آپ کس مصنف کی صرف تحریر سے ہی اسے پہچان لیتے ہیں

السلام علیکم،
یوں ہی محفل گردی کرتے کرتے ایک سوال ذہن میں اٹھا تو سوچا آپ سے بھی پوچھ لوں۔

کس مصنف کی تحریر پڑھتے ہوئے آپ اسے اکثر پہچان لیتے ہیں۔
اگر ایک سے زیادہ مصنفوں کو آپ ان کی تحریروں سے ہی پہچان لیتے ہیں تو بھی لکھ ڈالیں اور اگر کوئی ایک آدھ ہیں تو بھی۔

میں بھی بتا دوں کہ میں نااہل صرف "محی الدین نواب " کی تحریریں پڑھ کر پہچان پایا ہوں کہ یہ تحریر ان ہی کی ہوگی باقی مصنفوں کے جب تک نام کا پتہ نہ چلے تب تک مشترکات یا اسلوب کا اندازہ نہیں ہوتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کئی ایک ہیں جن میں مشتاق احمد یوسفی، ممتاز مفتی، قدرت اللہ شہاب سر فہرست ہیں۔
 
میں تو اپنی لکھی ہوئی تحریر پڑھ کر سوچ میں پڑ جاتا ہوں کہ 'ہیں۔۔۔۔ یہ میں نے لکھا تھا' :feelingbeatup:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کافی ساروں کو پہچان جاتا ہوں، لیکن آج کل سب کو پڑھنا چھوڑ رکھا ہے۔ :)
 

عثمان

محفلین
Jose Saramago اور مستنصر حسین تارڑ کو تو باآسانی پہچان سکتا ہوں۔ Franz Kafka کو پہچاننا بھی زیادہ مشکل نہیں اگر آپ کثرت سے اسے پڑھیں۔ بلکہ میرا خیال ہے کہ اگر آپ فکشن کثرت سے پڑھتے ہیں تو بڑے ادیبوں کو باآسانی پہچان سکتے ہیں۔ غیر فکشن میں صورتحال تھوڑی مشکل ہوتی ہے۔
اپنی استانی مرحومہ عنیقہ ناز کی تحریر بھی پہچان جاتا ہوں۔ :)
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
یاد آیا۔۔۔
اشتیاق احمد اور مظہرکلیم ایم اے کے جاسوسی ناول بھی بچپن میں اتنے پڑھے کہ خیال ہے انہیں بھی پہچان سکتا ہوں۔ :)
 

ماہی احمد

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
کافی شاعروں اور ادیبوں کو پہچان سکتی ہوں۔
ہم میں سے کئی لوگ ایسے بھی ہوں گے جو بہت اچھا تبصرہ بھی کر سکتے ہوں گے۔
اگر ایک ایک شخص ایک ایک ادیب یا شاعر پہ تبصرہ کرے تو کیا اچھا ہو۔
 

عباس اعوان

محفلین
و علیکم السلام و رحمتہ
سرِ دست تو ابنِ انشا اور مشتاق احمد یوسفی کا نام لکھ سکتا ہوں۔ کرنل محمد خان کا بھی اس لحاظ سے دعویٰ کر سکتے ہیں کہ ان کی تمام تحاریر پڑھی ہوئی ہیں، ایک سے زائد مرتبہ۔
ڈاکٹر یونس بٹ کا بھی اپنا اسلوب ہے، ان کو پڑھنے والے جانتے ہوں گے۔۔۔
 
Top