ہمیں اس کتاب کا اردو ترجمہ مل گیا ہے، جو اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان ہی نے 2002 میں چھاپا تھا۔ فہمیدہ ریاض کا ترجمہ کیا ہوا ہے۔اقبال اخوند کی کتاب
Trial and Error: The Advent and Eclipse of Benazir Bhutto
مصنف موصوف پاکستان فارن سروس کے اعلیٰ بیوروکریٹ رہے ہیں اور 1988ء میں بے نظیر کی پہلی حکومت میں قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر تھے۔ بعد میں انہوں نے وہی لائن اپنائی جو نصرت بھٹو، مرتضیٰ بھٹو اور پی پی کے پرانے اور اصل جیالوں کی تھی یعنی بے نظیر نے اپنی دونوں حکومتوں میں بالعموم بے شمار غلطیاں کیں اور بالخصوص زرداری نے پی پی کا ستیاناس کر دیا۔ یہ کتاب 2000ء میں چھپی تھی اور بے نظیر کے پہلے دورِ حکومت کے متعلق ایک اہم دستاویز کہی جا سکتی ہے۔
کیسا ہے؟مارٹن وکرما سنگھے کا ناول بیراگ پڑھا۔