آپ کی آج کی خواہش

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے
بہت نکلے میرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے :tongue:

آپ کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد اور خواہش جلدی جلدی سے بتائیں میں انتظار کر رہی ہوں :)

شمشاد لالہ ، ابن سعید سعود لالہ ، نبیل لالہ ، مقدس ، عائشہ عزیز محمد امین لالہ ، مہ جبین آنی ، محب علوی لالہ
سید زلفی لالہ ، زین بھائی ، پپو لالہ ، مغزل لالہ ، محمد وارث لالہ
جس جس نے نہیں بتانا وہ مجھے آئسکریم دے کے جائے ہاں جی بچُو :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں تو یہاں سے کھسک رہی ہوں اس سے پہلے کہ مجھے شمشاد لالہ ، سعود لالہ یا نبیل لالہ ڈانٹنے آئیں کہ میں دو تین دنوں میں اتنے سارے دھاگے کھول ڈالے :tongue::laugh:
 
اتنے سارے بڑے مقاصد ہیں کہ ان میں سب سے بڑے مقصد کا انتخاب بہت مشکل ہے۔ خیر ایک بڑا مقصد سبھی کے لبوں پر مسکان بکھیرنا بھی ہے۔ :)
 

زلفی شاہ

لائبریرین
زندگی کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں شہادت کی موت نصیب ہو جائے۔ آپ سب حضرات بھی میرے لئے دعا کریں اور مزے کی بات یہ ہے کہ جب میں پہلی دفعہ حج کے لیے گیا تھا اور میری نظر بیت اللہ شریف پر پڑی تھی تو میں نے اپنے لیے شہادت کی دعا کی تھی۔ کیونکہ سنا ہے کہ کعبہ شریف پر جب پہلی نظر پڑتی ہے تو اس وقت جو دعا کی جاتی ہے وہ قبول ہوتی ہے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جب پہلی نظر پڑی تھی تو بھی یہی دعا کی تھی۔
 

مغزل

محفلین
جیتی رہو گڑیا ۔۔۔
میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش مغزل ہونا ہے اور وہ اللہ نے پوری کردی ۔۔۔ (الحمد للہ عزو جل)
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد اور خواہش جلدی جلدی سے بتائیں میں انتظار کر رہی ہوں :)

خواہشیں وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہیں، مثلاً آج سے کچھ سال قبل میری سب سے بڑی خواہش تھی کہ میرے پاس انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا ہو، وہ پوری ہو گئی، پھر یہ تھی کہ میں فن شاعری یا علم عروض سیکھ جاؤں یہ بھی پوری ہو گئی۔

آج کل جو خواہش مجھے دن رات بے چین رکھتی ہے، وہ عجیب سی ہے خیر چند ماہ قبل اسی پر میرے اور میری اہلیہ کے درمیان کچھ اسطرح کا مکالمہ ہواۛ جب کہ میں کچھ موسیقی سن رہا تھا۔

میں ۔ :"ہاہ، ہاہ، آہ۔۔۔۔۔۔"
بیگم: "خدا خیر کرے، کیوں ٹھنڈی آہیں بھر رہے ہو۔"
میں۔ "کچھ نہیں بس ایسے ہی۔۔۔۔۔۔۔۔"
بیگم: "نہیں، کوئی بات تو ضرور ہے"
میں: "سوچ رہا ہوں"
بیگم: "کیا"
میں: "بس یہی کہ زندگی ختم ہونے کے قریب آئی لیکن طبلہ بجانا نہیں آیا"
بیگم: "دُر فٹے منہ"

اسکے بعد والا مکالمہ یقیناً احاطہٴ تحریر میں نہیں لایا جا سکتا :)
 

مہ جبین

محفلین
ناعمہ تم نے جو شعر لکھا ہے وہ ہی اس کا جواب ہے لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنے بچوں کو دنیا اور آخرت میں سرخرو دیکھنے کی شدید خواہش ہے ، ہم اپنے والدین کے لئے صدقہء جاریہ بنیں اور ہماری اولاد ہمارے لئے صدقہء جاریہ کی صورت ہو آمین
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے
بہت نکلے میرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے :tongue:

آپ کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد اور خواہش جلدی جلدی سے بتائیں میں انتظار کر رہی ہوں :)

شمشاد لالہ ، ابن سعید سعود لالہ ، نبیل لالہ ، مقدس ، عائشہ عزیز محمد امین لالہ ، مہ جبین آنی ، محب علوی لالہ
سید زلفی لالہ ، زین بھائی ،@@پپو لالہ ، مغزل لالہ ، @وارث لالہ
جس جس نے نہیں بتانا وہ مجھے آئسکریم دے کے جائے ہاں جی بچُو :)



میری اتنی زیادہ خواہشات ہیں ناں بہنا ، بس نہ ہی پوچھا جائے تو اچھا ہے۔۔:rolleyes:
 
Top