"آپ کس کے ساتھ ہیں" بالکل یہی سوال ایک دھمکی کی صورت میں آپ کے ایک پیش رو نے ہمارے اوپر داغا تھا ، آج سے دس سال پہلے۔ اور ہم نے کہا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ وقت نے ثابت کر دکھایا کہ یہ بہت بڑی غلطی تھی۔ 35000 ہم وطنوں کی قربانی ، معیشت کی تباہی اور ذلت آمیز سلوک کے بعد آپ ہم سے کیا توقع رکھتے ہیں ؟۔ اگر ہم ہاں کہیں گے تو بہت بڑے بے وقوف ہوں گے۔
ہم ان کے بھی ساتھ نہیں جو سکولوں کو تباہ کر رہے ہیں تو پھر ہم ان کے ساتھ کیسے ہو سکتے ہیں جن کی افواج سکولوں کی رونق ننھے معصوم بچوں کو بموں اور ڈرونز سے موت کے گھاٹ اتارتے ہیں۔ اور اتنے بے وقوف تو آپ بھی نہیں ہیں کہ یہ نہ سمجھ سکیں کہ جب کسی ملک کو آپ کی پالیسیاں اس قدر مفلوج کردیں کہ اس کے عوام کو روٹی اور زندگی کےلالے پڑ جائیں تو سکول تباہ کئیے بغیر بھی ویران ہو جاتے ہیں۔