لتا آپ کی نظروں نے سمجھا ،،،،،،،،،،،،،، لتا

فرخ منظور

لائبریرین
واہ! راجہ مہدی علی خاں کا لکھا بہت خوبصورت گیت ہے۔ شکریہ خوشی!

اس فلم کے موسیقار مدن موہن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نوشاد صاحب نے کہا تھا کہ مدن میرا سارا کام لے لے اور اس فلم کے گانوں کی موسیقی کو میرے نام کر دے۔
 

عندلیب

محفلین
آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے
دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا ، مل گئی منزل مجھے
آپ کی نظروں نے سمجھا

جی ہمیں منظور ہے ، آپ کا یہ فیصلہ
جی ہمیں منظور ہے ، آپ کا یہ فیصلہ
کہہ رہی ہے ہر نظر ، بندہ پرور شکریہ
ہنس کے اپنی زندگی میں ، کر لیا شامل مجھے
دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا ، مل گئی منزل مجھے
آپ کی نظروں نے سمجھا

آپ کی منزل ہوں میں ، میری منزل آپ ہیں
کیوں میں طوفاں سے ڈروں ، میرا ساحل آپ ہیں
کوئی طوفانوں سے کہہ دے ، مل گیا ساحل مجھے
دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا ، مل گئی منزل مجھے
آپ کی نظروں نے سمجھا

پڑ گئی دل پر مرے ، آپ کی پرچھائیاں
پڑ گئی دل پر مرے ، آپ کی پرچھائیاں
ہر طرف بجنے لگیں ، سینکڑوں شہنائیاں
دو جہاں کی آج خوشیاں ، ہوگئیں حاصل مجھے
آپ کی نظروں نے سمجھا ، پیار کے قابل مجھے
دل کی ائے دھڑکن ٹھہر جا ، مل گئی منزل مجھے
آپ کی نظروں نے سمجھا


 

کاشفی

محفلین
آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے
دل کی اے دھڑکن ٹھہر جا ، مل گئی منزل مجھے​
 
Top