محمد وارث
لائبریرین
یہ بھائیوں کا ایک ایسا اجتماعی دکھ ہے کہ ہر بھائی کو آٹھ آٹھ آنسو رونا چاہیےبس كر ديجيئےآپ دونوں بھاٸى اب رولائيں گے كيا
یہ بھائیوں کا ایک ایسا اجتماعی دکھ ہے کہ ہر بھائی کو آٹھ آٹھ آنسو رونا چاہیےبس كر ديجيئےآپ دونوں بھاٸى اب رولائيں گے كيا
مطبل سولہ آنسو بہانے سے دکھ میں کمی آنے کے امکان ہیں۔یہ بھائیوں کا ایک ایسا اجتماعی دکھ ہے کہ ہر بھائی کو آٹھ آٹھ آنسو رونا چاہیے
سولہ آنسوؤں سے دکھ دونا ہو جائے گا۔۔۔ ایک تو وہ دکھ جس کا رونا رو رہے ہیں ہم اور دوسرا دکھ اردو محاورے کا جنازہ اٹھنے کامطبل سولہ آنسو بہانے سے دکھ میں کمی آنے کے امکان ہیں۔
بات کچھ پرانی ہے یہی کوئی دس بارہ سال۔ ہمارا ایک بلجیئم کا کسٹمر تھا انتہائی سنکی۔ ایک دن ہمارے مالک صاحب نے اُس سے اُس کا موبائل فون نمبر مانگا، جواب آیا، بلجیئم میں صرف دو لوگوں کے پاس موبائل فون نہیں ہیں، ایک کی عمر نوے سال سے اوپر ہے، دوسرا میں ہوںموبائل فون سے دور بھاگنے کی بڑی کوشش کی ہم نے مگر آخر ہمیں فون دلوا ہی دیا۔
اپریل یا مئی تھا سن 2009 ڈریگن مال دبئی سے چینی فون لیا تھا جو کہ نوکیاء ایکپریس میوزیک کی کاپی تھا۔
اچھا چلا پھر 2012 جولائی میں والدہ کا فون اپنے قبضے میں کیا(انکی اجازت کے ساتھ) مگر نصیب میں نہ تھا دو ہفتوں کے اندر اندر بھائی لوگ لے گئے ۔ 11 رمضان کا دن تھا۔
پھر ایک دو ہفتے بغیر فون کے گزارے اور پھر کیو موبائل لیا
جو پچھلے سال ساتھ چھوڑ گیا اور گھر میں نوکیاء این ایٹ موجود تھا بس وہ ہمارے قبضے میں آگیا اور ابھی تک چل رہا ہے۔
آج نیٹ پر اپنے پہلے فون کی تصویر دیکھی تو سوچا کہ اس پر بھی ایک لڑی ہو جائے۔
اب تک آپ نے کون کون سے فون استعمال کئے ہیں؟ اگر ٹائم لائن اور تصاویر کے ساتھ بتا سکیں تو اور اچھی بات ہے۔
ذیل میں میری موبائل فون ٹائم لائن ہے۔ شروع کے موبائلز کا مہینہ غلط ہو سکتا ہے۔ کلر یہی رہے جو میں نے پوسٹ کیے ہیں۔
1۔ ستمبر 2004، Siemens A60:
2۔ جنوری 2006، Sony Ericsson t-290i:
3۔ اکتوبر 2007، Nokia 1110:
4۔ جولائی 2008، Nokia Xpressmusic 5130:
5۔ اکتوبر 2010، Nokia E-71:
میرا پہلا سمارٹ فون۔ ابھی تک میرے پسندیدہ فونز میں سے ایک۔ اسی کو میں نے سب سے زیادہ وقت کے لئے استعمال کیا۔ اور اگر اینڈرائڈ فون نہ خریدنا ہوتا تو مزید استعمال کرتا۔
6۔ فروری 2013، HTC Amaze 4G :
میرا پہلا اینڈرائڈ فون۔ تھوڑا وزنی تھا، مگر اچھا فون تھا۔ اینڈرائڈ اپڈیٹس نہ آنے کے باعث تبدیل کر لیا۔
7۔ فروری 2014، LG Google Nexus 5:
گوگل فونز میں پہلا اور اب تک کا آخری فون جو مجھے پسند آیا اور بہت پسند آیا۔ جب وارد نے 4جی سروسز لانچ کیں، تو امریکی ورژن ہونے کے باعث پاکستان میں استعمال ہونے والا 4جی بینڈ موجود نہیں تھا۔ لہٰذا بادل نخواستہ تبدیل کرنا پڑا۔
8۔ مارچ 2015، LG G3: (تاحال)
نیکسس 5 سے ایل جی پر اعتماد بنا، اور یونیک فیچرز کے باعث جی 3 خریدا۔ بہترین سمارٹ فون۔ ایل جی کی ایک اور خاصیت یہ ہے کہ اینڈرائڈ اپڈیٹس کے معاملے میں دیگر برانڈز کی نسبت تیز ہیں۔ ابھی تک یہی استعمال میں ہے۔شاید اگلے ایک دو ماہ میں تبدیلی برائے تبدیلی کے نظریہ پر اگلا سمارٹ فون خرید لوں۔
یہ ہے میری اب تک کی موبائل فون ٹائم لائن۔ 2 باتیں، کہ جن کا مجھے خود ابھی تک اندازہ نہیں ہوا کہ ایسا کیوں ہے۔
1۔ سیمسنگ کے سمارٹ فونز نے ابھی تک مجھے زیادہ اپنی طرف راغب نہیں کیا، سوائے نوٹ 5 کے۔
2۔ آئی فون کی طرف بھی ابھی تک کوئی رجحان موجود نہیں ہے، حالانکہ دوسری طرف یہ خواہش موجود ہے کہ میک بک کبھی خریدی جائے۔
زیادہ تر تصاویر جی ایس ایم ایرینا سے حاصل کی ہیں۔ کچھ تصاویر دیگر ویب سائٹس سے بھی ہیں۔ تصاویر کے یو آر ایل سے سورس تک پہنچا جا سکتا ہے۔
مارچ 2018 میں Oppo F5 لیا۔کل 21 فروری 2017ء کو ٹائم لائن میں ایک اور موبائل کا اضافہ.
LG G5
شاید نوکیا کی پروڈکٹ میں آپ کو مل جائے ۔ٹچ سکرین کے بغیر کی پیڈ والا سمارٹ فون ہو تو ضرور بتائیں
ہوگا ضرور مگر مانگ بہت کم ہےٹچ سکرین کے بغیر کی پیڈ والا سمارٹ فون ہو تو ضرور بتائیں
بلیک بیری میں مل رہے ہیں جو پسند نہیں۔ نوکیا میں کون سا ہے؟شاید نوکیا کی پروڈکٹ میں آپ کو مل جائے ۔
بلیک بیری میں مل رہے ہیں جو پسند نہیں۔ نوکیا میں کون سا ہے؟
واہ جی واہ کیا بات ہے ! تینتی دس تو مرشد ہے سب موبائلوں کا۔
یہ نیو نوکیا 3310 ہے ۔
یہاں سے آپ مزید معلومات جان سکتے ہیں ۔نوکیا میں کون سا ہے؟
3 سال انتظار کے بعد، ریلیز کے پہلے دن ہی 21 ستمبر 2018 کو آئی فون iPhone XS Max خرید لیا۔2004-2003 سے سادے فون استعمال کرنا شروع کیے۔سب یاد تو نہیں لیکن ایرکسن ٹی 39 اور سامسنگ آر 220 وغیرہ شامل تھے، جیز کی سِم پر
2005 سے لے کر 2012 تک مختلف رنگین فون استعمال کیے، سب کا یاد نہیں لیکن یہ دونوں یاد ہیں: سونی ایرکسن k700i اور k750i
2012 تا وسط 2013: ٹریو 650
وسط 2013 تا فروری 2014: نوکیا 1100
فروری 2014 تا وسط 2014: موٹرولا موٹو جی
وسط 2014 تا اگست 2014: کیو موبائل اے 10 یا اسی قسم کا کوئی فون تھا
اگست 2014 تا نومبر 2015: آئی فون 5s
نومبر 2015 تا حال: آئی فون 6s