میرے خیال کے مطابق پاکستان کاداخلی مسئلہ غیر ملکی ایجنٹس کا کھلم کھلا پاکستان میں دندناتے پھرنا ہے اور ان کو VVV I P پروٹوکول ملنا ہے اس کے علاوہ مختلف مسلمان ممالک کا پاکستان میں اپنے اپنے شدت پسند گروپوں کو سپورٹ کرنا ہے اس کے خلاف جب آواز اٹھائی گئی تو غالبا مفتی سرفراز نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو شہید کردیا گیا۔ اسی وجہ سے پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری صاحب اپنا ملک چھوڑ کر باہر گئے ہوئے ہیں۔اسی وجہ سے بہت سارے علماء بھی اب اس شدت پسندی کے متعلق گفتگو سے اجتناب برت رہے ہیں مفتی منیب الرحمان سے جب اس متعلق بات کی گئی تو انہوں نے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا جب ان کی توجہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے بیان پر جو ایک روز پہلے نشر ہوا تھا پر مبذول کروائی گئی تو انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کینیڈا میں بیٹھ کر ایسی باتیں کرتے ہیں ملک واپس آکر ایسی باتیں کریں تو تب پتہ چلے گا۔
خارجی مسئلوں میں سب سے بڑا مسئلہ دیسی انگریزوں کا ہے جن کی اولادیں اور بنک بیلنس تک یورپ میں ہے ایسے غلاموں کے ہوتے خارجی مسائل بھلا کیسے درست ہونگے جب کہ ہمارے حسین حقانی صاحب شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہوں