آپ کو کوئی اینڈرائیڈ ایپلیکیشن درکار ہے؟

احمد محمد

محفلین
السلام علیکم!
شاید اس طرز کی کوئی لڑی پہلے سے موجود ہو مگر تلاش کے باوجود عدم دستیاب ہونے پر یہ جسارت کر رہا ہوں۔ منتظمین اس کو درست فرما دیں۔

یہاں تمام محفلین اپنی خواہش یا ضرورت کی اینڈرائیڈ ایپلیکیشن بتائیں گے اور مجھ سمیت دیگر سیانے محفلین :p مطلوبہ ایپلیکشن کا پرو یا بغیر اشتہارات (موڈ) ورژن مہیا کرنے کی کوشش کریں گے۔

ابھی تو یہ لڑی فضول لگ رہی ہوگی مگر یقین جانیئے مطلوبہ ایپلیکیشنز کے حصول سے آپ کی زندگی بدلنے والی ہے یا یوں سمجھ لیجئے کہ آپ کا پھر سے جینے کو دل چاہنے لگے گا۔ :LOL::ROFLMAO:
 
رانا

محفلین
پہلی سطر پڑھتے ہوئے ایسا لگا جیسے ضرورت رشتہ کا اشتہار دے رہے ہیں جب یوں پڑھا گیا:
شائد اس طرز کی کوئی ’لڑکی‘ پہلے سے موجود ہو۔۔۔۔:)
 
شاید اس طرز کی کوئی لڑی پہلے سے موجود ہو مگر تلاش کے باوجود عدم دستیاب ہونے پر یہ جسارت کر رہا ہوں۔ منتظمین اس کو درست فرما دیں۔
مختلف اینڈرائڈ ایپس کے تعارف پر مبنی مواد تو موجود ہے، مگر ایسی لڑی غالباً موجود نہیں، جہاں کوئی کسی ایپ کے لیے درخواست کرے۔
 
شکیب

محفلین
ابھی تو یہ لڑی فضول لگ رہی ہوگی مگر یقین جانیئے مطلوبہ ایپلیکیشنز کے حصول سے آپ کی زندگی بدلنے والی ہے یا یوں سمجھ لیجئے کہ آپ کا پھر سے جینے کو دل چاہنے لگے گا۔ :LOL::ROFLMAO:
درخواست تو محفلین کریں گے، پھر آپ کو کیسے پتہ ہے کہ مطلوبہ اپلیکیشنز کون سی ہیں؟
یا آپ پہلے ہی سے کچھ "خاص" ٹھانے بیٹھے ہیں؟ :D
 
احمد محمد

محفلین
درخواست تو محفلین کریں گے، پھر آپ کو کیسے پتہ ہے کہ مطلوبہ اپلیکیشنز کون سی ہیں؟
یہی تو کرنا چاہ رہا تھا کہ محفلین اپنی ضرورت یا خواہش بتائیں اور مطلوبہ ایپلیکیشن ہم بتائیں بلکہ مہیا بھی کریں۔
یا آپ پہلے ہی سے کچھ "خاص" ٹھانے بیٹھے ہیں؟ :D

سوچا تو تھا مگر محمد تابش صدیقی بھائی نے قدغن لگا دی تو اب کیا کِیا جا سکتا ہے۔ o_O
 
احمد محمد

محفلین
پائریٹڈ سافٹویئر شیئر کرنا محفل کی پالیسی کے خلاف ہے۔
کوئی بات نہیں اس کا حل بھی ہے۔ جو بھی کوئی فرمائش کرے گا اسکو جواباً ہم ایک نوٹ پیڈ یا کوئی ٹیکسٹ فائل کا لنک دیں گے اور اس میں مطلوبہ لنک ہوگا :D

یا کسی یوٹیوب ویڈیو کا لنک دے کر اس کی تفصیل میں لنک دے دیں گے۔ :LOL::ROFLMAO:
 
فرقان احمد

ارے بھیا! ہر ایک امکان کی شراکت یہیں کر دیجیے تاکہ اُس کا پیشگی سدباب کر دیا جاوے!
 
احمد محمد

محفلین
ارے بھیا! ہر ایک امکان کی شراکت یہیں کر دیجیے تاکہ اُس کا پیشگی سدباب کر دیا جاوے!
ابھی تو مذاکرات ہو رہے ہیں۔ :)

فی الحال تو یوں لگ رہا ہے جیسے دیگ ابھی پکی نہیں تھی اور محمد تابش صدیقی بھیا دیگ کے نیچے سے اپنی اینٹیں نکال کر لے گئے ہوں۔ :LOL:
 
احمد محمد

محفلین

فرقان احمد

محفلین

فرقان احمد

محفلین
فرقان احمد بھیا!
ذرا یہ تو بتلائیں کہ اگر پرائیویٹ مکالمہ میں لنک شیئر کیا جائے تو محمد تابش صدیقی بھائی جیسے منتظمین کو پتہ چلے گا؟ :p
جی نہیں، جی ہاں، جی نہیں، جی ہاں! :)

ارے بھئی، تابش بھیا بھلا پرائیویٹ مکالمہ کیوں پڑھیں گے الا یہ کہ مجبور کر دیے جاویں!
 
احمد محمد

محفلین
جی نہیں، جی ہاں، جی نہیں، جی ہاں! :)

ارے بھئی، تابش بھیا بھلا پرائیویٹ مکالمہ کیوں پڑھیں گے الا یہ کہ مجبور کر دیے جاویں!
آپ کو پتہ ہے اس بات سے میں نے ایک تیر سے دو شکار کئے ہیں۔ یا تو یہ پتہ چل جائے گا کہ پرائیویٹ مکالمہ میں پائریٹڈ سافٹوئیرز شیئر کئے جا سکتے ہیں یا پھر یہ پتہ چل جائے گا کہ پرائیویٹ مکالمے درحقیقت پرائیویٹ نہیں ہیں۔ :LOL:
 
پرائیویٹ مکالمے ویسے تو پرائیویٹ ہی ہوتے ہیں الا یہ کہ کوئی متعلقہ رکن کسی مراسلے کو رپورٹ کر دے۔ :)
 
Top