"آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے"

پیاری بہنا عینی شاہ کو "گھر والی - باہر والی" پسند نہیں آئی تھی، اور بہنا سے میں نے بطورِ جرمانہ آج ہی نئی غزل پوسٹ کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ وفا کر رہا ہوں، امید ہے عینی شاہ کے ساتھ ساتھ باقی شاہ صاحبان کو بھی پسند آئے گی۔

"آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے"
ورنہ اکثر لڑکیاں تو کہتی ہیں پاگل مجھے
غور فرمائیں، مرے حسنِ نظر کی داد دیں
ہونٹ پر مکھی تھی اس کے، جو دکھا تھا تل مجھے
جیب میں سگریٹ کے پیسے تک نہیں حالت ہے یہ
اور وہ کہتی ہے "کے ایف سی" میں آکے مل مجھے
"مار ڈالا تم نے مجھ کو" دس دفعہ اس نے کہا
مفت میں ظالم کی بچی کہہ گئی قاتل مجھے
دل لگایا جس سے بھی غربت زدہ نکلی وہی
"فارنر" اک مل گئی تو مل گئی منزل مجھے
دل تو کرتا ہے کہ میک اپ نوچ لوں بیگم کا میں
جب تھما دیتی ہے ہنس کر، پارلر کا بل مجھے
زندگی بھر پیار کی راہیں مقدر بن گئیں
دوڑ پڑتا ہوں پکارے جب نئی منزل مجھے
اک ادا سے وہ "بجا" رکھتی ہے مجھ کو ہر گھڑی
وہ سمجھ بیٹھی ہے شاید پیر کی پائل مجھے
استادِ محترم الف عین کا شکرگزار ہوں جن کی بدولت یہ غزل قابلِ اشاعت ہوئی۔​
 
شوکت پرویز

محفلین
امجد علی راجا بھائی، بہت بڑھیا، مقطع تو لا جواب ہے، شکریہ!!

میری کچھ گزارشات ہیں، اگر پسند نہ آئیں تو نظر انداز کر دیں۔۔:)

"آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے"
ورنہ اکثر لڑکیاں تو کہتی ہیں پاگل مجھے

ورنہ اب تک لڑکیاں کہتی رہیں پاگل مجھے
جیب میں سگریٹ کے پیسے تک نہیں حالت ہے یہ
اور وہ کہتی ہے "کے ایف سی" میں آکے مل مجھے
"تک" زیادہ ہے، اسے نکال دیں۔
"مار ڈالا تم نے مجھ کو" دس دفعہ اس نے کہا
مفت میں ظالم کی بچی کہہ گئی قاتل مجھے
"دفعہ" کو آپ نے کیا باندھ دیا؟؟ یہ فع+لن ہو گا۔۔ اسے پھر دیکھیں
زندگی بھر پیار کی راہیں مقدر بن گئیں
دوڑ پڑتا ہوں پکارے جب نئی منزل مجھے
اس میں آپ پیار اور منزل کو واوین میں رکھیں، تو مزاح لگتا ہے، ورنہ بادی الراے میں یہ سنجیدہ لگ رہا ہے۔
 
باباجی

محفلین
واہ واہ بہت ہی خوب
غور فرمائیں، مرے حسنِ نظر کی داد دیں
ہونٹ پر مکھی تھی اس کے، جو دکھا تھا تل مجھے
جیب میں سگریٹ کے پیسے تک نہیں حالت ہے یہ
اور وہ کہتی ہے "کے ایف سی" میں آکے مل مجھے
"مار ڈالا تم نے مجھ کو" دس دفعہ اس نے کہا
مفت میں ظالم کی بچی کہہ گئی قاتل مجھے
دل لگایا جس سے بھی غربت زدہ نکلی وہی
"فارنر" اک مل گئی تو مل گئی منزل مجھے
 
مصرعِ طرح محلِ نظر ہے۔ ’’پاگل‘‘ میں گاف مفتوح ہے۔ ’’دفعہ‘‘ ’’مصرعہ‘‘ ’’مصرعے‘‘ کی بندش کا معاملہ متنازع سمجھا جاتا ہے۔

باقی مناسب ہے ’’حسبِ معمول‘‘۔
 
ہاہاہا
زبردست
مزہ آ گیا۔
ایک دو شعر تو سیدھا دل پہ لگے ہیں۔
یہ والے نا:rolleyes:

جیب میں سگریٹ کے پیسے تک نہیں حالت ہے یہ​
اور وہ کہتی ہے "کے ایف سی" میں آکے مل مجھے​
دل لگایا جس سے بھی غربت زدہ نکلی وہی​
"فارنر" اک مل گئی تو مل گئی منزل مجھے​
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ والے نا:rolleyes:

جیب میں سگریٹ کے پیسے تک نہیں حالت ہے یہ​
اور وہ کہتی ہے "کے ایف سی" میں آکے مل مجھے​
دل لگایا جس سے بھی غربت زدہ نکلی وہی​
"فارنر" اک مل گئی تو مل گئی منزل مجھے​
پہلی یہی ہے لیکن دوسرا نہیں۔
دوسرا یہ ہے کیونکہ فارنرز کو میں نے کیا کرنا;)
"مار ڈالا تم نے مجھ کو" دس دفعہ اس نے کہا​
مفت میں ظالم کی بچی کہہ گئی قاتل مجھے​
 
پہلی یہی ہے لیکن دوسرا نہیں۔
دوسرا یہ ہے کیونکہ فارنرز کو میں نے کیا کرنا;)
"مار ڈالا تم نے مجھ کو" دس دفعہ اس نے کہا​
مفت میں ظالم کی بچی کہہ گئی قاتل مجھے​
اب تم بات کو گھما رہے ہو مستقبل کے "بیوروکریٹ":heehee:
ورنہ تو "اصل" شعر تھا ہی یہی:devil3:
 
یوسف-2

محفلین
آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے"
ورنہ اکثر لڑکیاں تو کہتی ہیں پاگل مجھے
:good::zabardast1::great:
 
Top