نہیں ہوتا!!!
دوسری شخصیت میرے اُستادِ محترم جناب ارشد جاوید صاحب
ہمارے ٹرئیننگ ڈویژن کے ہیڈ اور تمام ٹرینیز کی ہر دل عزیز شخصیت ۔پسندیدگی کی وجہ اُنکی اُردو ادب سے محبت۔بینکنگ انڈسٹری کے بارے میں قدم قدم پہ رہنمائی۔
کوئی بھی کچھ جانتا ہے تو معلم کے طفیل
کوئی بھی کچھ مانتا ہے تو معلم کے طفیل
گر معلم ہی نہ ہوتا دہر میں تو خاک تھی
صرف ادراکِ جنو ںتھا اور قبا ناچاک تھی
پرودگار اگلے جہاں میں اُنکے لیے آسانیاں فرما۔اللّہکریم کے حضور دعا ہے وہ انکی مغفرت فرمائےاور درجات بلند فرمائے آمین۔
جیتی رہیے اور آپکو پتہ ہے کہ ہم آپکو کتنا پسند کرتے اور کتنا پیار کرتے ہیںاور آپ؟
محبتیں نثار کرنے میں، پیار دینے میں کون ثانی آپکا یہاں؟ آپ کی اس قدر محبت سرشار کرتی ہےجیتی رہیے اور آپکو پتہ ہے کہ ہم آپکو کتنا پسند کرتے اور کتنا پیار کرتے ہیں
محبتیں نثار کرنے میں، پیار دینے میں کون ثانی آپکا یہاں؟ آپ کی اس قدر محبت سرشار کرتی ہے
آپ بہت کم آتی ہیں مگر متاثر کن باتیں کرتی ہیں!ویسے اگر غور کیا جائے تو حقیقت یہی ہے کہ انسان کے لیے سب سے پسندیدہ شخصیت خود اسی کی ذات ہوتی ہے؛ کیونکہ اپنی ذات کے احساسات و جذبات کی تسکین کے لیے ہی وہ کسی کو پسندیدہ قرار دیتا ہے اور کسی کو ناپسندیدہ، کسی پر اپنا سب کچھ نچھاور کر دیتا ہے اور کسی سے سب کچھ بچا کر کنارہ کرتا ہے۔
دینی یا دنیاوی ہر دو لحاظ سے اگر کسی کو پسند کرے تو اس کی ذات و صفات اور کردار کی وجہ سے پسند کرتا ہے یعنی اپنی ذات میں وہی کچھ دیکھنا چاہتا ہے۔
ہر انسان اپنی دنیا خود ہی ہے، اپنا پسندیدہ بھی خود ہی اور اپنا دوست بھی خود ہی، اپنا دشمن بھی خود ہی اور اپنے آگے گڑھے کھودنے والا بھی خود ہی ، اسی اپنی دنیا میں جیتے جیتے ایک دن اس کی دنیا ختم ہوجاتی ہے یعنی اس کی قیامت تو واقع ہو گئی نا!
استاد دامن؟ طویل فہرست دیجیے اور کیوں کا جواب بھیمُجھے وہی شخصیات پسند ہیں جن میں تصنع نہ ہو جیسا کہ مستنصر حُسین تارڑ، جیسا کہ گُلزار، جیسا کہ اُستاد دامن اور اسی قبیل کے اور بہت سے افراد۔ ایک طویل فہرست ہے۔
بہت عمدہ کہانی کار ہیں آپ!علمی شخصیات میں میرے کالج کے پرنسپل لطیف صاحب مرحوم و مغفور اور اردو کے لیکچرار مسعود صاحب، میری پسندیدہ شخصیات میں شامل ہیں۔ پڑھاتے وقت اتنے سرشار (dedicate) ہوتے تھے کہ طلبا پر سحر طاری ہو جاتا تھا۔
اردو محفل کی شفیق ترین ہستی سیما آپی بہت پسند ہیں۔ ہر ایک کے ساتھ شفقت فرماتی ہیں۔ اور نہایت اعلیٰ پیرائے میں سب کے ساتھ شفقت سے گفتگو فرماتی ہیں۔
اور آخر میں اپنی رفیقہ حیات جو اُسی حادثے کے نتیجہ میں اس عہدے پر پہنچی تھیں۔
اُستاد دامن پنجابی زبان کے شاعر تھے، اُنہیں پنجابی زبان کا حبیب جالب سمجھ لیجیے۔ ملنے جلنے والوں میں افتخار عارف، مگر وہ بھی کبھی کبھار نرگسیت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ لیکن اُن سے مُتاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔استاد دامن؟ طویل فہرست دیجیے اور کیوں کا جواب بھی
ادبی لوگوں کے علاوہ ملنے جلنے والوں میں؟
باتوں میں تاثیر بھی ایک ردعمل ہے ہر نفس ایک آئینہ ہے جس میں اپنا ہی عکس جھلکتا ہے۔آپ بہت کم آتی ہیں مگر متاثر کن باتیں کرتی ہیں!
علمی شخصیات میں میرے کالج کے پرنسپل لطیف صاحب مرحوم و مغفور اور اردو کے لیکچرار مسعود صاحب، میری پسندیدہ شخصیات میں شامل ہیں۔ پڑھاتے وقت اتنے سرشار (dedicate) ہوتے تھے کہ طلبا پر سحر طاری ہو جاتا تھا۔
اردو محفل کی شفیق ترین ہستی سیما آپی بہت پسند ہیں۔ ہر ایک کے ساتھ شفقت فرماتی ہیں۔ اور نہایت اعلیٰ پیرائے میں سب کے ساتھ شفقت سے گفتگو فرماتی ہیں۔
اور آخر میں اپنی رفیقہ حیات جو اُسی حادثے کے نتیجہ میں اس عہدے پر پہنچی تھیں۔
بہت عمدہ کہانی کار ہیں آپ!
ان کی شخصیت، جن سے آپ متاثر وجہ کیا تھی
وجہ آپ نے جو لکھی وہ سطحی سی ہے مطلب شخصیت بہت پسند ہے تو وجہ تو خاص ہو