تعارف آپ کی بزم کا ایک نیا طالبٰ علم

اسلام و علیکم
اردو محفل فورم کا پتہ مجھے فیس بک سے ملا میں اس کا اچھی طرح جائزہ لیا۔میں جس کی تلاش میں تھا وہ منزل مجھے نظر آنے لگی۔کیونکہ میں ٹوٹے پھوٹے انداز میں کچھہ اشعار کہہ لیتا ہوں جب اس فورم پر آیا تو مجھے لگا میں صحیح جگہ پر آیا ہوں۔آپ سبھی کے ساتھہ رہونگا تو کچھہ نہ کچھہ سیکھہ ہی جاونگا
 
وعلیکم السّلام محترم اسرار احمد دانش صاحب!
محفل میں خوش آمدید۔۔۔
مزید کچھ بتائیں تو نوازش ہو گی، جیسے شہر، تعلیم، مشغلہ، وغیرہ۔۔۔

آپ کی محبتوں کا بیحد شکریہ جناب شوکت پرویز صاحب۔
میرا نام اسرار احمد ہے،
ضلع عادل آباد کے ایک چھوٹے سے موضع نرمل ریاست آندھرا پردیش ، انڈیا سے تعلق رکھتا ہوں۔ اردو ادب کا ادنا طالب علم ہوں۔
۔ BSc کا طالب ِ علم تھا۔کچھہ ذاتی معاملات کے باعث مکمل کر نہیں پایا۔.،
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
[quote="اسرار احمد دانش, post: 1279574, member: 7347"]اسلام و علیکم:AOA:
اردو محفل فورم کا پتہ پتا مجھے فیس بک سے ملا میں (نے)اس کا اچھی طرح جائزہ لیا۔میں جس کی تلاش میں تھا وہ منزل مجھے نظر آنے لگی۔کیونکہ میں ٹوٹے پھوٹے انداز میں کچھہ اشعار کہہ لیتا ہوں جب اس فورم پر آیا تو مجھے لگا میں صحیح جگہ پر آیا ہوں۔آپ سبھی کے ساتھہ رہونگا تو کچھہ نہ کچھہ سیکھہ ہی جاونگا[/quote]
:waslam: عالی جناب اسرار احمد صاحب دانش!
اردو محفل میں :welcome:
کچھ نہ کچھ نہیں بلکہ آپ بہت کچھ سیکھ جائیں گے۔ اتنا ہی نہیں، محفلین کو بہت کچھ سکھا بھی سکیں گے۔
آپ کی ذات میں خود نمائی کا جذبہ ضرورت سے زیادہ ہے۔ مذکورہ ڈھائی سطر کے پیغام میں
آپ نے تین بار"مجھے"اور چاربار"میں"کا استعمال کیا ہے۔
ذرا سوچیے : یہ آپ کی زیادتی نہیں ہے۔ لفظوں کا بے جا استعمال عبارت کی اہمیت کو کم کر دیتا ہے۔
 
Top