آپ کس چیز سے سب سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں؟

آپ کس چیز سے سب سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں؟

  • شدید بھوک کے بعد کھانا

    Votes: 2 22.2%
  • جو شخص برا لگتا ہے اس کی پیٹھ پیچھے برائیاں کرنا اور سننا

    Votes: 0 0.0%
  • شدید نیند آنے پر سونا

    Votes: 3 33.3%
  • شدید پیاس میں پانی پینا

    Votes: 3 33.3%
  • دشمن سے انتقام لینا

    Votes: 2 22.2%
  • دھول مٹی اور تھکاوٹ کے بعد نیم گرم پانی سے نہانا

    Votes: 0 0.0%
  • جس سے حسد یا نفرت کرتے ہیں اس کا نقصان ہوتے دیکھنا

    Votes: 1 11.1%
  • بہترین خوشبوؤیں سونگھنا

    Votes: 1 11.1%
  • لمبے سفر کے بعد گھر پہنچنا

    Votes: 2 22.2%
  • اپنے ہم خیال دوستوں میں بیٹھ کر گپیں ہانکنا

    Votes: 4 44.4%
  • اپنے محب سے لڑائی کے بعد صلح کرنا

    Votes: 3 33.3%
  • ٹریفک سگنل توڑنا

    Votes: 0 0.0%
  • شدید غصہ آنے ہر گھر کے برتن توڑنا

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    9
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

bilal260

محفلین
برتن توڑنے کا امی تو ری ایکشن لے گی اور ابو جان جن کے پیسے خرچ ہوئے ہے کچن کے برتن لانے میں وہ تو چھوڑے گے نہیں ۔:question:
 

شمشاد

لائبریرین
شدید پیاس میں ٹھہر ٹھہر کے ٹھنڈا میٹھا پانی پینا
غزلیں سننا
کوئی اچھی کتاب پڑھنا اور اگر ساتھ میں چائے یا کوفی ہو تو سونے پر سہاگہ
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بھی کسی کسی کا کام ہے پانچ منٹ کو تین گھنٹوں سے بدل دینا۔

انہوں نے وہ کہانی پڑھ رکھی ہو گی ناں، "کل سویرے جو میری آنکھ کھلی"
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اصل نیند کا مزہ ہی ان پانچ منٹوں میں آتا ہے
میں نے تو بھئی اٹھنے سے آدھا گھنٹہ پہلے کا الارم لگا رکھا ہے جس میں پانچ منٹ کا سنوز لگایا ہوا ہے بس پھر سنوز دباتے جاو پانچ پانچ منٹ کی نیند کے مزے لیتے جاو :)
 

سیما علی

لائبریرین
سب سے زیادہ اچھی کتاب پڑھنا اور مزے دار چائے ساتھ ہو تو کیا ہی بات ہے ۔۔کوئی اس بات پر شاید ہی یقین کرے کہ علی پور کا ایلی ہم نے ایک ہی نشست میں ختم کی یعنی پوری ایک رات میں ختم کی اور چائے کا دور چلتا رہا مزے کی بات ہے نا؟؟؟؟؟اور پھر صبح دفتر بھی گئیے چھٹی بھی نہیں کی۔۔۔
دوسرے نمبر پر خوشبو ہمارا پسندیدہ پرفیوم J'adore by Christian Dior۔۔
پوری محفل میں کسی نے یہ خوشبو لگائی ہو تو ہم پہچان لیتے ہیں۔۔۔سونگھنا تو دور ہمیں یہ خوشبو محسوس ہو جاتی ہے۔۔
 

سید عمران

محفلین
علی پور کا ایلی ایک ہی نشست میں :eek: حیران کن۔
آپی اس کے تو 1،263 صفحے ہیں۔
آپی نے پڑھنے کا کب کہا؟؟؟
ختم کرنے کا بولا ہے!!!
علی پور کا ایلی ہم نے ایک ہی نشست میں ختم کی یعنی پوری ایک رات میں ختم کی
 

سیما علی

لائبریرین
آپی نے پڑھنے کا کب کہا؟؟؟
ختم کرنے کا بولا ہے!!!

26CD8lF_d.jpg


کھائی نہیں پڑھی۔۔۔:atwitsend:
 
Top