آپ کی رائے میں صدر مشرف کو مزید رہنا چاہیے یانہیں ۔

آپ کی رائے میں صدر مشرف کو مزید رہنا چاہیے یا نہیں


  • Total voters
    18
السلام علیکم:
آج کل ہر کوئی صدر مشرف کے جانے کےلیئے کہہ رہا ہے۔ ہر ٹی وی ان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے رہا ہے۔
لیکن ابھی بھی عوام میں سے کچھ لوگ ان کے حامی ہیں بالخصوص تارکین وطن صدر مشرف کی پالیسیوں کے مداح ہیں
اردو محفل چونکہ تمام طبقات فکر کے نمایئندگی کرتی ہے۔
چناچہ اب میں تمام اراکین سے درخوست گزار ہو‌ں کہ وہ اپنے موقف کا اظہار کریں
 

محمداحمد

لائبریرین
بھائی اس وقتت پوری پاکستانی قوم چاہے وہ پاکستان میں مقیم ہو یا بیرون ممالک ایک ہی بات پر متفق ہیں جو آپ بھی جانتے ہیں

زبانِ خلق کو نقارہءخدا سمجھو

سوائے اُن لوگوں کے جنہیں بلواسطہ یا بلا واسطہ مشرف حکومت سے کسی مفاد کی توقع ہے یا جو پرو امیریکن نظریات کے حامی ہیں ، رہی بات حکمراں اتحاد کی تو انہیں اپنی حکومت کے دوام سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں۔
 
ہوسکتا ہو کہ آپ صحیح ہوں

السلام علیکم:
جناب ہوسکتا ہے کہ آپ کا نقطہ نظر درست ہو مگر جناب ابھی حتمی نتیجہ اخذ کرنا بہتر نہ ہوگا۔ انتظار بہتر ہے
 

اظہرالحق

محفلین
بالکل رہنا چاہیے ، پاکستان کو ان جیسے جدید اور "کھُلے ڈھلے " رہنما کی اشد ضرورت ہے ، اور اس لیڈر کی بھی جس سے اللہ ، آرمی ، امریکہ اور آصف زردراری خوش ہوں ۔ ۔ ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم:
جناب ہوسکتا ہے کہ آپ کا نقطہ نظر درست ہو مگر جناب ابھی حتمی نتیجہ اخذ کرنا بہتر نہ ہوگا۔ انتظار بہتر ہے

عین ممکن ہے کہ میرا نقطہ نظر درست نہ ہو لیکن اگر آپ تھوڑی سی عنایت کریں تو آپ بھی اس بات کو مانیں گے کہ یہ کوئی پہلا پول (رائے شماری) نہیں ہے اور گذشتہ الیکشن کے نتائج میں بھی سب زیادہ اہم عنصر کیا تھا۔ میں پھر یہی کہوں گا۔

زبانِ خلق کو نقارہءخدا سمجھو۔
 
Top