آپ کی نئی خواہش کیا ہے

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
جی جناب آپ کی تازہ ترین خواہش کیا ہے ؟ اگر آپ بتانا پسند کریں تو یہ سلسلہ چلے گا
تو کیا خیال ہے کی جائے شروعات - یاد رہے آپ کے پاس جادو کا چرغ نہیں اور نا ہی میں کوئی
جن جو قہقہ لگتا آپ کی فرمائش کی بجا آوری کروں ، بس وش لسٹ تیار ہوجائے گی اور کوئی
اللہ کا بندہ اگر دعا کردے گا تو موجیں ہوجائیں گی نا مفت میں:)
شمشاد
شہزاد وحید
محب علوی
حسیب نذیر گِل
ناعمہ عزیز
مقدس
ابن سعید
ظفری
کاشف اکرم وارثی
محمود احمد غزنوی
 
میری تازہ ترین خواہش ہے کہ میرے گھر کے سامنے جو کرکٹ گراؤنڈ ہے اسکی پِچ جلد از جلد تیار ہو جائے تاکہ میں کھیل سکوں
 

یوسف-2

محفلین
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دَم نکلے :D
اور یہ ہزاروں خواہشیں صرف ’ایک خواہش‘ کے پوری ہونے سے بھی پوری ہوسکتی ہیں۔ اور میری یہی خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ (کم از کم :D ) مجھے اور( زیادہ سے زیادہ ) سب کو جنت الفردوس کا ویزہ عطا کردیں تاکہ سفر آخرت پر خوشی خوشی روانہ ہوں۔:)
 

زبیر مرزا

محفلین
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دَم نکلے :D
اور یہ ہزاروں خواہشیں صرف ’ایک خواہش‘ کے پوری ہونے سے بھی پوری ہوسکتی ہیں۔ اور میری یہی خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ (کم از کم :D ) مجھے اور( زیادہ سے زیادہ ) سب کو جنت الفردوس کا ویزہ عطا کردیں تاکہ سفر آخرت پر خوشی خوشی روانہ ہوں۔:)
آمین
 
میں یہ خواہش کرتا ہوں۔۔
آرزو ہے کہ تو یہاں آئے​
اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں​
لیکن اسکے جواب میں کوئی یہ کہتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔۔۔
تری دعا ہے کہ ہو تیری آرزو پوری​
مری دعا ہے تری آرزو بدل جائے​
:);)
 

یوسف-2

محفلین
سر جی! آپ اس ایک دن کی مجوزہ مصروفیات کا شیڈیول پیش کریں تاکہ آپ کی درخواست کو مسترد یا منظور کرنے کے بارے میں غور کیا جاسکے :D
 

مہ جبین

محفلین
محترم محمود احمد غزنوی بھائی نے اتنی حسرت بھری خواہش شہزادی بجلی کے نام کی ہے :LOL: آرزو ہے کہ تو یہاں آئے اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں
لیکن وزارتِ پانی و بجلی نے جواب میں کہلا بھیجا کہ ؛

تری دعا ہے کہ ہو تیری آرزو پوری
میری دعا ہے تیری آرزو بدل جائے :laugh::LOL:
(محمود بھائی صرف چھوٹا سا مذاق ہے ، پلیز برا نہ مانئے گا :))
 

شمشاد

لائبریرین
آج بروز اتوار صبح آٹھ بجے میری نئی خواہش یہ ہے کہ کشمیری چائے ( گلابی چائے) پینے کو مل جائے

dsc02808.jpg
 
Top