آپ کی رائے

zerocool

محفلین
السلام علیکم
مجھے محفل کے ارکان سے ایک مشورہ کرنا ھے۔ یہ کے اگر جملہ کمپونٹس کا ترجمہ کیا جائے تو صرف فرنٹ اینڈکا ہی ترجمہ کیا جائے کہ ایڈمن کابھی ترجمہ کیا جائے۔ کیوں کہ میں نے دو کمپونٹس کا ترجمہ کیا ھے۔ جو جلد ھی اپ لوڈ کر دوں گا۔ مجھے آپ سب کی رائے کا انتظار رہے گا۔

دعاؤں میں باد رکھیں۔
فاروق
 

دوست

محفلین
جملہ پر ہم پہلے کام کرچکے ہیں۔ آ پ پہلے یہ دیکھ لیں‌ کہ یہاں‌ کیا ترجمہ ہوچکا ہے۔ میرے خیال سے فرنٹ‌ اینڈ کا ہی ترجمہ ہوا ہے ابھی۔ آپ بیک اینڈ کا بھی کردیں۔ ویسے یار لوگ فرنٹ اینڈ کا ہی ترجمہ زیادہ کرتے ہیں۔ چونکہ وہ صارف کے براہ راست استعمال میں ہوتا ہے۔
 

باسم

محفلین
فاروق بھائی آپ جملہ کے کس شمارے(ورژن) کی بات کررہے ہیں؟
جملہ کے آنے والے شمارے 1.5 کے صارف حصہ کا ترجمہ، میں مکمل کرنے کے بعد اپ لوڈ کرچکا ہوں
اور منتظم حصہ کا بھی تقریبا 60 فیصد مکمل کرچکا تھا کہ ہارڈ ڈسک کی خرابی کے سبب ضائع ہوگیا اور آج کل میں اسے دوبارہ شروع کرنے کیلیے پر تول رہا ہوں
اور میری یہ خواہش ہے کہ جملہ کے اس مکمل شمارے کا ترجمہ میں خود ہی کروں! آپ کیا کہتے ہیں؟
جملہ کے اس نئے شمارے کی "راہنمائے تنصیب" کا ترجمہ کرنا بھی ضروری ہوگا
کیا آپ اس کیلیے تیار ہیں؟
 

zerocool

محفلین
بہت بہت شکریہ جواپ دینے کا
میں جملہ کا ترجمہ نہیں اس کے کمپونٹنٹس کے ترجمہ کی بات کررہا ھوں۔
 

bjoomla

محفلین
اس نہ چیز کے مطا بق اگر صرف فرنٹ اینڈ پر تو جہ دی جا ے تو منا سب ہو گا ۔اگے کرنی آپ اپنی مرضی ہے :)
 
Top