آپ کی لاٹری نکل آئ ہے آپ ہمیں اس نمبر پر فون کریں اور آپ کا ایڈریس یہ یہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے اور بندے کی

ندیم عامر

محفلین
آپ کی لاٹری نکل آئ ہے آپ ہمیں اس نمبر پر فون کریں اور آپ کا ایڈریس یہ یہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے اور بندے کی سانس پھول رہی ہوتئ ہے اور آپ کا نام بہت سے ٹی وی اسٹیشن پر بھی انا ونس ہو چکا ہے یہ یورپ کی فون کمپنی کی لاٹر ی ہے اور میرا نا م محمد علی ہے میں امریکہ سے بات کر رہا ہوں اور نمبر نو ٹ کر لیں
اور بہت بہت مبار ک ہو ۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ
جی ۔۔۔۔۔۔ پو چھنا یہ ہے کہ اور کس کس کی یہ لا ٹری نکلی ہے اور کتنی کتنی ؟ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ایسے پیغام آئے دن آتے ہیں۔ آپ کو تو فون آیا، جبکہ ہمیں صرف مس کال آتی ہے۔ واپس کال کر کے پوچھیں تو کہتے ہیں کہ آپ کی 50 ہزار کی لاٹری نکلی ہے۔

ان سے کوئی پوچھے کہ جو 50 ہزار دے رہے ہیں وہ ایک روپے کی کال تو کر نہیں سکتے۔
 
یہاں کراچی کے نمبرز پر تو کچھ اس طرح کے میسج آتے ہیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت آپ کا فارم نمبر ----- فون نمبر -------- ، 25000 روپے کی سپورٹ کے لیے منظور کر لیا گیا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اپنے شناختی کارڈ نمبر اس نمبر--------- ---- پہ درج کروا کر اپنا انعام وصول کر لیں۔

کسی قسم کی شکایت کی صورت میں نمبر ------------------- پر اطلاع دیں۔
 

عمر سیف

محفلین
کئی بار فون آئے اور میسج بھی ۔۔
ایک میسج جو سب سے چیپ لگا وہ یہ کہ میرا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے اور میرے پاس گھر کال کرنے کے پیسے نہیں پلیز مجھے 100 کا لوڈ کروا دیں۔ اللہ آپ کو اس کا اجر آخرت میں دے گا۔
بندہ ایک بار سوچنے پہ مجبور تو ہوجاتا ہے کہ کہیں واقعی ضرورت نہ ہو ۔۔۔۔۔
پر جو میسج کر سکتا ہے آپ کو کیا وہ لوڈنہیں کرواسکتا ؟؟
بیوقوف بنانے کے لیے لوگ کچھ بھی کر گزریں گے ۔۔۔۔۔
 
Top