آپ کون سا اردو سافٹ وئر استعمال کرتے ہیں

دوست

محفلین
میں‌نبیل بھائی کا اردو لائٹ استعمال کرتا ہوں۔
اس کے علاوہ اردو لنک کٹ پیسٹ اور اردو لنک ای میل بھی کبھی کبھار استعمال کرلیا کرتا ہوں۔
کٹ پیسٹ میں‌کچھ بھی لکھ کر اسے نیچے موجود فائل میں‌انٹر دبانے سے منتقل کیاجاسکتاہے میں‌ اوپن آفس،این وی یو،ایم ایس ورڈ کسی بھی سافٹ ویر میں‌یونی کوڈ اردو لکھ سکتا ہوں‌اس طرح۔
دوسرے اتنے سارے فونٹس موجود ہیں‌اب یونی کوڈ میں بھی کہ ان پیج کی ضرورت ہی محسوس نہیں‌ہوتی۔
اردو لنک www.urdulink.com پر دستیا ب ہے۔یاد رہے یہ فری ویر ہے۔
 
واقعی یونیکوڈ نے یہ کمال کردکھایا ہے کہ تصویری اردو سے جان چھڑا دی ہماری، میں امجد شیخ کا اردو پروگرام کی بورڈ استعمال کررہا ہوں اور پھر کچھ مفت کے فونٹ انسٹال کرنے کے بعد اس قابل ہوں کہ م س ورڈ میں ہی اردو لکھ لکھا کے کام چلا لوں۔
خیر رہی بات چوری کی تو میری توونڈوز ہی چوری کی ہے، اصل میں میرے پاس ایکس پی ہوم کا لائیسنس ہے جبکہ میں پروفیشنل استعمال کررہا ہوں، میرے تالا توڑ دوستوں کی مہربانیاں ہیں۔ جبکہ اینٹی وائرس کی بابت کہ پہلے تو نارٹن کو تیل لگاتے تھے مگر اب اواسٹ کی مہربانی سے مفت کے مال کو حلال کررہے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں جو اردو ایڈیٹر موجود ہیں، انہیں بھی آزما کر دیکھیں۔ آپ کو پسند آئیں گے۔ :)
 
نبیل اردو ایڈیٹر واقعی بہت عمدہ کاوش ہے اور میں اسے ہی استعمال کرتا ہوں۔ کیا کوئی منصوبہ ہے کہ اسے کسی اور کمرشل لینگویج میں لکھا جائے جیسے کہ جاوا۔ دوسرا اس میں فانٹ سلیکٹ کرنے اور چند نئے فیچرز بھی شامل کیے جانے چاہیے۔ اس پر اگر طبیعت مائل ہو تو میں مدد کے لیے تیار ہوں اور چند اور لوگوں کو بھی متحرک کیا جاسکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
عمر فاروق کا انشاءپرداز بھی اچھا اردو سافٹ وئر ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=5526&highlight=#5526
لیکن اس میں ڈاٹ نیٹ انسٹال کئے جانے کی ضرورت ہے۔ کیا انشاء [پرداز کے کچھ ماڈیولز اردو ایڈیٹر میں انٹیگریٹ کئے جا سکتے ہیں۔ میں تو پروگرامنگ میں صفر ہوں، لیکن اگر ایسا ممکن ہو سکے تو ککام آسان ہو سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب علوی نے کہا:
نبیل اردو ایڈیٹر واقعی بہت عمدہ کاوش ہے اور میں اسے ہی استعمال کرتا ہوں۔ کیا کوئی منصوبہ ہے کہ اسے کسی اور کمرشل لینگویج میں لکھا جائے جیسے کہ جاوا۔ دوسرا اس میں فانٹ سلیکٹ کرنے اور چند نئے فیچرز بھی شامل کیے جانے چاہیے۔ اس پر اگر طبیعت مائل ہو تو میں مدد کے لیے تیار ہوں اور چند اور لوگوں کو بھی متحرک کیا جاسکتا ہے۔

محب، میں واقعی ایک اور اردو ایڈیٹر لکھنا چاہ رہا ہوں لیکن وقت کی کمی کے باعث اس جانب آ نہیں پا رہا۔ میں یہ کام بھی بطور ٹیم ورک کرنا چاہ رہا ہوں۔ اگر تمہاری نظر میں کام کرنے کے لیے راضی کچھ لوگ ہیں تو انہیں یہاں بلاؤ۔ میں اس سلسلے میں جلد پوسٹ کرتا ہوں۔
 

مجاھد

محفلین
مجبورا ان پیج ھی استعمال کرتا ہوں لیکن براہ مہربانی مجھے یہ ضرور بتائیے کہ اُردو ماھر حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے؟؟]
 
پرنٹنگ وغیرہ کے لیے ان۔پیج ہی استعمال کررہا ہوں۔ اگر ویسے ہی کچھ لکھنا ہو تو ترجیح دیتا ہوں کہ ایم۔ایس ورڈ پر یونیکوڈ میں لکھوں۔
کیا پرنٹنگ پبلشنگ کے لیے اردو کا کوئی فری وئیر ہے؟
 

دوست

محفلین
نہیں
شاید مستقبل میں کوئی ہو۔۔۔انشاءاللہ ہوگا۔ مسئلہ بس فونٹس کا ہے۔ باقی کام تو ہوسکتا ہے کسی پی ڈی ایف میکر میں۔ سکرائبس ایک بہترین پبلشنگ ٹول ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
سکرائبس اردو سپورٹ کرتا ہے۔ اس میں کن کن نستعلیق فانٹس کی اچھی شکل سورت رہتی ہے، یہ ید نہیں۔ یوں بھی سکرائبس جب استعمال کر رہا تھا تو نفیس نستعلیق کے علاوہ اور کوئ نستعلیق نہیںتھا۔ اب تو پاک اور فجر اور نبیل بھی دستیاب ہیں۔ میرے خیال میں اچھی رینڈرنگ ہی ہعگی ان سب کی۔۔
ویسے م س پبلشر بھی اردو سپورٹ کرتا ہے اورکورل ڈرا بھی۔ لیکن پیج میکر نہیں کرتا۔
 

الف عین

لائبریرین
سپورٹ تو ہے، لیکن جب میں نے نفیس نستعلیق استعمال کر کے دیکھا تھا تو گڑبڑ کرتا تھا۔ اب نئے ورژن اور نئے فانٹس کے ساتھ معلوم نہیں۔ ادھر استعمال نہیں کیا۔ ناگپور میں کیا تھا۔
 
میں کوئی ایک سافٹ وئیر استعمال نہیں کرتا۔ انٹرنیٹ میں استعمال کے لئے ورڈپیڈ یا اردو ایڈیٹر۔ گرافکس ڈئیزاننگ کے لئے ان پیج، فلیش اور کورل ڈرا( بیک وقت) اور کبھی کبھار تو نوٹ پیڈ ہی سے کام چلا لیتا ہوں۔ :grin:
 

دوست

محفلین
نبیل کو چلا کردیکھا ہے ۔ اوپن آفس میں‌ حسب معمول لینکس پر تو لفظ ٹوٹ‌ رہے ہیں۔ ونڈوز پر ٹھیک ہی ہوگا لگتا ہے۔
عابد نسخ ہے وہ ٹھیک چل رہا ہے۔
وسلام
 
میں نے تو اسکرائبس چلا کر دیکھا تھا۔۔۔۔۔ یونیکوڈ کی سپورٹ نظر تو نہیں آئی۔ ہر حرف الگ الگ ٹوٹ کر لکھا جارہا تھا۔۔۔۔۔۔
دوبارہ سے دیکھنا پڑے گا۔
 

راشد احمد

محفلین
ان پیک استعمال کرتا ہوں‌لیکن کسی ویب پر استعمال کرنے کے لئے میں نے اس ویب سائٹ سے اردو ویب پیڈ ڈاون لوڈ کیاتھا اسے ہی اپنی کسی ڈومین پر ہوسٹ کرکے استعمال کر رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو ونڈوز میں ہی اردو کو اتنی سپورٹ مل گئی ہے کہ کسی اور طرف جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔
 
Top