آپ کی رائے کا انتظار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

سیفی

محفلین
سلام بزم دوستاں!!!

میں چاہ رہا ہوں کہ قرآن مجید کا سلیس اردو ترجمہ سلسہ وار اس چوپال میں پیش کروں جس کے ساتھ اردو متن بھی ہو۔ یہ متن اور ترجمہ یونیکوڈ میں ہو گا۔
اگر آپ حضرات سمجھتے ہیں کہ یہ عام مل سکتا ہے تو پھر اس چوپال میں اس کی ضرورت نہیں۔ اور اگر عام نہیں ملتا تو میں اس کو سلسہ وار پیش کر سکتا ہوں۔

آپ حضرات کی آراء کا انتظار رہے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیفی:

میں اس بات کو خوش آئند سمجھتا ہوں کہ آپ اپنی فرمائش پر سیٹ اپ کی گئی فورمز پر باقاعدگی سے پوسٹ بھی کر رہے ہیں۔ جہاں تک قراٰن کے اردو ترجمہ کا تعلق ہے تو یقیناً یہ ایک اچھا قدم ہو گا اگرچہ اس سمت میں کافی کام ہو چکا ہے۔ میرے خیال میں زیادہ ضرورت انٹرنیٹ پر ایک اردو تفسیر کی ہے۔ میری معلومات کے مطابق اس وقت صرف مولانا مودودی کی تفہیم القراٰن آن لائن دستیاب ہے اور وہ بھی تصویری شکل میں۔ کاش کہ اس وقت کوئی اردو OCR دستیاب ہوتا تو اسے بھی ٹیکسٹ میں کنورٹ کرنا ممکن ہوتا۔ اگر ممکن ہو سکے تو ترجمہ کے ساتھ ساتھ تفسیر بھی فراہم کرتے رہیں۔ یہ بات تو آپ نے بھی سنی ہوگی کہ قراٰن کا صحیح معنوں میں ترجمہ موجود نہیں ہے، مختلف زبانوں میں محض اس کا مفہوم بیان کیا جاتا ہے۔ اس کے اصل معنی تک رسائی کسی اچھی تفسیر کے ذریعے ہی ہوتی ہے۔ مولانا مودودی کی تفہیم القراٰن ایک ایسی تفسیر ہے جو واقعی عام فہم ہے۔
 

منہاجین

محفلین
اُمتِ محمدی کے اَخلاق سنوارنے کی

ماشاء اللہ یہ تو بڑی عمدہ بات ہوئی کہ قارئین کو کلامِ الٰہی سلیس اُردو زبان میں سمجھنے کا موقع ملے۔ سیفی بھائی! میری جانب سے ہدیہء تہنیئت قبول فرمائیں۔

اِس کے علاوہ ایک اہم موضوع "اَخلاقیات" کا بھی ہے۔ اگر آپ لوگوں کے اَخلاق کو بہتر بنانے میں مُمِد احادیثِ مبارکہ کا سلسلہ شروع کر سکیں تو اور بھی بہتر ہو گا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے آپ عملی زندگی میں اس کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہوں گے۔
 

فرید احمد

محفلین
بہتر نشان

اب تو مولاناشبیر عثمانی رحمہ اللہ ( بانی پاکستان قائد اعظم کے دست راست ) کی تفسیر اور دیگر حضرات کی تفسیریں اردو میں آن لائن دستییاب ہیں۔
urdustan پر جاکر مذہب کی کیٹیگیر میں سے یہاں تک آپ کی رسائی ہوجائے گی
 
Top