حجاب
محفلین
ہم سب یہ بات جانتے ہیں کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں اپنے جذبات پر قابو نہیں ہوتا۔لوگ معمولی باتوں پر بھڑک اُٹھتے ہیں ذرا سی بات پر رونے لگتے ہیں اور فوراً اپنے جذبات کی رو میں بہہ جاتے ہیں۔بعض اوقات یہ عادت لوگوں میں مقبولیت کا سامان تو کر دیتی ہے لیکن یہ آپ کے جذباتی ہونے کا ڈھنڈورا بھی پیٹ سکتی ہے۔
آئیے یہاں اس بات کا اندازہ کرتے ہیں کہ آپ جذبات سے کیسے نمٹتے ہیں یا جذباتی لمحوں میں آپ کا رویہ کیسا ہوتا ہے ؟
ہر سوال کے ساتھ موجود الف یا ب پر نشان لگائیں اور پھر دیکھیں کے آپ کا اسکور کیا بتا رہا ہے۔
1۔کیا آپ اکثر بلا سوچے سمجھے فیصلے کرتے ہیں ؟؟
الف۔ ہاں
ب۔ نہیں
2۔کون سا بیان آپ کی شخصیت کو بہتر طور پر بیان کرتا ہے؟؟؟؟
الف ۔ آپ مناسب حد تک برداشت کی طاقت رکھتے ہیں۔
ب ۔ اکثر برداشت ختم ہو جاتی ہے۔
3۔اپنے رویے پر آپ شرمندہ ہوتے ہیں ؟؟؟؟
الف۔ اکثر
ب۔ کبھی کبھار
4۔کیا آپ کو رحم دلی،محبت یا شفقت کے اظہار میں کبھی کبھی مشکل درپیش ہوتی ہے ؟؟؟؟
الف ۔کبھی نہیں
ب ۔ کبھی کبھار
5۔دوسروں سے بات چیت کے دوران آپ کا لہجہ کیسا ہوتا ہے ؟؟؟؟
الف ۔ کبھی کبھار پرجوش
ب ۔ جذبات قابو میں رہتے ہیں
6۔جذباتی فلم دیکھتے ہوئے آپ نے کبھی آنسو بہائے ؟؟؟؟؟
الف ۔کبھی نہیں
ب ۔ کبھی کبھار
7۔جب کوئی یادگار دن آتا ہے تو آپ اُس کا استقبال کیسے کرتے ہیں؟؟؟؟؟
الف ۔پُرجوش انداز میں
ب ۔ اعتدال پسندی سے
8۔آپ محبت کو کس طرح سے بیان کرتے ہیں ؟؟؟؟
الف ۔ زندگی کا دل پسند جزو
ب ۔ زندگی کا ایک لازمی جزو
9۔ناراضگی کا اظہار کیسے کرتے ہیں ؟؟؟؟؟
الف ۔ الفاظ کے ذریعے
ب ۔ قدرے خاموشی اور افسوس کے ساتھ
10۔کیا آپ کے دوست آپ کو ہمیشہ پرجوش اور عجلت پسند خیال کرتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟
الف ۔کبھی نہیں
ب ۔ بعض اوقات
11۔ٹی وی پر کھیل کے دباؤ کے لمحات میں آپ کیا کرتے ہیں ؟؟؟؟
الف ۔پر جوش انداز میں چلاتے ہیں
ب ۔ خاموشی اور تحمل سے دیکھتے ہیں
12۔مشکل حالات میں آپ کا ردِ عمل عموماً کیسا ہوتا ہے؟؟؟؟؟
الف ۔خاموش
ب ۔جارحیت پسند
13۔کبھی کوئی دوست،کوئی کام،جہاز یا ٹرین لیٹ ہو جائے تو؟؟؟؟؟
آپ چلا کر شکایت کریں گے
ب ۔جھنجھلاہٹ کے باوجود بیٹھے رہیں گے
14۔کبھی جب آپ بہت خوش ہوں تو کیا اُس کا اظہار گنگنا کر کرتے ہیں؟؟؟
الف ۔جی ہاں
ب ۔ جی نہیں
15۔کس خصوصیت کو آپ لازم تصور کرتے ہیں؟؟؟؟؟
الف ۔گرم جوشی
ب ۔ سنجیدگی
اسکور بورڈ۔۔۔۔۔
طاق نمبر کے سوالوں میں جواب ۔الف۔ کو ایک نمبر دیں۔اور جفت نمبر کے سوالات میں ۔ب۔جواب کو ایک نمبر دیں ۔یعنی طاق اعداد کے ۔ب۔اور جفت اعداد کے ۔الف۔ کا کوئی نمبر نہیں ہے۔
اگر اسکور ۔بارہ۔ سے زیادہ ہو تو۔۔۔۔
آپ انتہائی جذباتی شخصیت کے مالک ہیں،حتی! کہ اگر آپ جذبات چھپانے کی کوشش بھی کریں تو کامیاب ہونے کے امکانات کم ہیں اس لئے ہر کوئی آپ کے جذبات سے آگاہ ہو جاتا ہے ،چنانچہ آپ کے لئے یہ زیادہ مناسب ہے کہ جذبات کی رو میں نہ بہیں بلکہ اُن پر قابو پانے کی کوشش کریں ۔ورزش بھی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
اگر اسکور ۔سات۔سے۔بارہ۔کے درمیان ہے تو۔۔۔۔
آپ مضبوط جذبات کے حامل ہیں اور ذہانت سے اپنے جذبات کو قابو میں رکھتے ہیں لوگ آپ کے احساسات کے بارے میں جلد نہیں جان سکتے اور یہ زندگی کی طرف ایک قابلِ تعریف رجحان ہے ۔
اگر اسکور ۔سات۔ سے کم ہے تو۔۔۔۔۔
آپ اپنے جذبات کو بہت چھپا کر رکھتے ہیں اور شائد یہ شخصیت میں کسی کمزوری کی علامت ہے لوگ آپ کو سرد مہر بھی تصور کر سکتے ہیں کبھی کبھار جذبات کا اظہار کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔
اب آپ سب ایمانداری کے ساتھ اپنے ہر سوال کا جواب یہاں لکھیں اور پھر اسکور لکھیں ۔تاکہ آپ سب کتنے جذباتی ہیں کچھ تو اندازہ ہو میں بھی لکھوں گی ضرور ابتداء آپ کریں۔