آپ کا پسندیدہ پاکستانی شہر

فاخر

محفلین
میں ہندوستان سے ہوں_______☺️
میری نظر میں
روزگار و معیشت کے لئے بمبئی موجودہ ممبئی
قیام و سیاست ملکی کے لئے شہنشاہوں کا پایۂ تخت دہلی
سیر سپاٹے اور تفریح کے لئے کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش وغیرہ __________❤️
لیکن دہلی محبوبیت میں سب سے افضل بایں طور بھی ہے کہ یہ شہر علماء ، بزرگان دین، اہل علم و ہنر کا مسکن مرجع اور منبع تھا، ہے اور ان شاءاللٰہ آئندہ بھی رہے گا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین

دہلی دیکھنے کا اشتیاق ہے۔ شاید کبھی جانا ہو۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
کراچی کا موسم اور گہما گہمی کہیں نہیں ۔ اگرچہ لاہور کے کھانے، اسلام آباد کی خوبصورتی اور مری کی آب و ہوا کا بھی جواب نہیں۔ پر کراچی کا اپنا ہی ایک مزاج ہے کہ کہیں دل نہیں لگتا۔
 
Top