آپ کو کون سا اردو یونیکوڈ فونٹ پسند ہے؟

محمداحمد

لائبریرین
آج ایک فونٹ لالہ زار یا لالے زار کے نام سے دیکھا۔ یہ املا نامہ میں سرخیوں کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ بہت اچھا لگا۔

آپ بتائیے کہ آپ کو اردو کا کونسا یونیکوڈ اردوخط پسند ہے۔ سرخیوں کے لئے کون سا اور متن کے لئے کون سا۔
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
آج ایک فونٹ لالہ زار یا لالے زار کے نام سے دیکھا۔ یہ املا نامہ میں سرخیوں کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ بہت اچھا لگا۔

آپ بتائیے کہ آپ کو اردو کا کونسا یونیکوڈ اردوخط پسند ہے۔ سرخیوں کے لئے کون سا اور متن کے لئے کون سا۔
بہت سارے ہیں!

نستعلیق فونٹس میں نوٹو نستعلیق اردو، خصوصاً متن کے لیے۔ سرخیوں کے لیے بھی اس کے وزن (weight) کا ویری‌ایبل ایکسِس مفید ہے، جو اس بات کی سہولت دیتا ہے کہ آپ نارمل سے بولڈ کے درمیان اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی وزن کا انتخاب کر سکیں۔ پوسٹرز وغیرہ یا کم متن کے لیے گلزار بھی استعمال کرتا ہوں۔

سرخیوں کے لیے ایک تو یہی لالہ‌زار۔ اس کے علاوہ عارف رقعہ، جو ریختہ پر بھی سرخیوں کے لیے مستعمل ہے۔

نستعلیق کے ساتھ کنٹراسٹ کے لیے امیری ایک عرصے سے میرا پسندیدہ ہے۔ عریبک ٹائپ‌سیٹنگ کا بھی مداح ہوں، اور اپنی تحریریں لکھتے ہوئے اکثر اسے ہی استعمال کرتا ہوں۔

ویب پر تحریریں پڑھنے کے لیے براؤزر کی سیٹنگز میں نوٹو نسخ عریبک کو عربی خط کی تمام زبانوں (بشمول اردو) کے لیے منتخب کر رکھا ہے۔ اگر ضرورت پڑے تو کچھ ویب‌سائٹس کے لیے سٹائلَس ایکسٹینشن کے ذریعے بھی نوٹو نسخ عریبک کا استعمال یقینی بناتا ہوں۔

گرافِک ڈیزائن کے لیے الظبی میرا بہت پسندیدہ ہے، البتہ اس کی سپیسنگ وغیرہ کو اکثر ہاتھ سے ایڈجسٹ کرتا ہوں۔ کبھی کبھار یوٹیوب پر گانوں کی ویڈیوز میں نام وغیرہ کے لیے الظبی نظر آتا ہے تو خوشی ہوتی ہے!

آئے بی ایم پلیکس البتہ گزارے لائق ہے.
جدید ڈیزائن پر مبنی فونٹس میں آئے‌بی‌ایم پلیکس واقعی کافی بہتر ہے۔ اسی قبیلے میں مرکزی ٹیکسٹ بھی مجھے اچھا لگتا ہے۔
 
سبحان اللہ!

فونٹس کی جتنی اچھی معلومات آپ سے ملتی رہی ہیں، اتنی کسی ایک ذریعے سے کبھی نہیں ملی۔ جزاک اللہ!

آپ کی ہی کسی پوسٹ کے ذریعے پہلے امیری اور عرابیک ٹائپ سیٹنگ وغیرہ سے متعارف ہوا تھا۔ اور گاہے گاہے یہ فونٹس استعمال کرتا ہوں۔

مرکزی ٹیکسٹ بھی بہت اچھا لگا۔ صاف ستھری لکھائی۔ واہ

بہت شکریہ!

شاد آباد رہیے۔
 
Top