آپ کی رائے؟

جاسمن

لائبریرین
یہ تو اظہر من الشمس ہوا کہ جس کو پسند ہوا وہ ہی باندھ اور بندھوا سکتا ہے۔میری رائے میں البتہ یہ اسلامی تعلیم اور طریقے کے منافی ہے۔اور ہر مسلم کوحدیث ۔من تشبہ بقوم ِِ فھو منھم۔ کی رو سے اجتناب برتنا ضروری ہے ۔
اس لیے کہ یہ مذہبی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
سیدعاطف علی بھائی! آپ کی بات سے مکمل متفق ہوں۔اب ہمارے جامعات میں لڑکیاں اپنے کلاس فیلوز کو راکھی باندھتی ہیں۔ اور دیگر اور چیزوں کے ساتھ یہ تہوار بھی آہستہ آہستہ زیادہ منایا جا رہا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آپ نے نا پسندیدہ کی ریٹنگ دی ہے۔ وجہ؟؟÷
شایدجامعات میں اس کا رواج پانا عزیز کو ناپسند ہوا ہو گا۔
جاسمن ۔میرے لیے یہ انتہائی حیرت انگیز بات ہے بلکہ یقین نہیں آرہا کہ ہماری جامعات میں ایسا ہوتا ہوگا۔
 
یہ خبر درست اس لئے ہے کہ میری اپنی طالبات جب جامعات میں داخلہ لیتی ہیں تو مجھے اُن سے وہاں کی خبریں معلوم ہوتی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے خود ایک جامعہ میں دو سمسٹر پڑھایا ہے۔ ایسے طلبہ کی بھی ایک کثیر تعداداہے جو اپنی قدروں اور اپنی اسلامی ثقافت سے کافی اچھی طرح واقف ہیں اور اپنے آپ کی درستگی کی فکر و جستجو کرتے ہیں۔ لیکن ایسے طلبہ بھی اب بڑھتے جا رہے ہیں جنہیں اپنے لئے نہ منزل کا پتہ ہے نہ سمتوں کا اندازہ ہے۔
ایک لڑکی نے اپنی شادی میں نکاح کے ساتھ پھیروں کی بھی فرمائش کی۔ اور بھی بہت سی باتیں ہیں لیکن انہیں بتاتے ہوئے خود مجھے ہول پڑنے لگتے ہیں۔۔۔
 
عزیزامین

محفلین

مجھے مسلمانوں کا راکھی باندھنا پسند نہیں اسی لیے نا پسند کیا
 
عزیزامین

محفلین
یہ خبر درست اس لئے ہے کہ میری اپنی طالبات جب جامعات میں داخلہ لیتی ہیں تو مجھے اُن سے وہاں کی خبریں معلوم ہوتی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے خود ایک جامعہ میں دو سمسٹر پڑھایا ہے۔ ایسے طلبہ کی بھی ایک کثیر تعداداہے جو اپنی قدروں اور اپنی اسلامی ثقافت سے کافی اچھی طرح واقف ہیں اور اپنے آپ کی درستگی کی فکر و جستجو کرتے ہیں۔ لیکن ایسے طلبہ بھی اب بڑھتے جا رہے ہیں جنہیں اپنے لئے نہ منزل کا پتہ ہے نہ سمتوں کا اندازہ ہے۔
ایک لڑکی نے اپنی شادی میں نکاح کے ساتھ پھیروں کی بھی فرمائش کی۔ اور بھی بہت سی باتیں ہیں لیکن انہیں بتاتے ہوئے خود مجھے ہول پڑنے لگتے ہیں۔۔۔
شدید افسسوس کی بھی ریٹینگ ہونی چاہیئے
 
Top