مادری زبان اردو ہے، عربی اور ہندی زبانیں اردو زبان ہی کی طرح فرفر پڑھی بھی جاتی ہے اور سمجھ میں بھی فورا آجاتی ہے، فارسی زبان اور انگلش زبان ایک صفحہ پڑھتا ہوں تو پون صفحہ سمجھ میں آتا ہے پاؤ صفحہ سر کے اوپر سے گزر جاتا ہے، مراٹھی زبان ایک صفحہ پڑھتا ہوں تو پاؤ صفحہ سمجھ میں آتی ہے ،یہ کل چھ زبانیں ہوئیں۔۔۔ان کے علاوہ بھی کئی زبانیں جانتا ہوں اور سمجھتا بھی ہوں جیسے امَّاں کی ڈانٹ کی زبان ابَّا کی مار کی زبان، مکتب کے استاد کی بید کی زبان، غیبت و چغلی کرنے والی زبان، حمد وثنا کرنے والی زبان، امیروں کی کاسہ لیسی کرنے والی زبان، ظالم کے سامنے حق بولنے والی زبان۔۔۔۔اور اسی طرح پتہ نہیں کتنی زبانیں جانتا ہوں۔۔۔لیکن خاموش رہتا ہوں۔۔۔کیونکہ "من صمت نجا"
کچھ زیادہ ہوگیا ہو تو معاف فرمائیں ۔۔۔۔بس یوں ہی فرصت میں بیٹھا تو زبانیں گِنوا دیا