اوشو
لائبریرین
خوشی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لوگ اس دن کو اس گیت کے نام کریں جسے سن کر ان کے چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے خوشی کے عالمی دن کے موقع پر سٹیو ونڈرز کی میوزک ویڈیو کو نامزد کیا ہے۔
بی بی سی کے نامہ نگار نِک برینٹ کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران اقوامِ متحدہ ایک جیوپولیٹیکل طوفان کا سامنا کرتی رہی ہے اور اس میں کچھ ایسا نہیں تھا جس پر ہنسا جا سکے۔
لیکن پھر بھی اقوامِ متحدہ دنیا بھر کے لوگوں سے اصرار کر رہی ہے کہ وہ اس گانے کو نامزد کریں جو ان کی مسکراہٹ کا باعث بنتا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اقوامِ متحدہ کی یہ مہم دکھائی دے رہی ہے، جس میں اپ کو ٹوئٹر پر ’ہیپی نیس ساؤنڈ لائیک‘ کا ہیش ٹیگ اور ’بی ہیپی‘ کے عنوان سے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی ویڈیو دیکھنے کو ملے گی۔
ان کا ویڈیو پیغام چھ مختلف زبانوں میں ہے۔
یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے خوشی کا عالمی دن منانے کا آغاز 2013 میں ہوا تھا۔