تعارف آپ کی بزم کا ایک نیا طالبٰ علم

[quote="اسرار احمد دانش, post: 1279574, member: 7347"]اسلام و علیکم:AOA:
اردو محفل فورم کا پتہ پتا مجھے فیس بک سے ملا میں (نے)اس کا اچھی طرح جائزہ لیا۔میں جس کی تلاش میں تھا وہ منزل مجھے نظر آنے لگی۔کیونکہ میں ٹوٹے پھوٹے انداز میں کچھہ اشعار کہہ لیتا ہوں جب اس فورم پر آیا تو مجھے لگا میں صحیح جگہ پر آیا ہوں۔آپ سبھی کے ساتھہ رہونگا تو کچھہ نہ کچھہ سیکھہ ہی جاونگا
:waslam: عالی جناب اسرار احمد صاحب دانش!
اردو محفل میں :welcome:
کچھ نہ کچھ نہیں بلکہ آپ بہت کچھ سیکھ جائیں گے۔ اتنا ہی نہیں، محفلین کو بہت کچھ سکھا بھی سکیں گے۔
آپ کی ذات میں خود نمائی کا جذبہ ضرورت سے زیادہ ہے۔ مذکورہ ڈھائی سطر کے پیغام میں
آپ نے تین بار"مجھے"اور چاربار"میں"کا استعمال کیا ہے۔
ذرا سوچیے : یہ آپ کی زیادتی نہیں ہے۔ لفظوں کا بے جا استعمال عبارت کی اہمیت کو کم کر دیتا ہے۔[/quote]

عزت مآب جناب فارقلیط رحمانی صاحب​
اوّل تو آپ کا صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اس مختصر تحریر میں موجود خامیوں سے آگاہ کیا۔اپنی کم علمی کااعتراف کرتا ہوں اور امیدکرتا ہوں کہ آپ کی سرپرستی میں بہت کچھہ سیکھنے کو ملےگا پھر ایک بار آپ کا بہت بہت شکریہ۔​
 
شوکت پرویز

محفلین
اس بات کا پورا یقنی ہے کہ آپ کی سرپرستی میں اچھی اچھی باتیں سیکھنے کو ملےگی بیحد شکریہ جناب سید شہزاد ناصر صاحب۔​
جی جناب!
صرف "یقنی" ہی نہیں، آپ یخنی پلاؤ اور دیگر لذیذ پکوان بنانا بھی سیکھ سکتے ہیں، لیکن اس کے لئے آپ کو کچن کارنر میں جانا پڑے گا۔۔۔:LOL:

محترم سید شہزاد ناصر
 
جی جناب!
صرف "یقنی" ہی نہیں، آپ یخنی پلاؤ اور دیگر لذیذ پکوان بنانا بھی سیکھ سکتے ہیں، لیکن اس کے لئے آپ کو کچن کارنر میں جانا پڑے گا۔۔۔ :LOL:

محترم سید شہزاد ناصر

کیا خوبصورت اصلاح دی ہے بھائی جان آپ نے ذرا سوچئے پہلا دن ہے۔
بچے کی جان لیجئے گا کیا ۔
لیکن سچ بتاوں مجھے آپ کی یہ ادا بہت اچھی لگی ۔اور لگی کیا ہمیشہ لگتی ہے :)
اللہ آپ کو صحت و عافیت سے نوازے۔
 
ارے بھئی میں تو خوش آمدیدبھی کہنا بھول گیا ۔خیر کوئی بات نہیں اب کہے دیتے ہیں :
دانش بھائی !!
آپ لائے ہیں یہاں تشریف ہم مشکور ہیں
کیا کہیں ہم آپ سے کس قدر مسرور ہیں
ممکن ہے کچھ غلطی ولطی ہو تو ٹھیک کر کے پڑھ لیجئے گا ۔نہیں تو شوکت پرویز بھائی جان کو بلاتا ہوں ۔فارقلیط رحمانی بھائی جان کو نہیں وہ بہت بری طرح کلاس لیتے ہیں۔ مجھے تو بہت ڈر لگتا ہے ۔لیکن ۔ہیں بہت اچھے اور مشفق استاذ ۔میں ابھی دیکھ رہا تھاآپ کی انھوں نے اچھی کلاس لگائی ہے ۔لیکن بھائی جان کی باتوں کا برا نا مانئے گا ۔برداشت کر لیا آپ نے ،تو !!سمجھئے کامیاب ۔:cloudy:
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
:waslam: عالی جناب اسرار احمد صاحب دانش!
اردو محفل میں :welcome:
کچھ نہ کچھ نہیں بلکہ آپ بہت کچھ سیکھ جائیں گے۔ اتنا ہی نہیں، محفلین کو بہت کچھ سکھا بھی سکیں گے۔
آپ کی ذات میں خود نمائی کا جذبہ ضرورت سے زیادہ ہے۔ مذکورہ ڈھائی سطر کے پیغام میں
آپ نے تین بار"مجھے"اور چاربار"میں"کا استعمال کیا ہے۔
ذرا سوچیے : یہ آپ کی زیادتی نہیں ہے۔ لفظوں کا بے جا استعمال عبارت کی اہمیت کو کم کر دیتا ہے۔
عزت مآب جناب فارقلیط رحمانی صاحب​
اوّل تو آپ کا صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اس مختصر تحریر میں موجود خامیوں سے آگاہ کیا۔اپنی کم علمی کااعتراف کرتا ہوں اور امیدکرتا ہوں کہ آپ کی سرپرستی میں بہت کچھہ کچھ سیکھنے کو ملےگا پھر ایک بار آپ کا بہت بہت شکریہ۔​
[/quote]
السلام علیکم !جیتے رہو بیٹے !اسرار احمد دانش
ہمیں تو خدشہ تھا کہیں آپ برا نہ مان جائیں۔
طلب علم کے لیے یہی حوصلہ چاہیے، جس کا آپ نے یہاں مظاہرہ کیا۔
اب ہمیں اُمید قوی کے ساتھ ساتھ یقین کامل ہے کہ آپ میں حصول علم کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں اور حصول علم کے ذوق و شوق اور حوصلے میں دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم
 
عزت مآب جناب فارقلیط رحمانی صاحب​
اوّل تو آپ کا صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اس مختصر تحریر میں موجود خامیوں سے آگاہ کیا۔اپنی کم علمی کااعتراف کرتا ہوں اور امیدکرتا ہوں کہ آپ کی سرپرستی میں بہت کچھہ کچھ سیکھنے کو ملےگا پھر ایک بار آپ کا بہت بہت شکریہ۔​
السلام علیکم !جیتے رہو بیٹے !اسرار احمد دانش
ہمیں تو خدشہ تھا کہیں آپ برا نہ مان جائیں۔
طلب علم کے لیے یہی حوصلہ چاہیے، جس کا آپ نے یہاں مظاہرہ کیا۔
اب ہمیں اُمید قوی کے ساتھ ساتھ یقین کامل ہے کہ آپ میں حصول علم کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں اور حصول علم کے ذوق و شوق اور حوصلے میں دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم[/quote]
عزت مآب جناب فارقلیط رحمانی صاحب
اس میں برا ماننے والی کوئی بات ہی نہیں ہے۔جب تک خامیاں دور نہیں ہوتی تب تک شخصیت میں بھی نکھار نہیں آ سکتا ہے۔ یہ سوچ کر بے انتہا خوشی ہو رہی ہے کہ اس بزم میں میرا صحیح امتحان لیا جائے گا۔ سر جی آپ بہ خوبی واقف ہیں اس بات سے کہ ہیرا تب تلک قیمتی نہیں ہوتا جب تلک اسے تراشا نہ جائے۔ آپ کی سر پرستی ایک اعزاز سے کم نہیں ہے۔ شکریہ
 
Top