آپ کی آج کی خواہش

مقدس

لائبریرین
میری خوائش پوری نہیں ہو سکتی بٹ آئی وش کہ ایسا ہوتا
میں وہ سارا ٹائم واپس لے آتی جب بابا ہمارے ساتھ تھے اور پھر ان کو کبھی نہ جانے دیتی
 

زیک

مسافر
جرمانہ کیا ہو گا؟

میری تو کوئی بڑی خواہش نہیں ہے۔ نہ میں 17 سال کی عمر میں سندھ فتح کر سکا۔ نہ مرنے کا شوق ہے۔ نہ میں دنیا سے غربت ختم کر سکتا ہوں اور نہ ہی تمام لوگوں میں کوئ مذہب یا نظرہ پھیلا سکتا ہوں۔

معمولی خواہشات ہیں: دنیا میں گھومنے پھرنے کی، کھیل کود کی، فیملی کے ساتھ مزے کرنے کی۔ آج کی خواہش چھٹی کے بعد بیٹی کے ساتھ رولر بلیڈنگ کرنے کی ہے۔ ویک اینڈ کی خواہش میوزیم میں پینٹگز دیکھنے اور ایک کار شو پر جانے کی ہے۔
 

پپو

محفلین
میری روزانہ نئی خواہش تو نہیں ہوتی بس ایک ہی خواہش ہوتی ہے اللہ تعالیٰ آج کا دن بھی اپنے احکامات کے مطابق گزارنے کی توفیق دے دے
 
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے
بہت نکلے میرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے :tongue:

آپ کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد اور خواہش جلدی جلدی سے بتائیں میں انتظار کر رہی ہوں :)

شمشاد لالہ ، ابن سعید سعود لالہ ، نبیل لالہ ، مقدس ، عائشہ عزیز محمد امین لالہ ، مہ جبین آنی ، محب علوی لالہ
سید زلفی لالہ ، زین بھائی ، پپو لالہ ، مغزل لالہ ، محمد وارث لالہ
جس جس نے نہیں بتانا وہ مجھے آئسکریم دے کے جائے ہاں جی بچُو :)


میں اس دھاگے میں غالب کے اس شعر کی جواناناں تشریح کر دوں جو مزاحیہ شاعری کی ایک مشہور کتاب میں چھپ بھی چکی ہے۔

ہزاروں لڑکیاں ایسی کہ ہر لڑکی پر دم نکلے
بہت نکلے میرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے

اس کے علاوہ اردو بلاگر عنیقہ ناز کی پوسٹ ذرا عمر رفتہ کو آواز دینا میں بھی ذکر ہے ۔
 

مہ جبین

محفلین
میں اس دھاگے میں غالب کے اس شعر کی جواناناں تشریح کر دوں جو مزاحیہ شاعری کی ایک مشہور کتاب میں چھپ بھی چکی ہے۔

ہزاروں لڑکیاں ایسی کہ ہر لڑکی پر دم نکلے
بہت نکلے میرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے

اس کے علاوہ اردو بلاگر عنیقہ ناز کی پوسٹ ذرا عمر رفتہ کو آواز دینا میں بھی ذکر ہے ۔
اسکے دوسرے مصرعے کو اگر یوں پڑھا جائے تو کیسا ہے؟
ہزاروں لڑکیاں ایسی کہ ہر لڑکی پر دم نکلے۔۔۔۔۔!
بہت سی لڑکیاں دیکھیں ہیں لیکن پھر بھی کم دیکھیں :laughing:
 
Top